
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- خصوصی مضامین
- ہر سال پاکستان میں ہونے والی ہزاروں ہلاکتوں کا سبب بنتے ہیں ۔۔۔موٹر سائیکل حادثات!
ہر سال پاکستان میں ہونے والی ہزاروں ہلاکتوں کا سبب بنتے ہیں ۔۔۔موٹر سائیکل حادثات!
دنیا بھر میں ہونے والے روڈ ٹریفک حادثات کے تحت ہونے والی اموات میں پاکستان کی شرح بھی قابل ِ غور ہے ۔ ہر سال پاکستان کی سڑکوں پر سینکڑوں افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں
پیر 29 اپریل 2019

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر تقریباً روزانہ ہی 150ایسے افراد کا علاج کرتا ہے جو موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوتے ہیں۔حالانکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے کتنی کوششیں کی گئی ہیں لیکن پھر بھی زیادہ تر لوگ اہم عوامل جیسا کہ بریک لائٹ،ہیڈ لائٹ ،انڈیکیٹرز کے معاملے میں غفلت برتتے ہیں حتیٰ کے اُن کی موٹر سائیکل کے سائیڈ مررز بھی موجود نہیں ہوتے ۔
(جاری ہے)
دنیا بھر میں ہونے والے روڈ ٹریفک حادثات کے تحت ہونے والی اموات میں پاکستان کی شرح بھی قابل ِ غور ہے ۔ ہر سال پاکستان کی سڑکوں پر سینکڑوں افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ان حادثات کے پیچھے غیر تربیت تافتہ/چھوٹے ڈرائیورزہیں جو غیر مستند طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیتے ہیں ۔اس لاپرواہی پر مبنی رویے کے باعث نہ صرف وہ اپنی بلکہ سڑک پر سفر کرنے والی دوسری زندگیوں کی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ روڈ حادثات ہوتے ہیں جبکہ سندھ ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان بعد از بالترتیب ہیں۔
موجودہ دور میں جو حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اُن میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنا ایک وجہ ہے اس کے ساتھ موٹر سائیکل میں کم کوالٹی والے پرزوں کا استعمال بھی اس سنگین صورتحال میں اہم وجہ ہے ۔روڈ سیفٹی ایک ایسی بنیادی ضرروت ہے جو ہر شخص کو روڈ پر آنے سے قبل مد ِ نظر رکھنی چاہئیے ۔ تحفظ کی یہ سوچ اچھی کوالٹی کے سروس ٹائرز کے بغیر مکمل نہیں ہوتی کیونکہ اچھے ٹائرز ہی آپ کو ایسی مضبوط گرپ دیتے ہیں جس سے ناگہانی آفت سے بچا جا سکتا ہے۔
ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں جہاں زیادہ تر لوگ خط ِغربت کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں وہاں سواری کے لیے موٹر سائیکل سب سے آسان ذریعہ ہے۔اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک بڑی فیملی ایک موٹر سائیکل پر سمٹ کر بیٹھی سفر کر رہی ہوتی ہے ایسی صورتحال ہر کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کافی ہے اور جب ایسی موٹر سائیکل میں اعلیٰ کوالٹی ٹائرز نہ ہو ں تو خطرے کے امکانات مزید قوی ہو جاتے ہیں۔ایسے ہی کچھ افراد میں سے ہم نے ایک سے سوال کیا کہ آپ اپنی موٹر سائیکل کے ٹائرز کب تبدیل کرتے ہیں تو انہوں نے انتہائی دل دہلا دینے والا جواب دیا کہ ”جب تک ٹائرز پھٹتے نہیں تو میں کیوں انہیں تبدیل کروں ؟“
ایک اور فرد سے ہم نے سوال کیا جن کی موٹر سائیکل کے سائیڈ مررز نہیں تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ ”مجھے موٹر سائیکل میں سائیڈ مررز کی کیا ضرورت جب کہ میں گردن موڑ کر پیچھے دیکھ سکتا ہوں “۔اپنے سروے کا ماحصل نکالنے کے لیے جب ہم نے ایک اور شخص سے سوال کیا کہ آپ ٹائرز خریدتے ہوئے کیا چیز مدِ نظر رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ”ظاہر سی بات ہے قیمت ۔اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ ٹائر کونسا ہے بس سستا ہونا چاہیے“۔زیادہ تر افراد جو ٹائرز خریدتے ہیں ان کے لیے توجہ طلب صرف قیمت ہی ہوتی ہے،جوکہ انتہائی افسوسناک سچ ہے کہ انسان چند پیسوں کے لیے اپنی جان کا رسک لے۔
اچھے ٹائرز اچھے دوستوں کی طرح ہوتے ہیں جو کہ وقت پڑنے پر آپ کا ساتھ دیتے ہیں ۔چاہے منزل قریب کی ہو یا سفر دور کا ،اچھے ٹائرز پر سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند ہے خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جو عام طور پر موٹر سائیکل پر ہی سفر کرتے ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب تحفظ کے مقصد کو فروغ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان میں روڈ سیفٹی کو بہتر بنائیں۔اس مشق سے نہ صرف روڈ حادثات میں کمی واقع ہوگی بلکہ ہمارے ملک کی ساکھ بہتر اور مثبت ہونے میں بھی مدد ملے گی۔
کیا آپ موٹر سائیکل کے مالک ہیں ؟ تو ہمیں بتائیں کہ آپ اپنے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں!
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
motorcycle accidents in pakistan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 April 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.