قائد کا پاکستان

اس وطن میں اچھی سوچ اور خیالات کی ضرورت ہے اس وطن کو قائد جیسے لیڈر کی ضرورت ہے

فیضی جٹ بدھ 25 دسمبر 2019

quaid ka Pakistan
25، دسمبر 1876،کو کراچی میں پیدا ہونے والی شخصیت جن کا نام قائد اعظم محمد علی جناح تھا۔قائد اعظم نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ انڈین نیشنل میں شمولیت اختیار کی اور سات سال بعد کافی محنت اور کوشیشوں کے بعد انہوں نے آل انڈیا مسّلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔۔۔
قائد اعظم نے اس قوم اور وطن کے لیے دن رات جدوجہد اور سخت محنت کر کے مسلمانوں کو انگریزوں سے آزادی دلائی۔

۔ اور مسلمانوں کے لیے الگ وطن بنایا جس کا نام پاکستان رکھا۔۔۔قائد اعظم نے دوسری قوموں کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے وطن کو الگ اس لیے بنایا تاکہ مسلمان خود مختاری اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔۔پاکستان قائد اعظم کی محنت کا صلہ ہے قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے۔۔جن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا جھنڈا اسلام کا جھنڈا ہے۔

(جاری ہے)

۔کیوں کہ کچھ قومیں جو سمجھتی تھیں کہ ہم مذہب کو سیاست میں داخل کر رہے ہیں۔

تو اس حقیقت پر قائد اعظم کو فخر تھا کیوں کہ اسلام ہمیں ایک مکمل ضابطہ عطا کرتا ہے۔۔یہ صرف مذہب ہی نہیں بلکہ اس میں فلسفہ، قوانین، اور سیاست بھی شامل ہیں۔۔قائد کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلامی اخلاق ضابطہ کی بنیاد یہ ہے کہ ہم آزادی مساوات اور برادری کے لیے کھڑے ہیں۔۔
22،مارچ کو آل انڈیا مسّلم لیگ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا:کہ کسی بھی قوم کی خوشحالی کا انحصار اس کے دانشواروں پر ہوتا ہے ۔

۔قائد اعظم نے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے۔۔اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے یہ وطن قائم کیا۔۔اور پاکستان کو ہر طرح کی غلامی سے رہائی کروا دی تاکہ ہماری آنے والی نسلیں سکون کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔۔۔قائد اعظم کا احسان ہے کہ ہمیں یہ وطن ملا ورنہ آج ہم نے غلاموں کی طرح بغیر کسی پہچان کے جینا تھا۔۔۔
پاکستان ارض وجود میں آنے کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح بیماری میں مبتلا ہو کر 11، ستمبر 1948،میں انتقال کر گئے۔

۔اور پاکستان ہمیشہ کے لیے عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا۔۔مگر جاتے ہوئے قائد اعظم پاکستان بنا گئے اور اس کی ذمہ داری پوری قوم کو سونپ گئے۔۔۔مگر آج اسی پاکستان میں اسلام کے نام پر فرقے بن گئے ہیں اور سیاسی جماعتیں آپس میں لڑ رہی ہیں۔۔نو جوان بری لت کا شکار ہو گئے ہیں۔۔ہر طرف لڑائی اور دہشت پھیل گئی ہے۔۔قائد نے تو مساوات اور بھائی چارے کا اسلام کے مطابق سبق دیا تھا پھر یہ کون سا پاکستان ہے؟؟؟ جہاں سب اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں نہ وطن کی فکر نہ اسلام کی۔

۔اس وطن میں اچھی سوچ اور خیالات کی ضرورت ہے اس وطن کو قائد جیسے لیڈر کی ضرورت ہے اور اس قوم کے دانشواروں کی ضرورت ہے۔۔۔اس لیے نو جوان نسل اور دیگر لوگوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر قائد کا دیا ہوا تحفہ ان کی بتائی ہوئیں باتوں کے مطابق چلنا ہو گا اور اپنے وطن کو قائد کا پاکستان بنانا ہو گا۔۔۔پھر ہی خوشحال پاکستان بن سکے گا۔۔اللہ پاک نے بھی قرآن میں فرمایا ہے:'' ''اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدل سکتی جب تک وہ اپنی مدد سے خود اپنی حالت نہ بدلے۔۔۔
ہم سب کو اپنا فرض نبھانا ہو گا نہ کہ کسی اچھے لیڈر کے آنے کا انتظار۔۔۔جب تک ہماری قوم بیدار نہیں ہوتی تب تک قائد کا پاکستان نہیں بن سکے گا۔۔۔
پاکستان زندہ باد۔۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

quaid ka Pakistan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 December 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.