میں رولائونگا ان کو

اتوار 28 جون 2020

Aneem Chaudhry

انعیم چوہدری

ایک بچہ تھا اس کی والدہ کا بچپن میں انتقال ہو گیا باپ نے دوسری شادی کر لی سوتیلی ماں نے بچہ کے ساتھ سوتیلوں جسا سلوک کیا ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا بیٹا پہلی والی ماں زیادہ اچھی تھیں یہ نئی والی تو بچہ نے جواب دیا پہلی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی باپ نے اس بات کی مزید وضاحت چاہی  تو بچہ بولا پہلے جب میں ماں کو تنگ کرتا تھا تو ماں بولتی تھی آج تُجھ کھانا نہیں ملے گا لیکن جب کھانے کا وقت ہوتا تھا تو وہ مجھ تلاش کر کے کھانا کھالتی تھیں لیکن نئی ماں سچی ہیں اس لیے تین دن سے بھوکا ہوں.

ہمارے خان صاحب بھی اج کل عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں مجھے آج عمران خان صاحب کی کہی ہوئی بات یاد ا رہی ہے اور  بات دل و دماغ میں گھوم رہی ہے میں رولاونگا گا ان کو. مجھےاور عوام کو آیسا لگا رہا ہے کہ  یہ جملے ہمارے  لئے تھے مبارک ہو خان صاحب اپ نے اپنا وعدہ سچا کر دیکھا اج اپ کی عوام رو رہی ہے اٹے کیلئے چینی کیلئے دوائی کیلئے اور پٹرول کے لئے اور اب مہنگائ کے لئے .

جب خان صاحب وزیراعظم بننے ہمیں لگا اس دفعہ عوام کی قسمت بدلے گی لیکن نہیں عوام کی قسمت میں رونا ہی ہے اور فقط رونا .اج عوام  پچھلی حکومتوں کو رہ رہ کر یاد کر رہی ہے وہ زخم دیتی تھیں ساتھ مرہم بھی لگتی تھیں لیکن اپ تو صرف زخم پر زخم دے رہے ہیں اپ کی عوام مرہم کیلئے ترس گئی ہے  اپ کی طرف سے تازہ زخم پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی شکل میں سامنے آیا ہے
 تم نے احسان کیا ہے کہ نمک چھڑکا ہے
اب مجھے زخم جگر اور مزا دیتے ہیں

خان صاحب یہ تو زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف پے  کیونکہ آپ کی عوام ابھی آئل کی قلت کا زخم بھولی نہیں تھی تو اپ نے اس کی قیمت بڑھا کر زخم پر نمک چھڑک دیا .

خان صاحب اپ تو کہتے تھے میں بلیک میل نہیں ہوں گا لیکن خان صاحب اپ بھی بلیک میل ہو گے آئل مافیا کے ہاتھوں اپ بلیک میل ہو گے شوگر ملز مافیا کے ہاتھوں اپ بلیک میل ہونے آٹا مافیا کے ہاتھوں اس بلیک میلنگ سے عوام کے حصہ میں آیا فقط رونا اور ذلیل ہونا اج اپ کی عوام پٹرول کے لیے رو رہی ہے اٹے کیلئے رو رہی ہے اور اب مہنگائ کے لئے تیار ہو جائیں کیونکہ آئل قیمتوں کا بڑھنا مطلب ضرورت اشیا کا قیمتوں میں اضافہ اور ان سب سے عوام کو  جو ملے گا تو فقط رونا اور رونا خان صاحب اپ تو کہتے تھے اگر ملک میں مہنگائی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ملک کا وزیراعظم چور ہے تو اب عوام آپ کی اس بات کو چھوٹ مانے یا پھر...


خان صاحب اپ نے کہا میں کرپشن کو ختم کروں گا لیکن حقیقت میں اپ نے کسی ایسے ادرہ کی بنیاد ہی نہیں رکھی لیکن آپ کے کرپشن کے بیان سے ایف اے ٹی اف نے پاکستان کو گرے لسٹ کردیا اور اس سارے عمل میں  عوام کے حصہ میں آیا فقط رونا اور رونا .خان صاحب اپ نے کہا میں این ار او نہیں دوں گا اپ نے اپنا یہ وعدہ بھی سچ کر دکھایا لیکن اس سارے عمل میں عوام کے حصہ میں کیا آیا دھوکا اور صرف دھوکا اور اب فقط رونا اور رونا .

خان صاحب کل اپ نے اپنے ایک بیان میں ہمیں یعنی عوام کو اپنے بچوں سے تسبھی دی سن کر اچھا لگا کاش یہ سب سچ ہوتا لیکن حقیقت میں  خان صاحب  اپ کی عوام ترس رہی ہے ہر اس چیز کے لئے جو ان کا بنیادی حق ہے اور ترستی رہی گئی اور روتی رہی گی کیونکہ ان کی قسمت میں رونا ہے فقط رونا . خان صاحب اپ اکثر عوام کو کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں لیکن حقیقت میں اپ  کی عوام بہت گھبری ہوئ ہے آپ کا فقط یہ کہنا کافی نہیں اپ کو  عوام کے لیے عملی طور پر کچھ کرنا ہو گا ورنہ خان صاحب آپ کا شمار بھی دوسرے حکمرانوں جیسا ہو گا.


خان صاحب اپ تو کہتے تھے ہم نیا پاکستان بنانے گئے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ عوام اب یہ کہنے پر مجبور ہے ہمیں پرانا پاکستان ہی واپس کر دیں کیونکہ پرانا پاکستان جھوٹا ضرور تھا لیکن عوام کو کھانا ضرور مل رہا تھا اپ کا نیا پاکستان سچا ہی سہی لیکن عوام کو کھانا تک نہیں مل رہا�

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :