14اگست کا حقیقی پیغا م

اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کی بنیاد ایمان اتحاد اور تنظیم ہے یہ 13اور14اگست 1947کی درمیانی اور رمضان المبارک کی ستائیسویں شب وجود میں آیا ۔یہ محض سال دوسال کی محنت نہیں بلکہ ڈیڑھ سو برس کی جدوجہد کا نتیجہ تھا

منگل 14 اگست 2018

14 august ka haqeeqi paighaam
 محمد عمران الحق
اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کی بنیاد ایمان اتحاد اور تنظیم ہے یہ 13اور14اگست 1947کی درمیانی اور رمضان المبارک کی ستائیسویں شب وجود میں آیا ۔یہ محض سال دوسال کی محنت نہیں بلکہ ڈیڑھ سو برس کی جدوجہد کا نتیجہ تھا جو خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے پایہ تکمیل تک پہنچا ۔ پاکستان کا وجود کسی نعمت خدا وندی سے کم نہیں ہے ۔

بر صغیر میں صدیوں سے دو قومیں آباد تھیں مسلمان اور ہندو سینکڑوں برس ساتھ گزارنے کے باوجود ان کا رہن سہن ،رسم ورواج ،طور طریقے اور مذہبی عقائد میں زمین آسمان کا فرق رہا ۔آپ اس بات کا اندازہ قائداعظم کے اس فرمان سے بھی لگا سکتے ہیں کہ 27نومبر 1945کو ایڈورڈ کالج پشاور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ” ہم دونوں قوموں میں صرف مذہب کا فرق ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

ہماری تہذیبیں بھی ایک دوسرے سے الگ ہیں ۔ہمارا دین مذہبی اصولوں تک محدو د نہیں ۔بلکہ وہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔جو زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔ہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے اپنی پوری زندگی اس ضابطہ حیات کے مطابق بسر کرنا چاہتے ہیں ۔اور یہی مطالبہ پاکستان کی بنیاد بھی ہے ۔“ مسلمانوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے ایک ریاست کاخواب دیکھا جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے مکمل کیا ۔

ان بزرگوں کی دن رات کی انتھک محنت ہی تھی جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر دنیا کے نقشے پر ایک ایسی ر یاست وجود میں آئی جسے اسلام کی تجر بہ گاہ سے تشبیہ دیاگیا ۔پاکستان دنیاکی واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی ۔آج ہم آزادی کی 71ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور یہ سب کچھ بلاشبہ ہمارے دور اندیش رہنماوں کی مر ہون منت ہے ۔جنھوں نے بر وقت ہی بھانپ لیا تھا کہ انگریزوں کے جانے کے بعد مسلمانوں کو ہندووں کے ظلم وستم اور ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔ہم نے اس کی بھاری قیمت ادا کی ہے ۔جو لوگ ہندوستان میں اقلیت کی صورت میں آباد ہیں اور جس طرح ان پر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔اس سے بخوبی اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ ہمارا مستقبل کیا ہونا تھا ۔المیہ ہے کہ آج کچھ لوگ اپنے وقتی مفادات کی خاطر سر حدوں کے خاتمہ کی بات کرتے ہیں ۔بد قسمتی ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور انکی ٹیم نے تو اپنا کام کر دیا ۔

مگر بعد کے حکمرانوں نے ہوس اقتدار کے لالچ اس ملک کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا ۔یہ سوچ کر روح کا نپ جاتی ہے ۔آج ملک وقوم کو قائد اعظم محمد علی جناح جیسے مخلص ،محب وطن اور ایماندار رہنما کی ضرورت ہے جو پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے ۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالا مال بنایا ہے ۔پہاڑہیں ،دریاہیں ،سمندر ہے ،معدنیات ،جغرا فیائی محل وقوع ،جنگلات ،سونے کے ذخائر ،افرادی قوت غرض ہر لحاظ سے بہترین ملک ہے ۔اگر کہیں کوئی کمی رہی ہے تو وہ با صلاحیت اور ایماندار افراد کی ہے جو اس ملک کو اپنے وژن سے بلند یوں پر لے جائے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

14 august ka haqeeqi paighaam is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 August 2018 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.