
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- چوہدری محمد افضل جٹ
- ہندو انتہاء پسند مودی کا جنگی جنون۔پاکستان کاامن اور انسانیّت کا پرچار
ہندو انتہاء پسند مودی کا جنگی جنون۔پاکستان کاامن اور انسانیّت کا پرچار
جمعرات 7 مارچ 2019

چوہدری محمد افضل جٹ
(جاری ہے)
جب واہگہ بارڈر پر ابھینندن کو رہا کیا جا رہا تھا تو اس وقت پورا عالم دیکھ رہا تھا کہ کون امن کا داعی ،انسانیّت کا خیر خواہ اور انسانی ترقی و خوشحالی کا پیامبر ہے اور کون امن کا دشمن ،انسانیّت کی تباہی اور علاقائی تعمیر وترقی کو انتہاء پسندی کی بھینٹ چڑھا کر سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر خطے کو جنگ میں جھونکنے پر تلا ہوا ہے مگر بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے ہمارے وزیراعظم نے اقوام عالم کو یہ بنا دیا ہے کہ اخلاق کیا ہے اخلاص کس کو کہتے ہیں انسانیّت کی معراج کیا ہے اور انسانی عظمت کی علمبرداری کس کو کہتے ہیں اصول کیا ہے اور اقدار کیا ہیں امن کا حقیقی دعویدار کون ہے اور کون امن کا نام لیکر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے لیکن ہم کو مودی کے اس شرمناک رویے پر ذرا بھر افسوس نہیں کہ وہ امن دسلامتی کو اپنی انتہاء پسندی کی بھینٹ کیو ں چڑھانا چاہتا ہے وہ اس لئے ،،،،کہ جو آدمی مالک ارض و سمٰوات کو نہ جان سکا دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کے ربّ کو نہ پہچان سکا خالقِ کائنات کی وحدانیّت کا اقرار نہ کر سکا وہ کیا جانے کہ انسانیّت کیا ہوتی ہے انسانی اقدا ر کیا ہوتی ہیں انسانیّت کی عزت و تکریم کیسے کی جاتی ہے اصول کیا ہیں اقدار کس چیز کا نام ہے ،،،،،،
یہ اور بات ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک اپنے معاشی مفاد کی خاطر انتہاء پسند مودی کے ظالمانہ اور وحشیانہ رویے کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں اور ہماری معاشی کمزوری کی وجہ سے ہمارا امن اور سلامتی کا ایجنڈا اپنی وقعت اور افادیت سے محروم ہے مگر اس کے باوجودہمارے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں ہمارے امن کے فلسفے میں کوئی جھول نہیں اور ہم کو امید ہے کہ آئندہ کچھ سالوں بعد ہماری آواز ،ہماری صدا سب سے زیادہ مقدم سمجھی جائے گی اور یہ اسی وقت ہو گا جب ہم معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط و مستحکم ہوں گے ،انشاء اللہ وہ وقت اب قریب ہے ہمارا خالق و مالک ہمارے وزیر اعظم کو صحت و تندرستی دے اور انہیں اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔
جہاں تک مودی کی اکڑ،گھمنڈ تکبر اور رعونیّت کی بات ہے تو اس کے جواب میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ امن کا دشمن مودی اپنی کس عسکری قوت پر اتراتا ہے جس کو ہر بار وطن عزیز کی پاک دھرتی پر مر مٹنے والوں نے دھول چٹائی ہے 1965میں جب ہندوستان نے لاہور میں چائے پینے کے اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاک سر زمین پر اپنے غلیظ قدم رکھے تو پور ی فضاء ،،اللہ اکبر،،کے نعروں سے گونج اٹھی اور پاکستانی قوم نے اپنے جذبے ،ولولے اور جوش سے اپنی پہادر اور دلیر فوج کے ساتھ ملکر دشمن فوج کو اس کے جارحانہ ،ناپاک اور توسیع پسندانہ عزائم کو مٹی میں ملا دیا اور مودی کی سینا بھاگ کھڑی ہوئے 1999میں کارگل جنگ میں بھی ہند کے دو عسکری طیارے پاکستانی جوانوں نے فنا کردیے تھے ایک پائلٹ جہم واصل ہوا تھا دوسرا پکڑ لیا تھا اس وقت بھی بھارتی دماغ میں بہت رعونیّت اور فوجی برتری کا گھمنڈ تھا جس کو پل بھر میں پاکستا ن نے خاک میں ملا کر دشمن کو اس کی اوقات یاد دلا دی تھی اب کی بار پاک فوج کے جوانوں میں مودی کو سبق سکھانے کا ولولہ اس قدر شدید تھا اور وہ چاہتے تھے مودی کی روز روز کی بک بک کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائے مگر مودی کو احسان مند ہونا چاہیے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان صاحب کا کہ انہوں نے امن ترقی اور پاک وطن کی خوشحالی کے لئے انہیں روکے رکھا وگرنہ آج مودی کی فوج رنڈی ،ائیر فورس بدواہ اور بحریہ بیوہ ہوتی اور تینوں بہنیں سفید ساڑھی پہن کر مندروں میں پوجا پاٹ کر رہی ہوتیں مودی جی کو کوس رہی ہوتیں کہ مودی تیرا ستیا ناس ہو ،تو نرگ میں جائے تیری نفرت،تعصب کی لگائی ہوئی آگ نے ہمیں ہی بھسم کر ڈالاکیونکہ پاکستانی فوج نے انڈیا کے فوجی ہیڈ کورٹر کو اپنے نشانے پر لے لیا تھا مگر عمران خا نے ان کو ایسا کرنے منع کردیا کیونکہ اس سے حالات مزید بگڑتے اور پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ جاتا اور جنگوں میں تباہی ہی تباہی ہوتی ہے ہنستے بستے گھر اجڑ جاتے ہیں انسانوں کے گھر غیر مرعی مخلوق (جن اور بھوت)کی آماجگاہ بن جاتے ہیں جہاں ننھے ننھے بچے اور بچیوں کی معصوم شراتوں سے رونقوں اور خوشیوں کے بسیرے ہوتے ہیں وہاں سے آہوں ،سسکیوں اور ہچکیوں کی صدائیں آناشروع ہو جاتی ہیں جوانوں کی جوانیاں لٹ جاتی ہیں بزرگو ں کے سہارے اور سپنے ٹوٹ جاتے ہیں گلی محلوں اور بازاروں میں بیساکھیو ں کی دکانیں کھل جاتی ہیں اسی لئے تو جنگ کو انسانیّت کی تباہی سے تعبیر کیا گیا ہے ۔جب تم نے 5ایٹمی دھماکے کر کے طاقت کے توازن کو اپنے حق میں کیا تو پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم جناب محمد نوازشریف نے 7سات ایٹمی دھماکے کرکے تیرے برتری کے خمار کے بخیے ادھیڑ دیے 27فروری کو تو پاکستان نے تیری جارحیّت کے جواب میں اپنی قوت اور طاقت کا ایک چھوٹا سا تحفہ تم کو دیاتھا اور تو پھر بھی کہتا ہے کہ یہ پاکستا ن کے لئے پائلٹ پراجیکٹ ہے اصل کرنا ابھی باقی ہیں مودی باز آ جا ضد چھوڑ دے پاکستان کے امن کے فلسفے کو اپنی انتہاء پسندی کی بھینٹ نہ چڑھا وگرنہ تیری داستان تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں ۔۔یہ پاکستان ہے ان بیس کڑوڑ لوگوں کا مسکن جو کہتے ہیں کہ سر جاتا ہے تو جائے لیکن دستار نہ جائے ۔یہ بنگلہ دیش،سری لنکا،نیپال،مالدیپ یا میانمار نہیں جو تیری دھمکیوں یا گیدڑ بھبھکیوں سے مرعوب ہو جائے۔۔
شمشیرو سناں کی دھاروں پہ روداد صداقت کہہ نہ سکے
یہ چشم فلک نے دیکھا ہے طاقت میں جو ہم سے بڑھ کر تھے
توحید کا طوفاں جب اٹھا وہ مد مقابل رہ ہ سکے
مودی تو کس فوج پر ناز کرتا ہے تیری سرکار کون سی سینا پر گھمنڈ کرتی ہے جو جھوٹی سٹرائیک کے دعوے کرتی ہے جو جھوٹے اور ان دیکھے ایڈونچر کا اعلا ن کرکے ثبوت کے طور پر ماچس کی ڈبیا پر بنی ہوئی ایف 16 تصویر کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کرکے خود کے لئے رسوائی اور بدنامی کا سامان پیدا کرتی ہے جس کو دیکھ کر دنیا ششدر رہ جاتی ہے اور تیری پروفیشل فوج پر ہنستی ہے اس بات کا ادراک تم کو خوب ہے کہ تیری فوج میں ان جونواں سے لڑنے کا کتنا دم خم ہے جو شہادت کو زندگی پر ترجیح دیتے ہیں ۔اور یہ بھی سن لے۔کہ ہم ۔۔
کسی کے ڈر سے اپنا اصول نہیں بدلتے ہم
ہزار زیر قدم راستہ ہو خاروں کا
جو چل پڑیں تو ارادہ نہیں بدلتے ہم
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
چوہدری محمد افضل جٹ کے کالمز
-
کیا عدلیہ سرمایہ داروں،وڈیروں،لٹیروں اور ٹھگوں کی عدلیہ ہے؟؟
جمعرات 8 اپریل 2021
-
کتنے کم ظرف نکلے، بستی کے معتبر دیکھو
جمعہ 12 فروری 2021
-
کشمیر،پاکستان اور عالمی طاقتیں
جمعہ 5 فروری 2021
-
وطن عزیز کے کسانوں کے نام
ہفتہ 30 جنوری 2021
-
ہزارہ کمیونٹی کا احتجاج اور حاکم وقت کی بے حسی
ہفتہ 9 جنوری 2021
-
ہندوستان دہشت گردں کا سرپرست
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
-
عورت ہرروپ میں قابل تکریم وتحریم
ہفتہ 7 مارچ 2020
-
میزان عدل وکلاء گردی کے پنجہ استبداد میں
پیر 21 اکتوبر 2019
چوہدری محمد افضل جٹ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.