تبدیلی ․․․100دن میں !

عمران خان پھلے 100دن میں کیا کریں گے ؟ قوم سے کیے گئے وعدے

پیر 20 اگست 2018

tabdeeli 100 din mein
 عمران خان پھلے 100دن میں کیا کریں گے ؟ قوم سے کیے گئے وعدے ، پاکستان کو بدلنے کے تحریک انصاف کے منصوبے میں حکومت اور طرز حکمرانی میں تبدیلی سر فہرست ہے ،ریاست کے تین اہم ستونوں جن میں پولیس ،عد لیہ اور بیوروکر یسی شامل ہے میں اصلاحات ،تحریک انصاف کے منصوبے کا حصہ ہیں ،قومی احتساب بیورو کو مکمل خود مختاری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک محفوظ مقامات پر چھپائی گئی چوری شدہ قومی دولت کی وطن واپسی کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی اور بازیاب کی گئی دولت غربت میں کمی لانے اور قرضوں کی ادائیگیوں میں استعمال کی جائے گی ،صوبوں کے مابین انتظامی تواز ن قائم کرنے کے بنیادی مقاصد کے تحت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا ،کراچی کی بہتری کے لئے خصوصی منصوبہ لایاجائے گا جس میں بہتر انتظامات ،سیکیورٹی ،انفراسٹر کچر ،گھروں کی تعمیر ،ٹرانسپورٹ کا نظام ،پانچ برس کے دوران ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کے لئے ملکی تاریخ کی سب سے زبردست حکمت عملی سامنے لائی جائے گی ،پیداواری صنعت کو عالمی منڈی میں مقابلے کی اہلیت سے آراستہ کرنے ،برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیداکرنے کے لئے کم ٹیکس ،برآمدات پر چھوٹ اور اضافی سہولیات پر مبنی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے گا ،نجی شعبے کے ذریعے پانچ برسوں کے دوران کم لاگت سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم اپنا گھر پر وگرام شروع کیاجائے گا ،ایف بی آر کے لئے اصلاحاتی پروگرام متعارف کروایا جائے گا ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

tabdeeli 100 din mein is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 August 2018 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.