”الٹی ہو گئیں سب تقریریں کچھ نہ ” ہما “ نے کام کیا

پیر 27 جولائی 2020

Ahmed Khan

احمد خان

عوام کی اکثریت اس میں دل چسپی نہیں رکھتی کہ اقتدار کے سنگھا سن پر کو ن براجمان ہے ، اقتدار کس کے ہاتھ ہے ، اس کا شجرہ کیا ہے ، وہ اعلی تعلیم یافتہ ہے یا انگو ٹھا چھا پ ، عوام کی اکثریت بس یہ چا ہتی ہے کہ حاکم ایسا ہو جس کے عہد میں بے کسوں کی کما ئی لٹنے کا ڈر نہ ہوانہیں کسی کے در پر سوال کر نے کے لیے جھو لی نہ پھیلا نی پڑ ے ، یعنی غریب کو دو وقت کی روٹی آسانی سے ملتی رہے ، عام آدمی کے حق پر کو ئی ڈاکہ ڈالنے کی جرات رندانہ نہ کر سکے ، عام آدمی کی اولاد جب کمانے کے قابل ہو انہیں ڈھنگ کا روز گار مل سکے ، نو ے فیصد عوام کی زندگی کا مرکز و محور روٹی کپڑا اور مکان ہے ، سابق ادوارمیں بھی عوام کی دلی تمنا یہی رہی کہ حکمران عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کی فکر سے آزاد کر یں ، حالیہ حکومت سے بھی عوام کی امید یہی تھی اور تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی عوام کا اولیں مطالبہ یہی ہے کہ تحریک انصاف اور جناب خان عوام پر بس اتنی کرم فر ما ئی کر لیں ، عوام آدمی کو روٹی کپڑا اور مکا ن کے لیے ہلکان نہ ہو نا پڑے ، کم نصیبی مگر پاکستان کے باسییوں کی ملا حظہ کیجیے ، تحریک انصاف کی حکومت بھی تمام تر خوش نما وعدوں کے باوجود عوام کے ان بنیادی مطالبات پر ہنوز پورا اتر نے میں نامراد ہے ، اقتدار میں آنے سے پہلے جناب خان اور جناب خان کے رفقا ء کی لچھے دار تقریر یں سن لیجیے ، عوام سے کیسے کیسے مثالی وعدے کیے تھے ، عوام کو کیسے کیسے خواب دکھا ئے گئے تھے مگر اب عوام کی حالت زار کیا ہے ، جناب قادر پٹیل پرانے سیاسی کارکن ہیں مگر حد درجہ ” سادہ دل “ واقع ہو ئے ہیں ، ایوان میں جاتے ہیں مائیک سنبھالتے ہیں اور حکومت وقت کی پالیسیوں پر گلہ پھاڑ پھا ڑ کر تنقید کے نشتر برساتے ہیں ، اپنا دل تھکا تے ہیں اپنی توانا ئی الگ سے نا حق صرف کر تے ہیں ، کچھ ایسا ہی معاملہ جناب خواجہ آصف اور دوسرے سیاسی اکا برین کا بھی ہے ، جناب پٹیل اور جناب خواجہ کو تحریک انصاف کی پالیسیوں پر جان ہلکان کر نے کی چنداں ضرورت نہیں ، آسان سا نسخہ ہے بس اس پر عمل کر نے کی تد بیر دونوں مہر بان کر لیں ، یہ کہ جب بھی ایوان زیریں کا اجلاس ہو جناب قادر پٹیل اور جناب خواجہ اپنی باری کے وقت ایوان میں جناب خان کی مثالی تقاریر کا ریکارڈ چلا دیا کر یں ، بس اللہ اللہ خیر صلہ ، نہ جناب پٹیل کی تقریر کے بعد تحریک انصاف کے اعلی دماغ جوابی تقریرکے لیے کھڑ ے ہو ں گے نہ ایوان زیریں میں شور شرابا ہو گا ، نہ الزامات در الزامات کی ” سیر یل “ چلا کر ے گی ، بے روزگاری گرانی اور سابق حکومتوں کی مالی بد عنوانیوں غرض ہر حکومتی اور معاشرتی مسئلے پر جناب خان اور ان رفقا ء کے ایسی ایسی نایاب تقاریر ریکارڈ کا حصہ ہیں جن میں تحریک انصاف حکومت کی ہر پا لیسی اور اقدام کا کامل جواب مو جود ہے ، اقتدار کا ہما سر پر بیٹھنے کے بعد جناب خان اور ان کے ماہر ترین رفقا ء کو کیا ہوگیا ، جناب خان جب حزب اختلاف کے سر خیل اور عوامی حقوق کے سب سے بڑے داعی تھے اس وقت جناب خان کے لبوں سے عوام کے لیے ” شیرینی“ ٹپکتی تھی ، عوام کے ہر مسئلے کاصائب حل گویا جناب خان کے جیب میں پڑا ہوتا تھا ادھر کسی نے عوامی تنگی کے بارے میں سوال داغا ادھر جناب خان جھٹ سے عوام کے مسئلے کا پا ئیدار حل بتا دیا کر تے تھے ، جناب خان گھنٹوں عوام کے بنیادی مسائل پر ٹھوس دلا ئل اور منطق سے روشنی ڈالا کر تے تھے ، یہی نہیں بلکہ عوام الناس کو ساتھ یہ امید بھی دلا تے کہ بس مجھے میں اقتدار میں آنے دیں پھر دیکھ لیجیے گا کیسے عوام کے اہم ترین مسائل کیسے حل ہو تے ہیں ،خدا کا کر نا یہ ہوا کہ قدرت نے جناب خان کو اقتدار سے نواز دیا ، اقتدار میں آنے کے بعد مگر جناب خان یکسر بدل سے گئے ، پہلے تین ماہ تو جناب خان کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ واقعی وزیر اعظم بن گئے ہیں ، خیر سے جب انہیں اپنے وزیر اعظم ہو نے کا کامل یقین ہو گیا ، بس اس کے بعد انہوں نے سابق حکمرانوں کی طر ح عوام کو ” بچو “ بنا نے کا کو ئی مو قع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ، دال دلیا سے لے کر سو نے کی قیمت تک کو جناب خان اور ان کے اعلی دماغ حکومتی ذمہ داروں نے ایسا ” تڑ کا “ لگا یا کہ بس توبہ ہی بھلی ، عوام گرانی اور بے روز گاری کے ہاتھوں اپنے گلے خود دبا نے پر مجبور ہو چکی ، سابق حکومتوں نے بھی ”جمہوریت بہترین انتقام ہے عوام سے “کے سائے تلے عوام کو چر کے لگا ئے ، عام آدمی کے ارمانوں کا خون کر نے میں سابق حکومتوں نے بھی اپنا حصہ خوب ڈالا تھا ، عوام کے آزوؤں کو قتل کر نے میں سابق ادوار کے حکمران بھی پیش پیش رہے ، جناب خان نے تو مگر عوام کو ” چر کے “ لگا نے کے وہ ریکارڈ قائم کر دئیے شاید ہی کو ئی ان کے قائم کر دہ ریکا رڈ تو ڑ سکے ، اگر پہلے نو ٹ نہیں کیا تو اب اپنے دل کے کورے کاغذ پر نو ٹ کر لیجیے جب تلک جناب خان عوام کو روٹی کپڑا مکان کے باب میں آسانیاں فراہم نہیں کر یں گے اس وقت تک جناب خان کی حکومت کے اچھے فیصلے اور اقدامات چوکا رنگ نہیں دکھا سکتے، جناب خان اور ان کے رفقا ء کی خدمت اقدس میں عرض ہے کہ سب سے پہلے عوام کی جان گرانی اور بے روز گاری سے مامون کر یں پھر جس طر ح مر ضی ہے حکومت چلاتے رہیں ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :