تیر و ترکش

ہفتہ 22 دسمبر 2018

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#بیوروکریسی کا مائنڈ سیٹ تبدیل کردیں گے۔ وزیراعظم
ایسی خواہش رکھنے والوں کو تبدیل کردیا کرتی ہے بیوروکریسی، چاہے پوچھ لیں چودھری صاحبان سے۔
#زرداری نے حد میں رہ کر نہیں کھایا۔ وفاقی وزیر علی زیدی
اس کا مطلب ہے آپ لوگوں نے اب اپنی اپنی حدیں مقرر کرلی ہیں کھانے کی۔
#کیا نیب کا ہر معاملے میں ٹانگ اڑانا ضروری ہے؟ سپریم کورٹ
یہ سوال تو آج کل کسی سے بھی کیا جاسکتا ہے۔


#منڈی بہاء الدین: مدرسہ سیل کرنے پر اہل علاقہ دھاڑیں مارمارکر روتے رہے۔
’ریاستِ مدینہ‘ کی بات کرنے والوں کو کوئی بتائے کہ وہاں ایک’صفہ‘ بھی ہوتا تھا۔
#حکومت ملک چلانے کی اہل نہیں۔ نوازشریف
ہر دور میں حکومت کے مخالفین یہی بیان دیا کرتے ہیں، آپ کو تو پتا ہے۔

(جاری ہے)


#زرداری کا شہبازشریف سے مصافحہ، نوازشریف سے ملاقات کا عندیہ۔


لگتا ہے زرداری صاحب پر واقعی برا وقت آنے کو ہے۔
#اسٹیٹ بینک مانیٹری اور حکومتی مالیاتی پالیسی ہم آہنگ ہیں۔ وزیر خزانہ
یہ بات آپ نے وزیراعظم صاحب کو بھی بتا دی ہے ناں؟
#حکومت سو دن کا حساب نہیں دے پا رہی۔ مشیراطلاعات سندھ
آپ کے دوست حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پہلے آپ تین ہزار آٹھ سو دن کا حساب دیں۔
#تیس سالہ سیاسی ’اسٹیٹس کو‘ توڑ دیا، اثرات بھی ختم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
اچھا تو آپ بھی بول لیتے ہیں۔


#موبائل فون کال پر دوبارہ، بجلی وگیس بلوں پر نئے ٹیکس لگانے کی تجویز۔
اس خبر کے ساتھ وزیراعظم کا بیان لگا ہوا ہے:”تمام غلطیوں کو ٹھیک کریں گے۔“
#ن لیگ کے کئی ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ وفاقی وزراء کا دعویٰ
جب آپ اقتدار سے الگ ہوں گے تو یہی وقت تحریکِ انصاف پر آنے میں بھی شاید دیر نہ لگے۔
#سانحہ سقوطِ ڈھاکا واے پی ایس ہولناک دن ہیں۔

خالدمقبول صدیقی
شرم ناک ہیں جن کے لیے یہ دن، وہ اب بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے۔
#کشمیری شال کا تحفہ پسند آیا، اوڑھنے کا طریقہ نہیں آتا۔ جرمن سفیر
شالیں اوڑھنے کا طریقہ تو تحفہ دینے والوں کو بھی بھول گیا ہے آپ کو کون سکھائے۔
#وزراء تحمل سے کھیلیں تو اننگز پوری کرنا ممکن ہے۔ اعتزازاحسن
لگتا ہے بلاول کی کوچنگ نہیں ملی آپ کو۔


#سندھ میں بجلی ہے نہ گیس، صرف نیب ہے۔ایم این اے نفیسہ شاہ
محترمہ آپ کی حکومت کو دس برس ہورہے ہیں، نیب کی آمد تو اب ہوئی ہے سندھ میں۔
#معیشت ٹھیک کرنے کے لیے روپیا گرانا ضروری تھا۔ وفاقی مشیر عبدالرزاق داوٴد
اقتدار میں آکر ہر ماہرِمعیشت کچھ زیادہ ہی ماہر ہوجاتا ہے۔
#ملک کو آگے لے جانے کے لیے متحد اور پُرعزم ہونا ہوگا۔

آرمی چیف
#قبل از وقت الیکشن کا اشارہ مل گیا۔ زرداری
اگر کوئی خوش ہونا چاہتا ہے تو اوپر والے دونوں بیانات ملاکر پڑھ لے۔
#پیپلزپارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے۔ تحریکِ انصاف
اس لیے شوکت بسرا ٹائپ پیپلزپارٹی کے چھوٹے لیڈر تحریکِ انصاف میں شامل ہورہے ہیں؟
#سرکاری اساتذہ پراپنی کوچنگ اکیڈمی چلانے پر پابندی۔
اس کا مطلب سرکاری اساتذہ دوسروں کی کوچنگ اکیڈمی چلاسکتے ہیں۔


#المیہ ہے کہ ڈاکٹر ہوں اور مجھے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بنا دیا گیا۔خالدمقبول صدیقی
اور آپ کو اس المیہ کی خبر وزیر بننے کے ساڑھے تین ماہ بعد ہوئی۔
#شہبازشریف کی آنت کے ساتھ دوبارہ ٹیومر بننے کا انکشاف۔
اللہ میاں صاحب کو صحت وتندرستی دے، ویسے اس طرح کے انکشافات اقتدار سے باہر آنے کے بعد ہی ہوتے ہیں۔
#سری لنکن وزیراعظم نے متنازعہ فیصلے پر استعفاء دے دیا۔


بڑے خوش قسمت ہیں سری لنکا والے!
#حکومت ملک کو تباہی کی جانب لے جاچکی ہے۔ اسحاق ڈار
اور حکومت کا کہنا ہے کہ آپ ملک کی تباہی میں کوئی کسر چھوڑ کر ہی نہیں گئے۔
#حنیف عباسی کی بیٹی کے لیے راجا بشارت کا سفارشی فون، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔
ریاست مدینہ کے بانی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: بیٹی بیٹی ہوتی ہے، مسلمان کی ہو یا کافر کی، یہاں تو صرف سیاسی مخالفت ہے۔
#ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیرخزانہ کے علم میں تھا۔ گورنر اسٹیٹ بینک
اور اُن کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو بھی بتا دیا تھا ڈالر مہنگا ہونے کے بارے میں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :