
الیوم الوطنی للمملکة العربیہ السعودیہ
مملکت سعودی عرب کاشماررقبہ کے اعتبارسے دُنیاکے 15بڑے ممالک میں ہوتاہے اورمملکت سعودی عرب جزیرہ نمائے خطہء عرب کے 80 فیصدرقبہ پرمشتمل ہے
محمد اکرم اعوان پیر 23 ستمبر 2019

(جاری ہے)
شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن آل ِ سعودنے معاشی مسائل سے نبٹنے کے لئے بھی خصوصی اقدمات کئے اورملک کے اندرموجود چھپے معدنی وسائل کی تلاش اوراُن سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکوششیں جاری رکھیں،بالآخرتیل کی دریافت سے معاشی مسائل پرقابوپانے میں کامیابی کی ابتداء ہوئی ۔بانی مملکت شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن آل ِسعودکی مدبرانہ پالیسیوں اور کاوشوں کانتیجہ یہ ہواکہ کچھ ہی عرصہ میں مملکت سعودی عرب معاشی طورپرمستحکم ہوگیا،مملکت سعودی عرب میں خوشحالی کے دورکا آغاز ہوا اور بہت ہی مختصرعرصہ میں سعودی عرب کاشماردُنیا کی بڑی معاشی طاقتوں میں ہونے لگا۔
مملکت سعودی عرب کاشماررقبہ کے اعتبارسے دُنیاکے 15بڑے ممالک میں ہوتاہے اورمملکت سعودی عرب جزیرہ نمائے خطہء عرب کے 80 فیصدرقبہ پرمشتمل ہے۔خطہ میں بڑی مملکت کے سربراہ کی حیثیت سے شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن آل ِسعود مملکت نے سعودی عرب کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ پورے خطہ عرب کے امن واستحکام،بیرونی عدم مداخت اور خوشحالی کے بھی خواہش مندتھے۔بلکہ وہ اس سے بھی بڑھ کر جذبہ خیرسگالی اوردردمندی کواپنی سرحدوں اورخطہء عرب سے کہیں آگے پھیلانے اور پوری اُمت مسلمہ کے باہمی اتفاق واتحادکے زبردست حامی اورداعی تھے۔اسی لئے وہ ساری عمر دُنیابھر کے مسلمانوں کے استحکام وترقی اورآپس میں اتفاق کے لئے سرگرم رہے اوراس کارخیرمیں بھرپورطریقہ سے اپنا کردار ادا کیا۔بانی مملکت عبدالعزیزبن عبدالرحمن آل ِسعودکے نقش قدم پر چلتے ہوئے بعدمیںآ نے والے آئمہ سعودی عرب نے بھی ہمیشہ امن واستحکام ، مسائل کی یکسوئی کے لئے ثالثی او ر مصالحت کی پالیسی اختیارکی۔
حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب پوری دُنیا کے مسلمانوں کامرکز اورگہوارہ اسلام کی حیثیت رکھتاہے۔اسی بنا پر سعودی عرب کے بانی عبدالعزیزبن عبدالرحمن آل ِسعودنے اپنے آپ کو بطورخادم حرمین شریفین کہلاناسب سے بڑااعزاز اور باعث عزت وشرف سمجھا۔حرمین شریفین کی تعمیروتوسیع اوردُنیابھرسے حج وعمرہ کے لئے تشریف لانے والوں کوہرممکن سہولتیں مہیاکرنے پربھرپورتوجہ دی اور خدمت حجاج کرام کوہمیشہ عظیم ترین ترجیحات میں شامل رکھا۔شاہ عبدالعزیزکے بعدآنے والے آئمہ سعودی عرب نے بھی ہمیشہ اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہلوانا پسندکیا،اسے اپنے لئے اعزازاوردُنیاوآخرت کی عزت کاباعث سمجھا،اسی طرح حاجیوں کی خدمت اورحرمین شریفین کی توسیع میں بھی ہرایک نے اپنا کردار جاری رکھا۔
بانی مملکت شاہ عبدالعزیزسے لے کر شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز تک اس عظیم خاندان نے سعودی عرب کوایک مکمل فلاحی اسلامی مملکت بنانے میں طویل جدوجہداورعظیم قربانیاں دیں اوردُنیا بھرمیں انسانیت کی فلاح وبہبودمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔شاہ سلمان سنٹرفارہیومانٹیرین ایڈاینڈریلیف نے چاربراعظموں میں37سے زائد ملکوں کو انسانی اورترقیاتی مددفراہم کی ۔ بے آسرا وبے سہارا لوگوں کے لئے مکانات تعمیرکئے گئے،غریب ممالک کے شہریوں کی غذائی ضروریات کوپورا کیاگیااورصحت وتعلیم کے شعبہ میں معاونت کی ۔ شاہ سلمان سنٹرفارہیومانٹیرین ایڈاینڈریلیف کے تحت عالمی صحت تنظیم(W H O)اوریونیسیف (United Nations Children Funds)کوہرسال لاکھوں ڈالر عطیہ کی امدادفراہم کی جاتی ہے۔
ولی عہدپرنس محمدبن سلمان بن عبدالعزیزبن آل سعودنے اپنے بزرگوں کی خواہش کے عین مطابق مملکت کوجدیدخطوط پر استوارکرتے ہوئے مزیدترقی،عوامی خوشحالی اورتیزی سے بدلتے عالمی منظرنامہ میں مملکت سعودی عرب کو امتیازی حیثیت دلوانے میں پیش بندی کے طورپر ویثرن 2030 تریب دیا۔جس کے تحت ڈیجیٹل اکانومی میں سرمایہ کاری،معدنی وسائل سے جدیدبنیادوں پراستفادہ حاصل کرنا،صنعت وحرفت کوفروغ دینا، بحیرہ احمرکے ریزارٹس،200کلومیٹرپرپھیلی مغربی ساحلی پٹی پر50سے زائدخوبصورت قدرتی جزائر،ڈائیونگ، پیراشوٹنگ، راک کلائمبنگ(چٹانوں پرچڑھنا)جیسی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے سمیت مملکت بھرمیں دیگر پرکشش سیاحتی اورتاریخی وثقافتی مقامات کی آرائش وتزئین کے منصوبوں کاآغازکرنا اوران منصوبوں پرتیزرفتارعمل درآمدکروانا،جس کے تحت مملکت سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کودُنیا بھرمیں متعارف کرواتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے اوردلچسپی پیداکرنے جیسے اقدامات کوخصوصی اہمیت دینااور مجموعی قومی پیدوار بڑھانے کے لئے دیگربے شمارمنصوبے شامل ہیں۔
وطن عزیزپاکستان کا ہرباشندہ سرزمین حرمین شریفین کے ساتھ خصوصی محبت وعقیدت رکھتا ہے ۔ حجاز مقدس ہرپاکستانی کی عقیدتوں کا مرکزومحورہے۔جہاں ایک طرف پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کی محبت میں دھڑکتے ہیں اور سعودی عرب کانام سنتے ہی ہر پاکستانی کی زبان سے بے ساختہ سعودی عرب کی سلامتی،ترقی اورخوشحالی کے لئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں نکلتی ہیں،وہیں دوسری طرف اہل عرب نے بھی پاکستان کاخوشی اوررنج والم میں ساتھ دیا۔1973میں سیلاب،1975میں سوات کے زلزلہ،2005میں کشمیرمیں زلزلہ الغرض قدرتی آفات سے تباہی ،اقتصادی پابندیوں کاخطرہ ہویاوطن عزیزپر مسلط کی گئی جنگ کاموقع ہو،سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔تمام آفات ومصائب میں سعودی عرب کا اہل پاکستان کے ساتھ ہمدردی اورتعاون سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔
سعودی عرب ہرسال 23ستمبرکوقومی دن(Saudi National Day)کے طورپرمناتا ہے۔مملکت کے ہرشہروقصبہ میں سرکاری طورپردعائیہ تقریبات منعقدکی جاتی ہیں،شہروں اورگاؤں کو قومی پرچم اورمختلف رنگوں سے سجایاجاتاہے۔اس دن کی مناسبت سے خاص طورپر محفلیں سجائی جاتی ہیں،جن میں انواع واقسام کے کھانوں سے ضیافت اور سعودی عرب کی معروف لوک رسم تلواروں کے ساتھ کئے جانے والے قومی رقص ارضیٰ کااہتمام کیا جاتا ہے۔سعودی نوجوانوں کاقومی دن منانے اور مملکت سے محبت کے اظہارکااپنامنفرداور الگ اندازہوتاہے۔ تمام اسلامی ممالک بھی اس دن کوخاص طور پر مملکت سعودی عرب سے اظہارمحبت اوریکجہتی کے طورپرجوش وخروش کے ساتھ مناتے ہیں،وطن عزیزپاکستان میں بھی سعودی عرب کاقومی دین (Saudi National Day) انتہائی عزت واحترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کااہتمام کیا جاتاہے،جن میں مملکت سعودی عرب کی ترقی ، امن وسلامتی،خوشحالی اوراستحکام کی دعائیں کی جاتی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Saudi National Day is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 September 2019 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.