
رمضان، مہنگائی اور عید کی تیاریاں
حضور اکرمﷺ نے اس ماہ مبارک کی بخششوں اور فضیلتوں کے بارے امت آگاہ کر دیا تھا ،یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام میں اس بابرکت ماہ کے دوران باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں اور کاروبار سے منسلک افراد بھی اپنی اشیاء کی قیمتیں عام مہینوں کی نسبت کم کر کے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
ہفتہ 4 جولائی 2015

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوسرے عشرے کا آغاز ہو چکا ہے اور روزہ دار اس بابرکت ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہیں اور کیوں نہ کریں کہ حضور اکرمﷺ نے اس ماہ مبارک کی بخششوں اور فضیلتوں کے بارے امت آگاہ کر دیا تھا ،یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام میں اس بابرکت ماہ کے دوران باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں اور کاروبار سے منسلک افراد بھی اپنی اشیاء کی قیمتیں عام مہینوں کی نسبت کم کر کے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ حکومتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں اشیاء خوردو نوش کو عام دنوں کی نسبت رمضان میں ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے سبسڈی بھی دی جاتی ہے اور رمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو مزید کم کر دیا جاتا ہے اگرچہ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی کی شرح بڑھی ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہونے سے یقینا اس سے متوسط اور غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
ایک طرف مہنگائی سے عوام پریشان ہے تو دوسری طرف گرم موسم کے ساتھ لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ خیبر تا مہران ایک سی صورت حال ہے اور رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے ساتھ ہی عید کی خریداریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی جتنی اہمیت ہے وہ اپنے اہل خانہ کے لئے اس حوالے سے خریداری کرتا ہے خاص طور پر عید کا دن روزہ داروں کی خوشی کا دن ہوتا ہے اس دن بچوں بڑوں اور خواتین کی خوشیاں دیدنی ہوتی ہے۔ عید خریداری کا سلسلہ چاند رات تک جاری رہتا ہے۔ ابھی عید میں دو ہفتے ہیں اور عید کے لئے خریداری کا جوش و خروش آخری ہفتے میں ہی ہوتا ہے اس حوالے سے دکاندار ہوں یا خریدار سب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔
ہر کوئی اپنے بچوں کو عید پر خوش دیکھنا چاہتا ہے۔ مگر ریڈی میڈ ملبوسات اور جوتوں کی قیمتیں سن کر اس کے ہوش اڑ جاتے ہیں اسی وجہ سے اب تک مہنگائی کی وجہ سے عید خریداری میں زیادہ جوش نظر نہیں آرہا۔اس کی بڑی وجہ صرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے رمضان المبارک میں جس طرح رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اشیاء مہیا کی جا رہی ہیں اس طرح پر شہروں کے معروف علاقوں میں دیگر اشیاء کے بھی رمضان بازارلگائے جانے چائیں تاکہ عید کی حقیقی خوشیوں میں سب شریک ہوں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Ramzan Mehengai Or EID Ki Tiyariyaan is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 July 2015 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.