پاکستان کیلئے تاریخ ساز اور بھارت کیلئے یوم حساب27 فروری2019

جمعہ 28 فروری 2020

Mian Mohammad Husnain Kamyana

میاں محمد حسنین فاروق کمیانہ

27فروری پاکستان کے لئے تاریخ میں ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور بھارت کے لئے شرمندگی ، ندامت کا دن اس وقت بنا ۔ جب بھارتی وزیراعظم اور اس کے آرمی چیف بپن راوت نے اپنی فوجی قوت اور برتری ثابت کرنے کے لئے 26فروری کی اعلی الصبح بزدل بھارتی ایئر فورس کو رات کے اندھرے میں جارحیت کرنے کو کہا جس کی بناء پر تقریباً 3:45کے قریب بھارتی ایئر فورس لاہور سیالکوٹ سیکٹر،اوکاڑہ بہاولپور سیکٹرپاکستان کے علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو پاکستانی ایئر فورس کے بیدار شاہینوں نے ناکام بناتے ہوئے ڈرپوک دشمن کوبھاگنے پر مجبور کردیا جبکہ بالاکوٹ کے گاوٴں حلبہ کے قریب جیسے ہی پاکستانی شاہین ان کی طرف لپکے تو خوف زدہ بھارتی فضائیہ نے اپنے خستہ حال جہازوں کو تیز اوڑانے کے لئے اپنے پے لوڈ گرادیئے جن کی زرد میں چند درخت تباہ جب کہ ایک کوا،بھی ہلاک ہوااس موقعہ پر پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایاگیا اور مطالبہ کیا گیا کہ دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس ساری صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلی سطح کااجلاس بلایا اور پاکستانی فوج کو ہر کسی ضروری کاروئی کا اختیار دیا گیا شام کے تقریباً 5 بجے ڈی جی ائی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی رات کی تارکیں میں بزدلانہ کاروئی کے بارے میں بتایا اور یہ بھی واضع کیا کہ بھارت اب ہمارے سرپرائز کابھی انتظار کرے بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر اس کو دیا جائے گا اور پاک فوج کی اعلی قیادت نے اس اپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا ذمہ پاک فضائیہ کو دیا گیا اور پاکستانی ان شاہنوں نے پوری دنیا میں لازوال بے مثال تاریخ رقم کرتے ہوئے مودی اور اس کی پست ہمت انڈین آرمی کو ان کی استعدادیاد دلواتے ہوئے 27فروری کو صبح9بجے پاکستانی JF17تھنڈر طیاروں میں چھ شاہیں ایک ہی وقت میں ہوا میں نمودار ہوئے ٹارگٹ سب کاایک ہی تھا بس دشمن کو سبق سکھنا ایک بات آپ کو یہ بھی یاد کرواتا چلو کہ مودی اور بھارتی فوج کو پاکستانی ایئر فورس نے اس وقت سرپرائز دیا جب 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر میں تعینات تھی اور اس فوج کا کمانڈر لفٹینٹ جنرل بھی موجود تھا اور اس برگیڈمیں اعلی سطح کی میٹنگ کررہا تھااس وقت پاک فضائیہ کے ایک شاہیں نے ایل او سی پار کئے بغیر ہی اس برگیڈ کے چند میٹردور اپنے میزائل داغے کیوں کے مقصد کسی کی جان لینا نہیں بلکہ دشمن کو اس کی لاچاری ،بے بسی کا اس کو ثبوت دینا تھااور دشمن کو للکارنا تھا۔

جس پر پورا بھارت بلبلانے لگا ،مودی اور بپن راوت بکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور انھوں نے وہ ہی کیا جسے پاکستانی فوج پہلے ہی پلان کئے ہوئے تھے یعنی بھارتی فوج کو پاکستان میں دراندازی کرنے کا حکم ملا اور بھارتی فضائیہ کے ایس یو 30اور مگ21لڑاکا طیاروں کاانتخاب کیا گیا اور جیسے ہی بھارتی طیارے پاک سر زمین کی حدود میں آئے اپنے ناپاک عزائم لے کر تو پاک فضائیہ نے فورًاجوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں بھارتی طیارے مار گرائے جن میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں تو دوسرا آزاد کشمیر میں گرا ۔

اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی زندہ گرفتار کر لیا گیا۔بھارت کی اس شکست کو چھپانے کے لئے بھارتی وزیر دفاع نے طیاروں کے گرنے کی ایک حیرت انگیز ہی وجہ بتا ڈالی کہ آج یو ایس 30 طیارہ پرندہ لگنے کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی بھارت کا ایک 21لڑاکا طیارہ پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہو چکا ہے اورپاک فضائیہ کے ایف 16طیارے کو بھی مارگرانے کا بھی دعوی کر ڈالا جوآج تک ثابت نہ ہو سکاجس پر نیشنل دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کے دونوں دعوئے جھوٹ پر مبنی قرار دے دئے یوں یہ خبر بھارت کی جگ ہنسائی کا باعث بنی اورپاکستانی شاہینوں نے بھارت کے عزائم اور غرور کو خاک میں ملا دیاجس کی وجہ سے بھارت کو مٹی کی ڈھول چٹانا پڑی جو وہ ہمیشہ پاکستان پر گرانے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہے 26فروری کو رات کے اندھرے میں دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا اور زبوں ہمت کی وجہ سے وہ اپنے ٹارگٹ مس کرکے افراتفری کے عالم میں بھاگہ اور جس طرح اگلے ہی دن 27فروری کو ہمارے شاہینوں نے جو کیا اس میں بڑا فرق ہے۔

بھارت اپنے ہی ملک کی سلامتی اور دفاع میں بری طرح ناکام ہوا اور یہ دشمن کی فضائیہ پر بھی سوالیہ نشان نہیں توکیا ہے اور یہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا بھارت کے ناکام حملے کو آج پورا ایک سال ہو گیا ہے پر پاک فضائیہ کے شیر دل جوان،تغمہ جرات پانے والے حسن صدیقی ،ستارہ جرات پانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خاں ، ستارہ بسارت پانے والے ائیر ڈیفنس کنٹرولر گروپ کیپٹن رانا الیاس ۔

اور تغمہ جرات حاصل کرنے والے فہم خان ۔کو آج خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جس کی مرکزی تقریب آج آسلام آباد میں ہوئی اور اس دن کے حولہ سے آج کراچی میں سی ویو سرپرائز شو منعقد کیا گیا ہے ایئر شو میں جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھائے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبلٹکیس ٹیم کے شیر دل لہو گرمانے والے کرتب بھی دکھائے اور آج پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی گھن گرج اور اس دن کی مناسبت کے حولے سے نعر ہ تقبیراللہ اکبر پاک فوج زندہ باد،ملی نغموں سے فضائیں گونجتی رہی ہر طرف جشن کا سماء تھا ۔

بے شک اللہ تعالی سب پرغالب ہے اور وہ اپنے عاجز بندوں کو اپنی نصرت کے ساتھ قوت دے کر ان متکبرین کا سرجھکادیتا ہے۔بھارت کو اپنی برتری کاتوانجام نظر آگیا۔اب وہ دن بھی انشاء اللہ دور نہیں جب بھارت اسی طرح دم دبا کر کشمیر سے بھی بھاگے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :