
کیا صدارتی نظام واحد حل ہے؟؟؟
جمعرات 18 اپریل 2019

عائشہ نور
(جاری ہے)
اس طرح اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر پڑھے لکھے لوگوں کو پارلیمنٹ میں آنے کا موقع مل سکے گا ۔
ایسی پارلیمنٹ عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں پر مشتمل ہوگی اور پارلیمان ایک کامیاب مجلسِ قانون ساز بن کر ابھرے گی ۔ اس کے نتیجےمیں لامحالہ مقننہ کے معاملات کی اصلاح احوال ہوجائے گی ۔ یہاں پر یہ یاد دہانی کروا دوں کہ ریاست کے تین اہم ستون ہوتے ہیں "مقننہ , انتظامیہ اور عدلیہ "۔ انتخابی اصلاحات کے ذریعے مقننہ کو فعال بنانے کے بعد ہمیں یہ دیکھنا ہوگاکہ انتظامیہ کی کارگردگی بہتربنانے کےلیے ہماری ضروریات کیاہیں؟؟؟ 17 مارچ 2013 کو ڈاکٹرطاہرالقادری نے لیاقت باغ , راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ " ٹھیک ہے ہمارے ملک کا نظام پارلیمانی ہے اور میں یہ نہیں کہتا کہ اسے بدل کر صدارتی بناو , یہ نہیں کہتا ۔ پارلیمانی نظام رہے مگر اس میں ہمیں ایک مکسچر تیار کرنا ہوگا , صدارتی اور پارلیمانی نظام کی خوبیوں کو جمع کرکے پاکستان کے سیاسی حالات کے مطابق ایک پاکستانی ماڈل تیار کرنا ہوگا۔ وہ کیسے ؟ صدر تو جو ہوتا ہے وہ ہوتا ہے مگر وزیراعظم پاکستان کو پارلیمنٹ منتخب نہ کرے بلکہ پاکستان کے عوام براہِ راست اپنے ووٹ سے وزیراعظم کا انتخاب کریں , تمام امیدواروں کو ٹی وی پر لایا جائے , ان کی صلاحیتوں اور کردار کو پرکھا جائے۔ ان کے منشور پر بحث ہو, ان سے خارجہ پالیسی پر بحث کی جائے , امورِ دفاع پر بحث کی جائے , امور داخلہ پر بحث کی جائے , امورِ معیشت پر بحث کی جائے ۔ ریجنل اور جیو پولیٹکل پالیسی پر بحث کی جائے , پاک بھارت اور چین سے تعلقات پر بحث کی جائے اور ان کا ویژن دیکھا جائے۔ ساری قوم سنے اور سن کر فیصلہ کرے کہ وہ کسے منتخب کرناچاہتے ہیں ۔ اورہرشخص براہِ راست ووٹ دے۔ نتیجتاً وہ وزیراعظم قائد ایوان نہیں ہوگا۔ اب ہمارا وزیراعظم لیڈر آف دی ہاوس ہوتا ہے جبکہ میرے دئیے گئے نظام میں وہ لیڈر آف دی نیشن ہوگا۔ اور میں وزیراعظم کو لیڈر آف دی نیشن بںانا چاہتا ہوں۔ وہ ووٹرز کے براہ راست ووٹ سے جیتے تاکہ ہرشخص کا وزیراعظم سے براہ راست تعلق ہو" ۔ اور یہ ہی بنیادی فرق ہے ڈاکٹر طاہرالقادری اور ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی تجویز میں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امریکی ماڈل لینے کی بجائے زمینی حقائق کے مطابق صدارتی اور پارلیمانی نظام کی خوبیوں کو جمع کرکے ایک پاکستانی ماڈل لاناچاہتےہیں , جبکہ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم امریکی ماڈل کو اسلامک صدارتی نظام کےلیے مناسب خیال کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے تیسرے ستون عدلیہ میں اصلاح احوال کی ضرورت بھی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے عدالتی اور قانونی اصلاحات کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کےبعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ دونوں ہی اس جانب توجہ دلا چکے ہیں ۔ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ ملک کا نظامِ عدل اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی سسٹم کے تحت چلتے ہیں جوکہ ملکی مقننہ تشکیل دیتی ہے۔ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حقیقی بالادستی قائم ہو , ملک میں معاشرتی انصاف قائم ہو , امیر اور غریب کو بلا تفریق فوری اور سستا انصاف ملے تو ہماری مقننہ کو ایک نیا نظام عدل اور قانونی ڈھانچہ متعارف کروانا ہوگا۔ آپ نے دیکھ لیا کہ الیکٹورل ریفارمز کے بغیر منتخب پارلیمان کےلیے یہ ذمہ داری ادا کرنا کس قدر مشکل ہو چکا ہے۔ بدعنوان سیاسی مافیا اور الیکٹیبلز کا ملغوبہ یہ پارلیمان اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں پارہی ۔ لہذٰا نظام کو بدلنے کی ابتداء انتخابی اصلاحات سے ہونا ضروری تھا۔ عمران خان صاحب آج دیکھ لیں کہ شریفوں اورزرداریوں نےآپ کی ریاست مدینہ کی پارلیمان کومفلوج کرکےرکھ دیاہے ۔ آپ نے انتخابات قبل از انتخابی اصلاحات میں جاکر اقتدار تو حاصل کرلیا , اب اسے بچانے کےلیے فرسودہ نظام میں یکسر تبدیلی ناگزیر ہے۔ میرا آپ کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ اس کی ابتداء الیکٹورل ریفارمز سے کریں نہ کہ صدارتی نظام سے کریں ۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عائشہ نور کے کالمز
-
میرا حجاب ، اللہ کی مرضی!!!
منگل 15 فروری 2022
-
غلام گردش!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
صدائے کشمیر
اتوار 23 جنوری 2022
-
میرا سرمایہ ، میری اردو!!!
بدھ 12 جنوری 2022
-
اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی
بدھ 29 دسمبر 2021
-
ثقافتی یلغار
پیر 20 دسمبر 2021
-
"سری لنکا ہم شرمندہ ہیں"
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
چالاکیاں !!!
ہفتہ 27 نومبر 2021
عائشہ نور کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.