پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری

بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں نہ صرف پہلی مرتبہ انڈیکس 44544پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس44494پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا مسلسل تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 20:44

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں نہ صرف پہلی مرتبہ انڈیکس 44544پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس44494پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا اس طرح مسلسل تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا،رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کا سفر تیزی سے طے کر رہی ہے اور مارکیٹ ہر ایک روز بعد خود اپنا قائم کر دہ ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔

بدھ کو کاروباری دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار کافی حد تک سرگرم نظر آئے، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جہاں آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت میں تیزی دیکھنے میں آئی وہیں پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑے مختلف منصوبوں میں تیزی آنے سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر میں شامل تقریباً تمام شیئرز کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کی بہتر پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے دوسری جانب 15 دسمبر تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی پر بھی انویسٹرزمتحرک دکھائی دے رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس44200،44300اور44400پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں295.59پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس44199.40پوائنٹس سے بڑھ کر44494.99پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس207پوائنٹس کے اضافے سی23943.35پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس30459.60ائنٹس سے بڑھ کر30596.04پوائنٹس پربندہوا۔بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں40ارب4کروڑ69لاکھ17ہزار789روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم89کھرب39ارب82کروڑ68لاکھ90ہزار951روپے سے بڑھ کر89کھرب79ارب87کروڑ38لاکھ8ہزار740روپے ہوگیا۔

بدھ کومارکیٹ میں47کروڑ9لاکھ5ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز37کروڑ25لاکھ85ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز مجموعی طورپر420کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی166کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،235میںکمی اور19کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب7کروڑ97لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ4کروڑ31لاکھ،عائشہ اسٹیل مل1کروڑ96لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ1کروڑ89لاکھ اورفوجی سیمنٹ1کروڑ67لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں227.60روپے اورصنوفی ایونٹس کے بھائومیں105روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں78.45روپے اوراسپائیرٹیکسٹائل کے بھائومیں75روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..