پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کی زبردست گنجائش موجود ہے، ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ

جمعرات 10 نومبر 2016 21:45

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کی زبردست گنجائش موجود ہے، ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ(Perry Calderwood ) نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان طویل اقتصادی تعلقات اور مناسب تجارتی حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس بات کہ قائل ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی زبردست گنجائش موجود ہے۔ ۔پاکستان اور کینیڈا صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں متبادل توانائی، آئل و گیس، مائننگ، زراعت اور انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میںسرمایہ کاری و باہمی تعاون سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

کینیڈا اِن تمام شعبوں میں کافی مہارت رکھتا ہے لہٰذا باہمی تجارت اور تعاون بڑھانے کی گنجائش تو ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میںکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکینیڈا کے اعزازی قونصل بہرام ڈی آواری، ٹریڈ کمشنر اطہر معین خان، کے سی سی آئی کے صدر شیم احمدفرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو،سابق صدر کے سی سی آئی مجید عزیز، ڈپلومیٹک مشنز و ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی الطاف اے غفار،سابق نائب صدر محمد ادریس اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے کہاکہ اُن کے لیے اور کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے لیے دستیاب مواقعوں کو حقیقی معنوں میں تجارتی سرگرمیوںمیں تبدیل کرنا ایک چیلنج ہے۔دونوںممالک کے درمیان وسیع تعلقات ہیںجو کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مختلف امور میں باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہیں پاکستان آئے ہوئے صرف دو ماہ ہی ہوئے ہیں تاہم ان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جذب کریںا ور ایسے طریقے و ذرائع تلاش کریں جن سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید بہتر ہوسکیں۔

انہوںنے کہاکہ کراچی شہر کا یہ اُن کا پہلا دورہ ہے جو 2کروڑ30 لاکھ کی آبادی کے ساتھ پاکستان کا مالیاتی و تجارتی مرکز ہے اور ساتھ ہی یہ شہر ٹیکس میں بھی سب سے زیادہ حصے دار ہے۔ بے پناہ سرگرمیوں، زیادہ پرکشش اور متحرک ہونے کے باعث وہ اس شہر نے کا دورہ کرنے کی جانب راغب ہوئے تاکہ کراچی چیمبر کی تاجر وصنعتکار برادری سے ملاقات کر سکیں۔

اس موقع پر انھوں نے بعض اہم سماجی شعبے جن میں کینیڈا پاکستان کومدد فراہم کر تا رہا ہے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے کینیڈا تعاون کر رہاہے جو عالمی سطح کئی ایسے ملکوں میں بھی جاری ہے جہاں اب تک پولیو موجود ہے۔یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان میںاس حوالے سے بہت زیادہ پیش رفت سامنے آئی ہے اورامید ہے کہ اس سال کے آخر تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے مزید کہاکہ وہ خواتین کی معاشی خودمختاری کے شعبے میں بھی متحرک ہیں جو کینیڈا کے ترقیاتی پروگرامز کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ خواتین کی معاشی خودمختاری کینیڈین حکومت کی مقامی و غیرملکی ترقی کی پالیسی کے لحاظ سے اولین ترجیح ہے۔کینیڈین حکومت کا یہ ماننا ہے کہ کسی بھی ملک کی صلاحیت کے مکمل حصول میں پوری آبادی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور با اختیار ہونا انتہائی اہم ہے چاہے معیشت ہو، کاروبار ہو،سیاست ہو، گورننس ہو، تعلیمی ادارے ہو یا پھر کوئی اور شعبہ ہو۔

اس وجہ سے ہم خواتین کو با اختیار بنانے پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں اور ہماری توجہ خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے پرمرکوز ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم تیسرا شعبہ ہے جس میں کینیڈا بہت متحرک ہے۔تقریباً 4ہزار پاکستانی طلبا کینیڈا میں زیر تعلیم ہیں اور یہ پاکستانی طالبعلم برق رفتاری سے ترقی کرنے والے گروپوں میںسے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کئی کینیڈین یونیورسٹیاں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو بہترین طالبعلم سمجھتی ہیںاور وہ ان یونیورسٹیوں کااثاثہ ہیں۔

انہوںنے مزید بتایاکہ 3لاکھ پاکستانی کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں جو آج بھی پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی و باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ لوگ نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا سے بھی بہت اچھی طرح واقف ہیں۔ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے۔

انہوںنے کینیڈین تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دنیا کے اس حصے کی جانب راغب کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے کینیڈین ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور کینیڈا طویل عرصے سے مختلف شعبوں میںکام کرکے معاشی و سیاسی تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ کینیڈا کی جانب سے توجہ ترقیاتی مدد سے ہٹ کرپاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال 2015-16میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مجموعی تجارتی حجم 684ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات231ملین ڈالر جبکہ درآمدات453ملین ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس ضمن میںپاکستان ریلوے کینیڈین ریلوے سے لوکوموٹیو کے خریداری کے لیے پیشکشیں حاصل کرسکتا ہے جبکہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر کینیڈا میں بچوں کے کپڑوں کی مارکیٹ میں خاطرخواہ مواقع حاصل کرسکتا ہے۔

کینیڈا نے اون،کپاس اور مصنوعی ریشوں سے بنے بچوںکے کپڑوں پر درآمدی شرح میںکمی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ کراچی چیمبر پاکستان اور کینیڈا کی تاجربرادری کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی افہام وتفہیم اور کاروبار کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔کے سی سی آئی پاکستان میںکینیڈین سرمایہ کاری کا فروغ چاہتا ہے اور اس حوالے سے دونوں ملکوںکے ساتھ ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوںنے تجارت کو فروٖغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں مماک میں تجارتی و معاشی تعاون،تجارتی و سرمایہ کاری وفود،تجارتی نمائشوں،سیمینار اور اجلاس کے انعقاد کے لیے ایک قدم آگے بڑھنا ہو گا۔شمیم احمد فرپو نے کینیڈین کمپنیوں کو کراچی چیمبر کے زیر اہتمام اگلے سال اپریل میں منعقد ہونے والی’’ مائی کراچی‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ نمائش کینیڈین تاجروں اور صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے شاندار مواقع فراہم کرے گی اور کراچی کی تاجربرادری کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی