شرمسار بھارت

بزدل دشمن بھارت بھی ان دنوں کا اس گھمنڈی بیماری میں مبتلا ہوکر خطے میں "چوہدراہٹ" کا منصوبہ بنارہا تھا،پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت نے اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے، پھر بھارت کو ہر محاذ پر ذلت، رسوائی اور شرمندگی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑا

Adnan khan bonairee عدنان خان بونیری پیر 4 مارچ 2019

sharmsaar Bharat
دولت، طاقت اور شہرت، جس کو یہ سب ایک ساتھ مل جائے، اس کا سر بْلندی پر اور پیر ہوا میں لہرارہے ہوتے ہیں، جو غرور کہلاتا ہے،اس کا شکار کوئی ملک ہو یا انسان، وہ اپنی اوقات بھول جاتا ہے لیکن غرور میں مبتلا ممالک اور اشخاص عبرت کا نشان بن جاتے ہیں، رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا، بزدل دشمن بھارت بھی ان دنوں کا اس گھمنڈی بیماری میں مبتلا ہوکر خطے میں "چوہدراہٹ" کا منصوبہ بنارہا تھا،پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت نے اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے، پھر بھارت کو ہر محاذ پر ذلت، رسوائی اور شرمندگی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑا اور کرنا پڑے گا، کیونکہ تیراکی میں بھی اس کو کوئی کمال حاصل نہیں۔

 پاکستان کی دفاعی کارروائی نے جہاں بھارتی گھمنڈ کو دھول چٹائی، وہیں اسلام دشمن دیگر قوتوں کو بھی واضح اور جاندار پیغام پہنچادیا،اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں بھی بھارت کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا، جب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو او آئی سی میں بطور مہمان خصوصی بلایا گیا اور پاکستان نے او آئی سی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تو بھارت کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا، وہ سمجھا کہ اس نے ایک تیر سے تین شکار کرلئے، ایک یہ کہ اسلامی ممالک میں دراڑ پڑگئی، دوسرا پاکستان کی غیر موجودگی میں اس کا موقف کمزور ہوجائے گا اور تیسرا کشمیر کے حل طلب مسئلے پر کسی دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

 ناپاک عزائم میں کامیابی کی خوش فہمی کا شکار بھارت کے ساتھ وہ ہوا، جس کا اس نے کبھی تصور کرنا بھی گوارا نہیں کیا ہوگا، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مہمان خصوصی کا لبادہ اوڑھے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اس وقت شدید دھچکا لگا، جب اسلامی تعاون تنظیم نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، پھر سشما سوراج کیلئے ڈوب مرنے کا دوسرا لمحہ تب آیا، جب او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی اور بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی قرار دادیں منظور کی گئیں، اس وقت سشما سوراج کی حالت اس لڑکی کی طرح تھی، جو گھر سے بھاگ کر اپنی اور اپنے گھر والوں کی عزت کا فالودہ بنادیتی ہے، یہ سب دیکھ کر، سن کر سشما سوراج کے تن، بدن میں آگ بھڑک اٹھی، سونے پہ سہاگا، ان کی موجودگی میں ہی او آئی سی میں پیش کردہ پاکستانی قرارداد میں جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر قرار دیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔

اہم بات یہ کہ بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کے باعث پاکستان نے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا تاہم دیگر سیشنز میں دفتر خارجہ کے حکام شریک ہوئے، گھمنڈی بھارت کی گھمنڈی وزیر خارجہ کا سر شرم سے جھک گیا، کیوں کہ قدرت کا نظام ہے کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچے تھا، ہے اور رہے گا، اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کے اس کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، اس پلیٹ فارم سے آج دنیا اور چھوٹی سوچ کے حامل بھارت کو ایسا پیغام ملا ہے کہ جو وہ کبھی بھلا نہیں سکتا،اب شاید عرب ممالک کو اس حقیقت کا احساس ہورہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کی بقاء صرف اور صرف مسلم امہ کے اتحاد میں ہی ہے۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

sharmsaar Bharat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 March 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.