
ہیلتھ کیئر کونسل، پنجاب حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام
پاکستان کے سب سے بڑے انسانیت کی خدمت کے ادارے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بانی اور سربراہ جو پاکستان کیا دنیا کے بہت بڑے سماجی ورکر تھے، دو روز قبل اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اتنے بڑے ادارے کے سربراہ ہو کر بھی وہ خود اس ادارے میں معمولی ورکر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اس ادارے کا سالانہ بجٹ اربوں ڈالر ہے مگر انہوں نے کبھی ایک پیسہ بھی اپنی ذات پر نہیں لگایا تھا
بدھ 13 جولائی 2016

پاکستان کے سب سے بڑے انسانیت کی خدمت کے ادارے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بانی اور سربراہ جو پاکستان کیا دنیا کے بہت بڑے سماجی ورکر تھے، دو روز قبل اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اتنے بڑے ادارے کے سربراہ ہو کر بھی وہ خود اس ادارے میں معمولی ورکر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اس ادارے کا سالانہ بجٹ اربوں ڈالر ہے مگر انہوں نے کبھی ایک پیسہ بھی اپنی ذات پر نہیں لگایا تھا۔ ایدھی فاوٴنڈیشن کے تحت 600 سے زائد ایمبولینسز کام کر رہی ہیں، اس فاوٴنڈیشن نے کلینک، زچگی گھر، پاگل خانے، یتیم خانے، معذوروں کیلئے گھر، بلڈ بنک، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکزاور پناہ گاہیں قائم کیں۔عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر اقتدار میں آنیوالے لوگوں نے ان دو شعبوں کو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔
(جاری ہے)
بیوروکریسی معاملات کو لٹکانے میں مہارت رکھتی ہے لیکن شہباز شریف جس کام کا عزم کر لیں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔ کچھ لوگ اس کنونشن کو نشستند، گفتند و برخواستند سمجھ رہے تھے مگر شہباز شریف نے نئی تاریخ رقم کی۔شہباز شریف انسانیت کیلئے درد دل رکھتے ہیں ان کو بے وسیلہ لوگوں کے احساسات کا ادراک بھی ہے۔ وہ جب بھی اقتدار میں آئے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں گردوں کا ڈیلاسز فری ہوتا ہے جو متوسط طبقے کیلئے برداشت کرنا بھی ممکن نہیں غریب لوگ اپنے خرچ پر کروا سکیں۔ ہیلتھ کیئر کونسل کے قیام سے ایک تندرست اور صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا نظر آرہا ہے۔ شہباز شریف کا ہمیشہ عوام کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے۔ تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا ہو رہا ہے ۔ بھٹے، ورکشاپوں اور ہوٹلوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بد ترین انرجی کرائسز وارثت میں ملا تھا۔ پنجاب حکومت توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے اپنی سے کوشش کررہی ہے حالانکہ یہ ذمہ داری مرکز کی ہے۔ ملک چلانے کیلئے شہباز شریف جیسے فعال، متحرک اور انر جیٹک لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب جبکہ وزیراعظم نواز شریف کرپشن کے الزامات کی زد میں ہیں اور ان سے پانامہ لیکس کا کوئی خاطر خواہ جواب اور جواز نہیں بن پا رہا اور انکی صحت بھی انکو فعالیت سے کام کرنے اجازت نہیں دے رہے تو وہ الزامات غلط ثابت ہونے اور مکمل طور پر صحت یاب ہونے تک معاملات اپنے بااعتماد ساتھی اور بھائی شہبازکے سپرد کر دیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی علاج اورٹیسٹوں کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں مگر انکے ساتھ لاوٴلشکر ہوتا ہے نہ پروٹوکول کا اودھم اور ہجوم کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی جبکہ وزیراعظم صاحب لندن سے لاہور پورے پروٹوکول اور خصوصی پرواز کے ذریعے پہنچے جس پر اپوزشن کو تنقید کرنے اور اعتراضات اٹھانے کو موقع ملا۔وزیراعظم محمد نواز شریف کو وطن لانے کیلئے پی آئی اے کا بوئنگ 777 استعمال کیا گیا۔ سیکورٹی کے بلا ضرورت انتظامات کئے گئے۔ ان کو ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر پر جاتی امرا لایا جانا مگر ایئر پورٹ سے جای امرا تک کے راستے اور اردگرد کا علاقہ عوام کیلئے علاقہ ممنوعہ بن چکا تھا۔ خصوصی پرواز پر جو بھی خرچہ آیا اور جس طرح سے راستے بند کئے گئے لوگ ان چیزوں دیکھتے اور اس پرکڑھتے ہیں۔بی بی سی کاکہناہے کہ اس طیارے کی لندن سے یکطرفہ پرواز پر کم از کم پچاس ٹن ایندھن اور پرواز کے عمومی اخراجات اٹھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف پراجیکٹس میں سے اربوں کی بچت کرتے اور وزیراعظم کے اس طرح کے فیصلوں اور اخراجات سے عوام میں منفی تاثر جاتاہے اور پھر اپوزیشن کو تو تنقید کا موقع خدا دے جو تنقید کو تہمت بنا دیتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Health Care Council is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 July 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.