
باؤلاپن اور تعویذ گنڈہ
پیر 31 مئی 2021

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت
(جاری ہے)
اس طرح علاج کروانا بھی سنت ہے۔ کچھ دن قبل رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں منڈی بہاؤدین میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا ۔
ایک نوجوان کو پاگل کتے نے کاٹا ،اسکے لواحقین اسے کسی آستانے پر لے گئے یہاں اسے دم وغیرہ کیا جاتا رہا ،جب حالت زیادہ خراب ہو گئی تو اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر پھر بھی ویکسین لگوانے سے انکار کرتے رہے۔ آخر وہ جوان اس دنیا فانی سے کوچ کر گیا۔ قارئین کرام، کلام پاک کا ایک ایک حرف شفاء اور ہدایت ہے سورة الفاتحہ ایک ایسی سورة ہے کہ اگر اسے مردے پر پڑھ کر دم کیا جائے تو بعید نہیں کہ مردہ اٹھ کھڑا ہو جائے۔ ہمارے ایک سپہ سالار حضرت خالد بن ولید جنہیں سیف اللہ کا خطاب دیا گیا وہ اسلامی فوج کیلئے فتح کی علامت کہلاتے تھے ایک مرتبہ انہیں زہر ڈال کر پانی دیا گیا وہ بھی سیف اللہ تھے ،سازش سمجھ گئے پھر انہوں نے پیالہ اٹھایا اور باآواز بلند پہلے تعوذ پھر تسمیہ پڑھی اور پانی پی لیا۔ دشمن آپ کے گرنے کا انتظار کرتے رہے مگر آپ مسکراتے رہے۔ یہ سب کہنے کا مطلب ہے کہ کلام اللہ اثر کرتا ہے مگر زبان سیف اللہ کی ہونی چاہیے۔ اسی طرح ایک مرتبہ چند صحابہ کرام نے سورة الفاتحہ سے سانپ کے کاٹے کا علاج بھی کیا۔ہمارے وطن عزیز میں بھی بے شمار اولیاء اللہ آج بھی موجود ہیں مگر اس وقت میں جعلی پیروں اور عالموں کی بات کر رہا ہوں۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے پورے پاکستان میں بے شمار ایسے لوگ ہیں جو یہ کاروبار کرتے ہیں اور تو اور انکے اشتہارات آئے روز ملک کے بڑے بڑے اخبارات میں بھی دیکھے جاتے ہیں۔ میرا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں۔ میں صرف عوام سے اتنی گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا اگر کسی کو کتا کاٹ لے تو اسے بے شک دم بھی کروائیں مگر اسے علاج کیلئے ہسپتال ضرور لائیں ۔انسانی زندگیاں بہت قیمتی ہیں اور علاج کروانا سنت ہے۔ ڈاگ ریبیز ایک قابل علاج مرض ہے اسکی ویکسین ہر بڑے سرکاری ہسپتال میں موجود ہے۔ اب اسکا طریقہ علاج وہ پرانا نہیں رہا جس میں ناف کے گرد چودہ ٹیکے لگائے جاتے تھے۔ اب صرف ایک ٹیکے سے اسکا علاج مکمل ہو جاتا ہے اپنے پیاروں کی زندگی سے پیار کریں۔اگر کتا کاٹ لے تو کچھ ممکنہ علاج کے تمام ٹیکے ہسپتال سے مفت میں فوراََ لگوانے چاہیں ویسے تعویذ کا استعمال زمانہ قدیم سے محبوب کو قابو کرنے کیلئے ضرور کیا جاتا رہا ہے ۔بقول شاعرمحبوب قدموں کی جگہ گلے پڑ گیا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کے کالمز
-
مسجود ملائک اور درد دل
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
رازِحیات
بدھ 29 دسمبر 2021
-
تجھے لکھتے جان جاں
منگل 7 دسمبر 2021
-
ماں بولی
بدھ 3 نومبر 2021
-
چھوٹا منہ بڑی بات
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
کرونا ویکسین اور غلط فہمیاں
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
پاکستان والا کلمہ
جمعرات 5 اگست 2021
-
”انا“اورقربانی
جمعرات 1 جولائی 2021
ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.