سی پیک تجارت ،برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وسیع موا قع فراہم کریگا،ایس ایم منیر

سی پیک سے منسلک منصوبوں میں پہلے بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے،زبیرطفیل، سی پیک دودہاری تلوار ہے،حسیب خان سی پیک گیم چینجرہے، فیڈریشن میں کمیٹی قائم کی جائے،وحید احمد،PFVA کے عشائیہ سے گلزار فیروز،خالدتواب،اختیار بیگ اور دیگر کا خطاب

منگل 27 دسمبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ سی پیک تجارت ،برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وسیع موا قع فراہم کریگا،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے بھی سی پیک کے زیادہ سے زیادہ ثمرات سمیٹنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی،پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی ای)کے سرپرست اعلیٰ وحید احمدکے تجربات اور ریسرچ سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور فیڈریشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار زبیرطفیل اور دیگر عہدیداروں کی کامیابی کے بعدفیڈریشن کا اسٹینڈنگ کمیٹی میں انکی مشاورت کویقینی بنایا جائے گا،ایران اور رشیا کیلئے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اگر دونوں ممالک میں ایل سی کے مسائل دور کرلئے جائیں تو نہ صرف ہماری دسترس میںدونوں مارکیٹیں آسکتی ہیں بلکہ کئی ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہارپی ایف وی اے کے چیف پیٹرن اور سابق چیئرمین وحید احمد کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار زبیرطفیل اور دیگر عہدیداروں کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،گلزار فیروز،خالدتواب،حنیف گوہر،امیدوار برائے سینئرنائب صدر عامرعطا باجوہ،اختیار بیگ،وحیداحمداور اسلم پکھالی نے بھی خطاب کیا جبکہ پی ایف پی اے کے چیئرمین عبدالمالک،نقی باڑی،آصف احمد،چاہدری راحت عباس ورک،نوراحمدخان، منیر سلطان، وسیم وہرہ،ناصرالدین شیخ،اتم پرکاش،فرزانہ خان،سعیدہ بانو،مریم چوہدری،زاہد اعوان،شکیل ڈھینگڑا،اور دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے وحید احمد کی اس بات سے اتفاق کیا کہ بیرون ممالک ہر پاکستانی کو اپنے ملک کیلئے مثبت بات کرنی چاہیئے،ہمارے پڑوسہی ملک بھارت کا کوئی بھی شہری دوسرے ممالک میں اپنے ملک کے خلاف نہ تو بات کرتا ہے اور نہ ہی سن سکتا ہے،ضروری ہے کہ ہم محب وطن بنیں اور اپنے ملک کی ترقی کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن الیکشن میں ہمارے مخالف گروپ کے صدارتی امیدوار رحیم جانو شریف لوگوں کے خلاف اس لئے کیسز کررہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں،حیرت تو یہ ہے کہ جن لوگوں کے پاس مخالف گروپ ووٹ مانگنے جاتا ہے انہیں ہی عدالتوں میں گھسیٹ رہاہے لیکن یو بی جی ایسے مفاد پرست عناصر کوانکے گھر بھیجے گا اورفیڈریشن کے ووٹرز ان سے اپنی بے عزتی کا بدلہ انہیں ووٹ نہ ڈال کر لیں گے۔

صدارتی امیدوار زبیرطفیل نے کہا کہ وحیداحمد کی قابلیت کا اندازہ ہمیں اسلام آباد میں انکی جانب سے وزیراعظم میاں نوازشریف،وزیرخزانہ ،وزیر تجارت اور دیگر وزرائ کے سامنے پھلوں اور سبزیوں کے بارے میں دی گئی پریزنٹیشن کے دوران ہوا،ایران 400ملین ڈالر کی کیلے منگواتا ہے اور اگر پاکستان میں بھی ریسرچ کی بنیاد پر کیلا اگایا جائے تو ہم ایران کی مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرسکتے ہیں،حکومت زرعی سیکٹر پر توجہ دے اور ہم بھی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت کو زرعی شعبے کے حوالے سے اہم تجاویز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان اور چائنا کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں،ملک میں انرجی منصوبے لگ رہے ہیں اور دوسال کے بعد ملک میں انرجی بحران دور ہوجائے گا،گوادر سے کاشغر تک جو شاہراہ بن رہی ہے اس سے وقت کی بچت ہوگی،ہوٹلز کھلیں گے جس سے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار ملے گا کیونکہ سی پیک سے منسلک منصوبوں میں سب سے پہلے بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں اور ہمارے ملک کا مستقبل تابناک ہے،کوریا،جاپان اور دیگر ملکوں سے آٹو موبیل سیکٹر میں کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آرہی ہیں،ہماری توجہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے پر ہے کیونکہ ان کے زیادہ تر معاملات وزارت خزانہ،وزارت تجارت اور ایف بی آر سے وابستہ ہوتے ہیں اس لئے فیڈریشن ان سے بہتر تعلقات کو وسعت دے رہی ہے اور 30دسمبرکو ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ بھرپور کامیابی کے بعدبزنس کمیونٹی کے بہترمفاد میں اقدامات کریگا۔

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمدنے کہا کہ ایس ایم منیر وہ لیڈر ہیں جنکے پاس ایک وڑن ہے جبکہ ماضی میں ایسے بھی صدر بنائے گئے جو کام کرنا ہی نہیں چاہتے تھے،یوبی جی کے پہلے صدر میاں ادریس کو جب ہم نے اپنی ایسوسی ایشن میں آنے کی عدوت دی تو وہ فیڈریشن کے پہلے صدر تھے جو ہماری ایسوسی ایشن میںا ?ئے،چائنا کی مارکیٹ کھلوانے میں ایس ایم منیر کا اہم کردار رہا ہے آج چائنا ہمارے لئے 50کنٹینرز کی مارکیٹ ہے اور عنقریب یہ ہزاروں کنٹینرز کی مارکیٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہی سیکٹرز کی ایکسپورٹس کم ہوئی ہیں مگر فروٹس اور ویجیٹیبل واحد سیکٹر ہے جس کی برآمدات میں10فیصد اضافہ ہوا ہے اوراگر زرعی شعبے پر توجہ دی جائے توہم یہ ایکسپورٹس6 ارب ڈالر تک لے جاسکتے ہیں اور اگر زرعی شعبے کو نظرانداز کیا جاتا رہا توملکی 65فیصد معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں فروٹس کی ایکسپورٹس 114ارب ڈالر کی ہے اور اس میں ہمارا حصہ صرف اعشاریہ 5فیصد ہے اور جب تک پاکستان میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ نہیں ہوگی اس وقت تک ترقی نہیں کرسکیں گے، رواں سال دسمبر میں شروع ہونے والے کینوکے سیزن کے لیے تین لاکھ پچاس ہزار ٹن ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیاہے لیکن ہمیں کینو کے علاوہ بھی نئی ورائٹیوں کیلئے سوچنا ہوگا،سی پیک گیم چینجرہے اور اس پر زبیرطفیل کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد بھرپور توجہ دینی ہوگی اور فیڈریشن میں کمیٹی قائم کی جائے ،ہمارے ملک میں ریسرچ وڈیویلپمنٹ کا فقدان ہے جس پر توجہ دی جائے۔

سینیٹر حسیب خان نے کہا کہ سی پیک دودہاری تلوار ہے اور اس پر میرٹ کے ساتھ کام کرنا ہوگا، فیڈریشن کے نئے صدر کو ایکسپورٹ اور ویلیو ایڈیشن کی جانب تو جہ دینی ہوگی۔خالدتواب نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ فیڈریشن کی ایکسپورٹ کمیٹی کا سبراہ وحید احمد جیسے قابل ایکسپورٹر کو نہ بنا سکے اور ایسے شخص کو کمیٹی کی سربراہی دی گئیی جس نے پورے سال میں بمشکل ایک میٹنگ کی۔

گلزار فیروز نے کہا کہ ہم فیڈریشن الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں ،ہم ابتدائی را?نڈ جیت چکے ہیں اور 30دسمبر کو ہم مخلاف گروپ کو آخری پنچ ماریں گے۔اختیار بیگ نے کہا کہ اب ووٹنگ کا معیار نعرے نہیں بلکہ کارکردگی بن چکا ہے اور یو بی جی اپنی دوسال کی بہترین کارکردگی پر تاریخی ووٹ حاصل کرے گا۔ عامرعطا باجوہ نے کہا کہ الیکشن عدالتوں میں کیسز کرکے نہیں بلکہ ووٹوں سے جیتا جاتا ہے اور جن کے پاس ووٹ نہیں ہوتے وہ ہمارے مخالفین کی طرح عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں۔ حنیف گوہر نے کہا کہ اپوزیشن فیڈریشن الیکشن سے بھاگنے کے راستے تلاش کرنے کے بجائے مقابلہ کرے کیونکہ ہم اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..