
مساوات پارٹی ،دنیا میں معذور افراد کی پہلی سیاسی جماعت
جمعہ 5 جون 2020

ارشد سلہری
تاریخ نے پلٹا کھایا اور سیاست ایک بار پھر سرمایہ داروں ،نودولتیوں ،رسہ گیروں کے نرغے میں ہے۔پیپلزپارٹی پر زرداری کی سوچ غالب ہے۔دوسری کوئی عوام کی نمائندہ جماعت موجود نہیں ہے۔ انتخابی سیاست دھونس و دھاندلی اورسرمایے کے بل بوتے پر کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
کسان ،ہاری ،مزدور اور عام آدمی انتخابی سیاست میں اترنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔
تاریخ تو پلٹتی ہے۔تاریخ خود کو دہراتی ہے۔پاکستان کی زندہ تاریخ میں عوام نے وہ مناظر بھی دیکھے جب ہاکر ،ہاری ،کسان اور مزدور پارلیمان میں پہنچے اور گزشتہ چالیس سال سے عوامی سیاست کا گلا گھونٹ کر رسہ گیروں ،سرمایہ داروں اورپراپرٹی ڈیلروں سے سجائی جانے والی پارلیمان کے کرتب بھی دیکھے ہیںاور دیکھ رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں عمران خان وزیراعظم کی بجائے ریاست اور عوام کے درمیان مڈل مین کا کر دار نبھا رہے ہیںیعنی انہیں جو کرادر دیا گیا ہے ۔اس سے آگے وہ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔
سوچ بھی کیسے سکتے ہیں ۔یہ امر تو کیسی سےپوشیدہ نہیں ہے کہ عمران خان کی وزرت عظمی ٰ کےلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو زیر کیا گیا ۔جوڑ توڑ کرکے حکومت دی گئ ۔
1967 میں پیپلزپارٹی محلاتی سازشوں اور جوڑ توڑ کی سیاست کےخلاف معرض وجود میں آئی اور عام عوام کی آواز بنی ۔عوام پھر 1967 والی صورتحال سے دوچار ہیں ۔سیاسی فورسز ریاستی جبر کے آگے بے بس ہیں ۔عوام کی حمایت سے محروم ہیں ۔قیادت کا شدید تر فقدان ہے۔
سیاسی اشرافیہ سمیت ریاستی مقتدرہ کے چہروں سے بھی نقاب اتر چکے ہیں ۔گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔عوام کی نچلی پرتوں میں یہ حقیقت کھل چکی ہے کہ سب ایک ہی سکے کے رخ ہیں۔ملک وقوم کا خیرخواہ کوئی نہیں ہے۔
تاریخ پھر پلٹا کھا رہی ہے۔محروم و مظلوم طبقات نے چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دنیا کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے معذور افراد نے اپنی سیاسی جماعت مساوات پارٹی (MP)کا علم بلند کردیا ہے۔اس تاریخی عمل میں ملک کے کونے کونے سے معذور افراد خود بخود پارٹی کی تعمیر میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ممبر سازی کر رہے ہیں ۔پارٹی کی تنظیمیں بنا رہے ہیں۔صرف پانچ دن میں مساوات پارٹی (MP) کے یونٹس پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بن گئے ہیں ۔
مساوات پارٹی وویمن ونگ پوری طرح فعال ہوچکا ہے۔مساوات پارٹی وویمن ونگ کی صدر محترمہ زرغونہ ودود جن کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے بڑی تیزی سے ملک بھر میں پارٹی کے یونٹس بنا رہی ہیں ۔اسی طرح پنجاب میں واصف اسلام ، نعمان الیاس اور ان کے ساتھی ،کے پی کے میں افشاں آفریدی ،شاہد خان ، ڈاکٹر حسین ،سندھ میں مہوش سید ، مرتضیٰ علی ہیں ۔صوبوں کے ساتھ ساتھ ڈویژن اور اضلاع میں کام جاری ہے۔
حیران کن اور دلچسپ امر ہے کہ ویل چیئرز ،بیساکھیوں کے سہارے معذور افراد مکمل فعالیت کے ساتھ مساوات پارٹی کی تعمیر کرنے میں مصروف ہیں۔جس لگن ،شوق ، دلچسپی اور محنت سے تمام معذور افراد کام کررہے ہیں اس سے پہلی کامیابی تو حاصل کرلی ہے۔
مساوات پارٹی کے ظہور کے پچھے بھی یہی جذبہ کارفرما ہے کہ ہم بار بار دھوکے کیوں کھائیں ۔ہم خود کیوں نہ میدان عمل میں نکلیں ۔چل پڑے ہیں تو پہنچ بھی جائیں گے۔مساوات پارٹی تمام معذور ،محروم ،مظلوم اور پسے طبقات کی نمائندہ جماعت کے طور پر تشکیل پارہی ہےجس کی مثال دنیا بھر میں تاحال کوئی نہیں ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.