سردیوں کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

پیر 21 نومبر 2016 17:11

سردیوں کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سردیوں کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کمبلوں اور لحاف کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں غیر ملکی درآمد شدہ کمبلوں کی اوسط قیمت 3000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ لحاف، رضائیاں بھی مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں، دکاندار حضرات غیر ملکی مہنگے برانڈ کے نام سے کمبل فروخت کر کے بڑا منافع کما رہے ہیں۔

مارکیٹ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عام کمبل جس کی پہلے قیمت 1500 سے 2000 تک تھی، اب 3 سے 4 ہزار روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اعلیٰ معیار کے کمبل اس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی کمبلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام نہ موجود ہونے کے پیش نظر شہریوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں بنیادی ضرورت حاصل کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ لحاف اور رضائیوں کی فروخت کا بھی یہی حال ہے۔

مقامی دکاندار روئی مہنگے ہونے کا بہانہ کر کے زیادہ قیمت پر رضائیاں فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ متوسط اور غریب طبہ کے لوگ پرانے کمبلوں کی خریداری کے لئے لنڈا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں تاہم وہاں بھی ان دنوں قیمتیں زیادہ ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں معقول قیمتوں پر کمبلوں اور رضائیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان