
یہودی طاقتوں کی خفیہ پالیسی ’’ڈبل ایم ‘‘
منگل 30 نومبر 2021

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
قیام پاکستان سے قبل بھی قائد اعظمؒ فلسطین کی آزادی کے لئے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
قائد اعظمؒ اور آل انڈیا مسلم لیگ نے فلسطین کی حمایت میں 1933ء سے 1947ء تک 18 قراردادیں منظور کیں۔یوم فلسطین کے موقع پر آل انڈیا مسلم لیگ پورے برصغیر میںبڑھ چڑھ کرفلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتی رہی۔بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ 23 مارچ1940ء کو جب قرار دادِ لاہور جسے قرار داد پاکستان بھی کہتے ہیں،منظور کی گئی تو اس تاریخی موقع پر بھی فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی قرار داد منظور کی گئی۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے15اکتوبر 1937ء کو لکھنو میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے کا تفصیلی ذکربھی کیا تھا اور برطانوی حکمرانوں سے کہا تھا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے حقوق پامال نہ کریں۔اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا موقف آج بھی وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے دنیا کو واضح الفاظ میںبتایا تھاکہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ دنیا کے کئی ممالک خصوصا اسلامی ممالک اپنے اپنے مفادات کی خاطراس نام نہاد جھوٹی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں جہاں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں پر سرعام ظلم و تشددکیا جارہا ہے،جہاں خواتین کی عزتوں کی پامالی ہورہی ہے،جہاں مساجد میںاندھادھندفائرنگ کرکے نمازیوں کو شہید کیا جارہا ہے،جہاں مسلمانوں کے لئے زندگی کو موت سے بدتر بنایا جارہا ہے۔اسی لئے پاکستان اپنے خراب معاشی حالات اور کسی بھی مفاد، لالچ یا دباو میں آئے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف پرسختی سے قائم ہے۔ اسرائیل میں فلسطینیوں کے جس طرح حقوق پامال کئے جارہے ہیں وہ دنیا میں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اسی لئے وزیراعظم عمران خان پاکستان کا مؤقف دوٹوک الفاظ میں پھر سے واضح کرچکے ہیں کہ فلسطین کے عوام کے لئے قابل اطمینان اور منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔
عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرمیرا ڈونا کو جہاں فٹ بال کے باصلاحیت کھلاڑی کے طورپر جانا جاتا ہے، وہاں انہیں مظلوم و محکوم عوام کی آواز کے طو رپر بھی ہمیشہ یاد کیا جائے گا کیونکہ میراڈوانا نے فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی اور امریکہ کی مسلط کردہ سامراجی جنگوں کے خلاف مہم کا ہمیشہ حصہ رہے۔ سن2012ء میں، میرا ڈونا نے اپنے آپ کو فلسطینی عوام کے نمبرون پرستار بیان کیاتھا۔میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ''میں بغیر کسی خوف کے فلسطینی عوام کی حمایت کرتا ہوں۔''میرا ڈونا نے جس طرح فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اس کی وجہ سے نہ صرف فلسطین بلکہ دنیا بھر کے درد مند اور انصاف پسند شہریوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بات اب بالکل واضح ہوچکی ہے کہ انبیاء علیہ السلام کی مقدس سرزمین فلسطین پر عالمی سازش کے تحت دنیا بھر سے اسلام دشمن شیطانی طاقتوں کو جمع کرکے ناقابل تسلیم ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اوراس گھناونی سازش میں سرفہرست امریکہ اور برطانیہ تھے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان طاقتوں کے زیر اثراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 نومبر1947کو ایک قرارداد نمبر181 پاس کی جس کے تحت سرزمین فلسطین کو غیر منصفانہ طریقے سے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔قرارداد کے مطابق ایک حصے میں یہودی حکومت اور دوسرے حصے میں فلسطینی حکومت قائم کی جانا تھی۔اقوام متحدہ کی قرارداد اس قدر غیر منصفانہ تھی کہ اقوام متحدہ کی ہی جنرل اسمبلی نے 29نومبر 1977 کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن قرار دے دیا۔سن1974ء میں یاسر عرفات نے فلسطین کے نمائندے کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔بعد میںاقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک قوم تسلیم کیا اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے کئی قرار دادیں بھی منظور کیں لیکن جس طرح انڈیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کوہوا میں اڑا کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تاریخ رقم کررہا ہے اسی طرح فلسطین میں بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی نوٹس لئے بغیراسرائیلی مظالم دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل خود کو تسلیم کروانے کے لئے کورونا کے باعث معاشی بدحالی میں مبتلا ممالک کو مالی امداد سمیت کئی طرح کے لالچ دے رہا ہے ،اس کے بچھائے ہوئے جال سے بچنے کے لئے عالم اسلام کو انفرادی مفاد کو بالائے طاق رکھنا ہوگا اوراجتماعی طور پرفلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہوگی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.