گھبرانا نہیں،اب لوڈشیڈنگ بھی ہو گی

منگل 6 جولائی 2021

Asifa Amjad Javed

آصفہ امجد جاوید

موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے عوام کو یرغمال بنا کر انہیں سہولیات فراہم کرنے کے وعدے تو کر لیا لیکن یہ سہولیات چھین رہے ہیں پہلے آٹا,چینی کا بحران تھا اور اب لوڈشیڈنگ مختلف شہروں میں کئ کئ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور اس شدید گرمی میں عوام سے بجلی کی سہولت بھی چھین لی جائے تو وہ کس سے مدد طلب کریں گے دیہاتی علاقوں اور شہروں میں کئ کئ گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہری اذیت سے  دو چار  ہیں پاکستان کی زیادہ تر آبادی غریب ہے لوگ دیہات اور کچے علاقوں میں رہتے ہیں ائرکنڈیشنز سسٹم تو دور کی بات مشکل سے ایک یا دو پنکھے ان لوگوں کو میسر ہیں اور اگر وہ ایک یا دو پنکھے بھی نہ چلیں تو عوام اس شدید گرمی میں کیسے زندگی بسر کرے جبکہ عوام کا کہنا ہے بل کی ادائیگی کرنے کے باوجود بھی انہیں بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے.موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کا الزام بھی پچھلی حکومت کو دے رہی ہے اگر پچھلی حکومت کی طرف ایک نظر دوڑائی جائے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی اور ہمارے ہاں اب رواج بن گیا ہے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ اور سردیوں میں گیس کا بحران جبکہ ان دونوں چیزوں کی بہت ضرورت ہے کرونا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہوا اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سلسلہ تھوڑا بہتر ہوا ہے کچھ طالب علموں کے امتحانات شروع ہیں بڑے لیول کی پڑھائی کتابوں سے کم اور انٹرنیٹ سے زیادہ ہوتی ہے جب بجلی نہیں ہو گی تو انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہو گی طالب علم بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں اسی طرح بجلی کی پیداوار کے لیے گیس کا ہونا بہت ضروری ہے اور خاص طور پر سردیوں میں گیس کے حوالے سے عوام کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر کوئی سلنڈر افورڈ نہیں کر سکتا اور جو لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں ان کے حوالے سے آئے روز دل دہلا دینے والی خبریں سننے کو ملتی ہیں.لوڈشیڈنگ کی وجہ سب سے زیادہ نقصان کاروباری لوگوں کو ہوتا ہے بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکار انڈسٹریز نہیں چلا سکتے ایسے میں میری حکومت سے گزارش ہے کہ ملک سے آٹا,چینی,بجلی,گیس بحران کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور پچھلی حکومت کو الزام نہ دیں ان کی حکومت میں عوام بجلی سے محروم نہیں تھی اگر پھر بھی موجودہ حکومت کو لگتا ہے کہ عوام ان مسائل سے دو چار تھی تو عوام نے آپکو ملک کی بہتری کے لیے سلیکٹ کیا تھا آپ عوام کو مکمل سہولیات فراہم کریں جن کی ایک شہری کو ضرورت ہوتی ہے تاکہ لوگ اپنی زندگی بہتر طریقے سے بسر کر سکیں اور موجودہ حکومت عوام کی اُمیدوں پر پوری اُتر سکے�

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :