شترمرغ ۔ صحرائی پرندے کا گھریلو استعمال

شترمرغ کی نسلی پیداوارکاسلسلہ ان کے جنسی بلوغت تک پہنچنے کے بعد شروع ہوتاہے۔ یہ 1.5سے2سال تک ہوسکتی ہے۔ مادہ نسبتاً جلدبلوغت کوپہنچ جاتی ہے

Dr. Waqar Ali Gill ڈاکثر وقار علی گل جمعرات 6 اگست 2020

Shuttar Murg - Sehrai Parinde Ka Ghareelo Istemal
شتر مرغ ایک صحرائی پرندہ ہے جو اپنے قدو قامت اور گوشت کی کوالٹی اور پیداوار کے لحاظ سے آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ اور دیگر ممالک میں نا صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ اس کی منافع بخش فارمنگ بھی کی جاتی ہے۔شترفارسی زبان میں اونٹ کوکہتے ہیں اونٹ کی طرح لمبی گردن کے باعث اس کانام شترمرغ رکھاگیا ہے۔شترمرغ قدرت کا ایک منفرد شاہکاراڑنے کی صلاحیت سے محروم پرندہ ہے جس کی لمبی گردن تمام ریڑھ دارجانداروں میں بڑی اورکشادہ آنکھیں،چھوٹاسر،چھوٹی کشادہ چونچ، پاؤں جوکہ صرف دو انگلیوں پرمشتمل ہوتے ہیں اسے دوسرے تمام پرندوں سے ممتاز کرتے ہیں اس کے بھاگنے کی رفتار 70کلومیٹریا45میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔


پرندے کی اونچائی 6سے9فٹ جبکہ مادہ پرندے کی 5.5سے6.5فٹ تک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وزن 200سے 350پاؤنڈ(90سے160کلوگرام)کے درمیان ہوتاہے اوراس کے پروں کاپھیلاؤ تقریباً2میٹرہوتاہے۔ نرپرندے کے بال وپرکالے رنگ کے ہوتے ہیں جن کااختتام سفید رنگ پرہوتاہے۔ جبکہ مادہ پرندے کے پرعموماً بھورے ہوتے ہیں۔
شترمرغ سبزہ خورپرندہ ہے اس کی غذازیادہ تر سبزچارہ ہے۔

اس کی چونچ میں دانت نہیں ہوتے یہ اپنی غذاکے ساتھ سفید چھوٹے کنکرکھاتاہے جوخوراک کوہضم کرنے میں مددکرتے ہیں۔ شترمرغ اپنی غذاکے مقابلے میں تین گناپانی پیتاہے۔ شترمرغ کی نسلی پیداوارکاسلسلہ ان کے جنسی بلوغت تک پہنچنے کے بعد شروع ہوتاہے۔ یہ 1.5سے2سال تک ہوسکتی ہے۔ مادہ نسبتاً جلدبلوغت کوپہنچ جاتی ہے۔ شترمرغ کے انڈے تمام پرندوں کے انڈوں سے بڑے ہوتے ہیں جن کاوزن تقریباً1.5کلوگرام ہوتاہے۔

یہ مرغی کے دودرجن انڈوں کے برابرہوتاہے۔ ذائقے میں کسی بھی انڈے سے زیادہ خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔ اس کے انڈوں کے خالی چھلکے بھی کافی قیمتی ہوتے ہیں ان پرمختلف قسم کے ڈیزائن بنائے جاتے ہیں۔ شترمرغ سبزہ خورپرندہ ہے اس کی غذازیادہ تر سبزچارہ ہے۔ اس کی چونچ میں دانت نہیں ہوتے یہ اپنی غذاکے ساتھ سفید چھوٹے کنکرکھاتاہے جوخوراک کوہضم کرنے میں مددکرتے ہیں۔

شترمرغ اپنی غذاکے مقابلے میں تین گناپانی پیتاہے۔
شترمرغ کی نسلی پیداوارکاسلسلہ ان کے جنسی بلوغت تک پہنچنے کے بعد شروع ہوتاہے۔ یہ 1.5سے2سال تک ہوسکتی ہے۔ مادہ نسبتاً جلدبلوغت کوپہنچ جاتی ہے۔ شترمرغ کے انڈے تمام پرندوں کے انڈوں سے بڑے ہوتے ہیں جن کاوزن تقریباً1.5کلوگرام ہوتاہے۔ یہ مرغی کے دودرجن انڈوں کے برابرہوتاہے۔ ذائقے میں کسی بھی انڈے سے زیادہ خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔

اس کے انڈوں کے خالی چھلکے بھی کافی قیمتی ہوتے ہیں ان پرمختلف قسم کے ڈیزائن بنائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شترمرغ کے انڈے کی سفیدی ہیپاٹائٹس کے مریض کے لیے اکسیرکادرجہ رکھتی ہے۔ ہرمادہ ایک سیزن میں 50سے70 تک انڈے دیتی ہے۔ انڈے سے بچہ 42دنوں میں نکلتا ہے۔ کمرشل فارمنگ میں بچہ نکالنے کے لیے انکوبیٹرزاور ہیچری استعمال ہوتی ہے۔


شترمرغ فارمنگ سب سے زیادہ منافع بخش زرعی کاروبار سمجھا جاتاہے حالانکہ زیادہ ترلوگ شترمرغ سے حاصل ہونے والے گوشت اوردیگراشیاء کے بارے میں نہیں جانتے۔ گوشت کے علاوہ شترمرغ سے بیش قیمتی پر،تیل،نفیس چمڑا اوردیگراشیاء حاصل ہوتی ہیں۔ صحت کے متعلق جدیددنیامیں کھانے کی عادتیں تبدیل ہوچکی ہیں۔ جس سے لوگوں کا رجحان کم چکنائی والی خوراک کی جانب بڑھ گیاہے اس لیے شترمرغ کے گوشت کی طلب میں اضافہ ہواہے۔

شترمرغ کا پہلاکمرشل فارم جنوبی افریقہ میں 1863میں قائم ہوا تھاان یہ کاروبارپوری دنیامیں 100سے زائد ممالک میں پھیل چکاہے۔ یہ کم خرچ کاروبارہے اگراسے بہترانتظامی طریقے سے کیاجائے۔
ابھی شترمرغ بانی کی صنعت صرف اس کی نسل بڑھانے تک محدودہے کچھ شترمرغ دیگرکسانوں اورشترمرغ کاکاروبار کرنے میں نئے آنے والوں کوبھی بیچے گئے ہیں۔ دنیابھرمیں اس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جیسے ہی ان کی تعداداتنی ہوجائے گی کہ مارکیٹ کی طلب کوپوراکرسکے اس کی قیمتوں میں ٹھہراؤآناشروع ہوجائے گا۔

افریقی ممالک پوری دنیامیں شترمرغ کاگوشت اوردیگرمصنوعات مہیاکرنے میں سرفہرست ہیں جو67فیصدشترمرغ کاگوشت ،پر،چمڑا بین الاقوامی مارکیٹ کومہیاکررہے ہیں جبکہ انہیں قومی اوربین الاقوامی طورپر مقابلے کابھی سامناہے۔ آسٹریلیا،یورپ، مشرق وسطیٰ اورامریکہ میں بھی اس کی پیداواردن بدن بڑھ رہی ہے۔ مادہ شترمرغ 40سال تک انڈے دیتی ہے شترمرغ کی اس صلاحیت کی بدولت شترمرغ فارمنگ ترقی پذیراورترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ کم خرچ اورمنافع بخش کاروبار ماناجارہاہے اورپنایاجارہاہے۔


شترمرغ بہت تیزی سے بڑے ہوتے ہیں اس لئے شترمرغ کورکھنے کے لیے ایسی مناسب جگہ کاانتظام کیاجائے جوہرطرح کے موسم کے لحاظ سے موزوں ہو۔ شترمرغ کی خریدوفروخت شترمرغ کی عمرکے کسی بھی حصے میں کی جاسکتی ہے اوریہ فیصلہ خریدارکی مالی حالت اورمویشیوں کے ساتھ اس کے تجربے کی بنیادپرکیاجاتاہے۔
شترمرغ کی تین سے چھ ماہ کی عمرخریداری کے لیے زیادہ عام ہے کیونکہ اس عمرمیں یہ آزادی اورہرطرح کے موسم کوبرداشت کرنے کی طرف بڑھ رہے ہوتے ہیں۔

عمر کے اس حصے میں اسے سنبھالنابہت آسان ہوتاہے اورنئے لوگوں کاعادی بھی ہوجاتاہے۔ چھ ماہ سے ایک سال تک کی عمر کے شترمرغ زیادہ مضبوط ہوتے ہیں یعنی ہرطرح کاموسم برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں اوران کی صحت ومعیارکااندازہ لگایاجاسکتاہے۔ چھ ماہ کی عمرمیں ان کی دیکھ بھال نئے لوگوں کے لیے آسان ہوتی ہے کیونکہ اس عمرمیں ان کی دیکھ بھال کی کم ضرورت ہوتی ہے۔


اگرچہ ایک سال سے دوسال کی عمر کے شترمرغ دوسروں کی نسبت مہنگے ہوتے ہیں لیکن خریدارکے لیے یہ موقع ہوتاہے کہ وہ اگلے سال ہی سے نسل بڑھانے کاکام شروع کرسکتے ہیں اس عمر میں یہ نہایت مضبوط ہوتے ہیں اوربالغ نسل بڑھانے والے شترمرغ والی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ ان کوبہت کم توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اوران کی جسامت وقدبالغ شترمرغ کے قریب ترین ہوتاہے۔


چونکہ پاکستان میں یہ کاروبارابھی نیاہے اس لیے نئے فارمرزبنانے کے لیے شترمرغ کے چوزے بیرون ملک سے امپورٹ کئے جارہے ہیں۔ اس ضرورت کوپوراکرنے کے لیے مقامی طورپر بریڈنگ فارمزکاہونابہت ضروری ہے۔ دوسال یااس سے زائد عمر کے جوان پرندوں سے فارم کی ابتداکرنانہایت محفوظ اورمنافع بخش ذریعہ ہے۔
سرمایہ کارحضرات کے لیے کم وقت میں منافع حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ فارم کی ابتداء جوان پرندوں سے کریں۔

بیرون ملک سے درآمدشدہ تیاربریڈرز کے لیے فی پرندہ 2سے 3لاکھ روپے کی سرمایہ کاری درکارہوتی ہے جبکہ مقامی طورپر جوان بریڈرزڈیڑھ سے دولاکھ روپے میں فی پرندہ دستیاب ہے۔ بریڈرز سے فارم کی ابتداء کرکے سرمایہ کارنہ صرف جلد انڈوں کی پیداوارحاصل کرسکتے ہیں بلکہ اس طرح کاروبارمیں نقصان کاخطرہ بھی نہ ہونے کے برابررہ جاتاہے کیونکہ چھوٹے چوزے کودوسال تک بریڈنگ کے لیے تیارکرنے میں ناتجربہ کاری اورکم علمی کے باعث پرندوں میں شرح اموات زیادہ ہوسکتی ہے۔

ایسے لوگ جوکم سرمایہ سے کاروبارشروع کرناچاہتے ہیں وہ چھوٹے چکس کوبریڈنگ کے لیے تیارکرکے اس کاروبارمیں داخل ہوسکتے ہیں۔ اس مرحلے میں محنت اورصبر کے ذریعے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
 شتر مرغ کے فارم کے لیے پرسکون اورالگ تھلگ جگہ منتخب کی جائے فارم کے اردگرد اور فارم کے اندرکاماحول صاف ستھراہوناچاہئے۔ اسعمرمیں یہ آزادی اورہرطرح کے موسم کوبرداشت کرنے کی طرف بڑھ رہے ہوتے ہیں۔

عمر کے اس حصے میں اسے سنبھالنابہت آسان ہوتاہے اورنئے لوگوں کاعادی بھی ہوجاتاہے۔ ایسی جگہ سے گریز کیاجائے جس کے اطراف گنداپانی یاگندگی ہو کیونکہ یہ مچھراوربیکٹیریاکاسبب بنتے ہیں چھوٹے بچوں کے لیے پہلے چندماہ تک سیمنٹ کے پکے فرش بہتررہتے ہیں۔
شترمرغ فارم آبادی اورعمارتوں سے دورہواورتندوتیزہواؤں سے محفوظ ہو، نکاسی آب کامناسب انتظام اوراس کی زمین ریتلی ہویاکم ازکم خشک ضرورہونی چاہئے۔

درخت تیزہواؤں سے بچاؤاورسائے کاذریعہ ہوتے ہیں لیکن ان کے گرے ہوئے پتے اورشاخیں چھوٹے بچوں کے لیے مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔ کپڑایاترپال اس کے متبادل کے طور پرمفید ہے۔ گیلی جگہیں سردیوں میں پھسلنے کاسبب بن سکتی ہیں۔ چھوٹے بچوں اوربڑے پرندوں کے دوڑنے کے لیے مناسب سائز کا رن وے ہوناضروری ہے۔ اطراف میں لگائی جانے والی جالی محفوظ اورغیرضرررساں ہونی چاہئے پاکستان میں متعددفارمزپربانس کو استعمال کرکے اچھی اور خوبصورت باڑلگائی گئی ہے۔

دوسری صورت میں لوہے کی جالی بہترین آپشن ہے بڑے پرندوں کے لیے لوہے یاسیمنٹ کے پول لگاکراس کے درمیان مضبوط لوہے کے چاریاپانچ تارلگائے جائیں اوراس کے اوپرپرانے ٹائرلٹکا دیئے جائیں۔
فارم کے لیے مطلوبہ زمین شترمرغ کی تعداداور عمرپرمنحصرہے تازہ اورصاف پانی کی مستقل سپلائی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ ایک بڑاشترمرغ دن میں تقریباً2گیلن (9لیٹر) تک پانی پی لیتاہے۔

سخت سردی کے موسم میں شترمرغ کے لیے سایہ دارجگہ میسرہونی چاہئے حالانکہ شترمرغ سخت جان ہوتے ہیں لیکن پھران کی بہترنشوونماکے لیے ایسی جگہ نہایت ضروری ہے۔
چوزوں کوجنگلی جانوروں اورموسموں کی سختی سے بچانے کے لیے بروڈنگ کی سہولت پلان کی جاتی ہے انہیں ہمیشہ خشک اورصاف جگہ پررکھاجاتاہے اورہوااورصفائی کاخاص انتظام کیاجاتاہے۔ کنکریٹ فرش پرصفائی کرناآسان ہوتاہے۔

6سے8ہفتے والے چوزوں کورات میں سایہ دارجگہ کی ضرورت ہوتی ہے چھوٹے اوربڑے شترمرغ کوئی بھی چیز باآسانی نگل سکتے ہیں تمام ترجگہ پتھر،کنکر،تاراورایسی دوسری تمام چیزوں سے صاف ہونی چاہئے جوان کی موت کاسبب بن سکتی ہیں۔ 4ماہ کی عمر میں یہ اتناسخت جان ہوجاتاہے اورشرح اموات کم رہ جاتی ہے۔ سخت موسم برسات اوررات کے لیے انہیں سایہ دارجگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

3سے10ماہ کے بچوں کوجووینائل کہاجاتاہے ان کوتمام ترسہولتیں ویسے ہی فراہم کی جاتی ہیں جیسے ایک بڑے شترمرغ کودی جاتی ہیں۔ 3ماہ کے بعد ان کی غذامیں بھی تبدیلی آناشروع ہوجاتی ہے اوربڑے ہونے تک اس کی پروٹین کی سطح کوبرقراررکھاجاتاہے اورآہستہ آہستہ اس میں اضافہ کیا جاتاہے۔
صحت مندمادہ شترمرغ تقریباً2سال کی عمرمیں انڈے دیناشروع کردیتی ہے اورتیس سال سے زائدعمرتک دیتی رہتی ہے۔

ایک مادہ ہرسال 70سے زائد انڈے دیتی ہے تاہم پہلے ایک دوسال میں انڈوں کی پیداوارکم ہوتی ہے انڈے دینے کادورانیہ موسم بہارکے شروع ہونے سے خزاں تک ہوتاہے۔ اچھی بریڈنگ کے لیے بہترین اورصحت مندنرپرندوں کاہوناضروری ہے۔ ایک اچھانردوسال میں جوان ہوتاہے۔ شروع میں اس کے ذریعے آنے والے انڈوں میں فرٹیلیٹی(Fertility)کم ہوتی ہے تین سال کی عمر میں نرمکمل طورپرجوان ہوجاتاہے۔

بریڈنگ کے لیے انڈوں کے موسم سے قبل چار ماہ کے لیے نراورمادہ کوعلیحدہ کردیاجاتاہے۔ انہیں اتنی جگہ فراہم کی جائے جہاں وہ باآسانی آزادی کے ساتھ گھوم سکیں اوران کے لیے دوڑنے کی جگہ بھی وافرہونی چاہئے فارم پرچنداچھے نرپرندے علیحدہ ہونا بھی ضروری ہے۔ اگرکسی نرکی کارکردگی بہترنہ ہو یاوہ کسی مادہ کے ساتھ بہترملاپ نہ کرے تو اسے بہترنرسے تبدیل کردیاجائے اورپہلے والے نرکوآرام کاموقع دیاجائے۔


بڑے اورجووینائل پرندوں کے لئے لوسرن،گندم،رائی یاسویابین اوردوسری اشیاء بہترین غذاہیں۔ زیادہ چربی شترمرغ میں انڈوں کی پیداواراورگوشت کی خصوصیات میں ایک واضع فرق پیداکردیتی ہے۔ پولٹری وٹامن اورپانی کا اضافہ اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ پانی اورخوراک کاانتظام سایہ دارجگہ پراس لیے کیاجاتاہے کہ پرندے آسانی سے اندرجاسکیں اورانہیں موسم کی سختی سے بچایاجاسکے۔ پالتوشترمرغ کوسنبھالنابہت آسان ہے اوریہ کم خطرناک ہوتے ہیں جبکہ جنگلی پرندے کافی حد تک خطرناک ہوتے ہیں۔ پرندوں کے درمیان آرام سے چلیں اوران کاخیال رکھیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Shuttar Murg - Sehrai Parinde Ka Ghareelo Istemal is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 August 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.