وزراء کی تقرری خزانے پر بوجھ ڈالنے مترادف

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سعودیہ عرب اور دیگر ممالک کے دورے کیے ہیں اور اس دورے کے دوران پاکستان کے مالی بحران کے سلسلے میں قرض مانگے تھے جس میں اُنہیں بڑی خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے

جمعرات 8 نومبر 2018

wuzraa ki taqarruri khazanay par boojh daalnay mutradif
عثمان اجمیری
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سعودیہ عرب اور دیگر ممالک کے دورے کیے ہیں اور اس دورے کے دوران پاکستان کے مالی بحران کے سلسلے میں قرض مانگے تھے جس میں اُنہیں بڑی خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے خاص طور سے سعودیہ عرب نے معاملات کو سمجھنے کے بعد بارہ ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے وزیراعظم عمران خان بار بار اپنی تقاریر میں اس بات کا ذکر کیا ہے اس ملک کے غریب عوام مہنگائی میں پستے چلے جا رہے ہیں اور زندگی گزارنا مشکل ہو گئی ہے اُنہوں نے بار بار خزانہ خالی ہونے کی بات کی ہے لیکن 42 وزارء کی تقرری خزانے پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے اور ایسی بات ہے کہ آپ اپنے گھر میں معاملات کو چلانے کیلئے اہلیہ یہ کہتی ہے آپ جو گھریلو اخراجات کیلئے رقم دیتے ہیں اور نا کافی ہے اور دوسری جانب لوگوں کی آپ دعوتیں بھی خوب کر رہے ہیں جناب وزیراعظم عمران خان اگر ان 42 وزراء کی تقرری کے موقع پر اگر اعلان کرتے کہ وزراء کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے نہ گاڑی ملے گی نہ پیٹرول ملے گا اور نہ ہی گھر ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اُن کی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی بھی تنخواہ نہیں لیں گے اور مراعات نہیں لیں گے تا کہ خزانہ پہ بوجھ نہ ہو دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ میں منتخب ہو کر آئے ہیں اُن کا مقصد ملک کی خدمت کرنا اور قانون سازی کرنا اگر وہ بھی اعلان کر دیں کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر وہ بھی نہ تنخواہیں لیں گے اور نہ ہی مراعات لیں گے۔

(جاری ہے)

جناب وزیراعظم عمران خان صاحب آپ نے اپنی تقاریر میں بار بار یہ کہا ہے کہ غریب عوام مہنگائی کے سبب اپنے گھر کا چولا جلانے میں دشواری پیش آرہی ہے اور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں جناب وزیراعظم عمران خان صاحب آپ نے ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس کو بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تا کہ ان اداروں پر سالانہ جو اربوں روپے خرچ ہوتے تھے وہ بچائے جا سکیں اس ملک کا غریب طبقہ اس بات کا خواہشمند ہے کے شام کو اُن کے بچوں کو آسانی کے ساتھ روٹی میسر ہو سکے چولا جل سکے اب آپ عوام کو کیا ریلیف دے رہے ہیں ایک تجویز ہے کہ پورے پاکستان کے یوٹیلیٹی کار پوریشن فوری طور پر بند کر دئیے جائیں اس لئے کہ جب غریب آدمی اپنی باری پہ جب وہاں پہنچتا ہے تو اُسے جواب ملتا ہے کہ راشن ختم ہو گیا اس سے امیر لوگوں‘ بیرو کریٹ‘ پولیس‘ صحافی اور دیگر طبقہ بھر پور طریقے سے فائدہ اُٹھاتے ہیں جب اُن کو راشن کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ منگوا لیتے ہیں اُس کے برعکس یونین کونسل کی سطح پر یوٹیلیٹی اسٹور قائم کیے جائیں جہاں پر اُس یوسی کا رہنے والا ہی راشن لے سکے۔

غریب عوام کو ریلیف دینے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ان سٹور سے دس روپے کلو آٹا‘ دس روپے کلو چینی‘ اور دس روپے کلو میں گھی فراہم ہو سکے جناب وزیراعظم عمران خان صاحب اتنی رقم جو آپ بچا رہے ہیں اُس کی سبسٹڈی عوام کو دیں۔ تاکہ لوگوں کو آسان کے ساتھ خاص طور پر غریب طبقہ اپنے بچوں کو آرام کے ساتھ روٹی کھلا سکے جہاں تک بند کیئے جانے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کا وہ تمام عملہ ان یوسی اسٹورز میں با آسانی کے ساتھ کھا پایا جا سکتا ہے اور وہ بے روز گار نہیں ہونگے متحدہ اپوزیشن کو مبارک ہو کہ ماضی کے پارلیمانی جمہوریت کے عظیم لیڈر نواب زادہ نصر اللہ خاں‘ مولانا فضل الرحمان کی شکل میں اُن کو مل گئے ہیں مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خاں کا یہی کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا کرتے تھے توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمنٰ بھی جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنے موثر کردار ادا کرتے ہوں گے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے نے احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جناب عمران خان صاحب یہ سبق بھی آپ ہی نے دیا ہے جواب متحدہ اپوزیشن ادا کر رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جمہوریت کو بچانے کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا ہو گا جلد بازی سے اس ملک کے استحکام ولا قوۃ پڑھتے تھے کہ ان پر کوئی پریشانی آگئی لیکن نئے پاکستان میں تبدیلی ضرور آئی ہے کہ گدھے گانا بھی گا رہے ہیں مذاق بھی کر رہے ہیں بول بھی رہے ہیں جس سے بچے بڑے لطف اندوز ہو رہے ہیں زیادہ تر اپنی تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے اُن کا رجحان Donkey king کی طرف ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

wuzraa ki taqarruri khazanay par boojh daalnay mutradif is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 November 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.