
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال‘ترقی کے نئے سفر کا آغاز
ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں حسن نعت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد
ہفتہ 5 دسمبر 2020

ضلع ملتان کے لئے ایک اور قابل فخر اعزاز یہ ہے کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں صوبائی سطح پر حسن نعمت اور تقریری مقابلوں میں دوسری پوزیشن ملتان کے نام رہی۔فاطمہ اشفاق نے حسن نعت میں صوبہ بھر میں سیکنڈ جبکہ ایمن عمر کا تقریری مقابلے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے فاطمہ اور ایمن کے لئے 75،75 ہزار روپے کا کیش پرائز۔ دونوں طالبات کا تعلق گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک سے ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی طالبات فاطمہ اشفاق،ایمن عمران کے والدین ،سی ای او ایجوکیشن ریاض خان،سکول کی پرنسپل ماہ طلعت کو مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہمیں فاطمہ اور ایمن پر فخر ہے، ضلع ملتان کے طلبا و طالبات نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ڈویڑنل مقابلوں میں بھی پہلی 6 پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔
(جاری ہے)
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹ کی گلگشت ایریا میں مارکیٹوں کی انسپکشن کی ۔125 دکانوں کو چیک کیا گیا۔15 دکانوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ کرونا ایس او پیز مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر ایک موٹر ورکشاپ کو سیل کر دیا گیا۔ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔11 دکانداروں کو ایس او پیز کی آئندہ خلاف ورزی پر دکانیں سیل کر دینے کی وارننگ جاری کی گئی۔کاروائی پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے کی۔سابق بیورو کریٹ محمود جاوید بھٹی نے وفاقی محتسب کے ایڈوائزر کا حلف اٹھا لیا۔حلف کی تقریب وفاقی محتسب کے ملتان آفس میں منعقد ہوئی۔محمود جاوید بھٹی نے حلف کے تقریب کے موقع پر اپنی گفتگو میں عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انصاف فراہم کرنے اور مسائل کرنے کے لئے میرٹ پر کام کریں گے۔محمود جاوید بھٹی کمشنر فیصل آباد ڈویڑن اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ایڈیشنل کمشنر سر فراز احمد،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی موجود تھے۔سی او کارپوریشن شاہد اقبال،دیگر کارپوریشن افسران موجود تھے۔وزیراعظم کے سادگی اور بچت وژن کی پیروی کریں۔قانون کے مطابق کام کرنے والوں کو کوئی خوف نہیں ہوتا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے ممتاز آباد میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کیا۔کارپوریشن دفتر کے باہر تجاوزات،آپریشن کی کامیابی پر سوالیہ نشان ہے۔کمشنر کا بلڈنگ انسپکٹرز کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا۔
جنوبی پنجاب میں بے ہنگم تجارتی سرگرمیوں نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے۔کمشنر کا بغیر نقشہ جات کے تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو گیا ہے تمام آفیسران کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور مانیٹرنگ کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔دفاتر میں شکایات سیل کے قیام سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ کے آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری رانا رضوان قدیر،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا،اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اقدامات کریں گے۔صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے بڑی تعداد میں سکیمیں جاری ہیں۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Janobi Punjab Secretariat Fa'aal - Taraqi K Naye Safar Ka Aghaz is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 December 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.