
" کورونا بھی سیاسی ہوگیا ہے"
جمعہ 27 نومبر 2020

ڈاکٹر راحت جبین
(جاری ہے)
اس کی ایک وجہ تو زیادہ تر ڈر اور خوف کی وجہ سے کیسز کا رپورٹ نا ہونا بھی ہے. مگر جب سے دوبارہ کورونا نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے. دوبارہ سے خوف اور دہشت کی لہر اٹھ رہی ہے , مگر پاکستان میں گورنمنٹ اور اپوزیشن کی جانب سے اس بار کورونا پر پچھلے سال سے نسبتا زیادہ سیاست کی جارہی ہے. کورونا پر جہاں جہاں گورنمنٹ کے اپنے مفادات وابسطہ ہوئے وہاں پابندی دیکھنے میں نہیں آئی, مگر جیسے ہی اپوزیشن کی جانب سے کچھ ہونے کا خدشہ پیش آیا فوراً کورونا کے احتیاطی تدابیر یاد آئے.
جس کی حالیہ مثال گلگت بلتستان کے سیاسی جلسے جلوس تھے, جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود بھی جلسے ہوتے رہے اور لوگوں کی کثیر تعداد نے ان میں شرکت کی, مجمع لگائے گئے, ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں . اس میں گورنمنٹ اور اپوزیشن دونوں کے جلسے ہوتے رہے مگر مجال ہے جو کسی کو کورونا کے پھیلنے کا سبب یاد آیا ہو یا کوئی پابندی لگائی گئی ہو. مگر جیسے ہی گلگت بلتستان کے الیکشن اختتام پذیر ہوئے تو گورنمنٹ کو کورونا کے بڑھتے کیسسز اور ایس او پیز کی یاد ایک دم سے پریشان کرنے لگی. اور پی ڈی ایم کے پشاور اور لاہور میں مشترکہ جلسے کو روکنے کا جواز بھی مل گیا. اس اقدام کا سب سے زیادہ اثر بچوں کی تعلیم پر پڑا. کیونکہ تعلیمی ادارے جو کہ صرف دو مہینے قبل ہی کھلے تھے اور پڑھائی کی شرح بھی کم ہوگئی تھی. بچوں کا رحجان پڑھائی کی جانب مشکل سے دوبارہ راغب ہوگیا کہ یہ نئی صورت حال سامنے آئی اور دوبارہ سے اسکول بند کردیے گئے.اس سے شہری علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت ہے تو تعلیم کچھ حد تک کور کی جاسکتی ہے, مگر دہی علاقوں کو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں مزید تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے. کیونکہ پچھلی بار بھی انہی علاقوں کے بچوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور اس بار بھی کم و پیش ویسی ہی صورت حال نظر آرہی ہے.بات یہ نہیں ہے کورونا کو روکنے کے لیے حکومت کوئی اقدامات نہ کرے. لازمی ہے کہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اپنے طور پر احتیاطی تدابیر کرے اور ان پر سختی سے عمل بھی کروائے. مگر یہاں الٹا حساب کتاب ہے. احتیاطی تدابیر اس وقت کی جاتی ہیں جب پانی سر سے گزر چکا ہو. یہ تو اللہ کی مہربانی ہے کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں کورونا سے جانی نقصانات کم ہوئے ورنہ تو مارچ سے لے کر اب تک جو یہاں کے ایس او پیز کی حالت رہی ہے اس لحاظ سے کورونا نے تباہی ہی پھیلانی تھی. شروع میں کچھ علاقوں کو چھوڑ کر باوجود لاک ڈاؤن کے لوگوں نے ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا. سب سے پہلے تو بارڈر کھول دیے گیے اور لوگ کورونا کو پاکستان میں لاںے کا سبب بنے. پھر برائے نام لاک ڈاؤن میں لاکھوں کی تعداد میں محرم کے جلوس نکلے, اس کے بعد ربیع الاول کے جلوس نکلے. اس کے علاوہ اگر بازار کے چکر لگاؤ تو وہاں لوگوں کا جم غفیر ایسے لگتا ہے کہ پوری آبادی ایک ہی دن میں خریداری کے لیے نکلی ہے.
اس لیے یہ بات تو یقینی ہے کہ پاکستان میں آکر کورونا میں بھی سیاسی خصلتیں پیدا ہو گئی ہیں. سیاست کی طرح اس کا شکار صرف اور صرف بھی تعلیم ہی ہے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر راحت جبین کے کالمز
-
"سرطان کا عالمی دن"
جمعہ 4 فروری 2022
-
"کیا ہم مردہ پرست قوم ہیں؟"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"استاد اور معاشرتی رویہ"
منگل 5 اکتوبر 2021
-
لٹل پیرس کا گورنر ہاؤس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
رشتے کیوں ٹوٹتے ہیں
منگل 21 ستمبر 2021
-
یوم آزادی، کیا ہم آزاد ہیں ؟
بدھ 11 اگست 2021
-
شریکِ جرم نا ہوتے تو مخبری کرتے
بدھ 28 جولائی 2021
-
"عید الاضحی کے اغراض و مقاصد"
جمعہ 23 جولائی 2021
ڈاکٹر راحت جبین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.