
23مارچ2020ء اور کورونا وائرس
پیر 23 مارچ 2020

میر افسر امان
(جاری ہے)
صاحبو! ۲۳/ مارج ۱۹۴۰ء کو منٹو پارک لاہور میں پورے ہند کے مسلمان جمع ہوئے تھے۔ اُ س وقت کی شاتر انتظامیہ نے افوائیں پھیلائی تھیں کہ اس پروگرام کو منسوخ کر دیا جائے کیوں کہ لاہور میں لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ ہے۔ جبکہ گانگریس نے دہلی میں ہند کی تقسیم کے خلاف پروگرام رکھا تھا۔ ان حالات میں ۲۳/ مارچ کو قرارداد لاہور پیش ہوئی۔ ۲۴ /مارچ کو اسے شیر بنگال نے مسلم لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جسے منظور کیا گیا۔ مگر قائد اعظم نے اس کی تاریخ کو ۲۳/ مارچ ہی رکھا۔ جسے بعد میں قرارداد پاکستان کہا گیا۔ قراداد مقاصد ۱۲/ مارچ ۱۹۴۹ء کوآئین کا دیباچہ بنایا گیا۔پھر پاکستان کے آئین ۱۹۵۶ء اور ۱۹۷۳ء کے اسلامی آئین کا حصہ بنی۔ ۱۹۵۶ء کے اسلامی آئین کو ۲۳ مارچ کو نافذ کیا گیا۔ پاکستان۱۵ / اگست ۱۹۴۷ء کو وجود میں آیا تھا مگر قائد اعظم اور مسلم لیگ کی قیادت نے یوم پاکستان ۱۴/ اگست کو منانا منظور کیا۔ اس طرح پاکستانیوں کے لیے مارچ کا مہینہ ایک یاد گار اور ۲۳/ مارچ پاکستان کی اساس کا دن ہے۔ڈکٹیٹر ایوب خان نے مار شل لاء لگا کر ۱۹۵۶ء کے آئین کو منسوخ کر دیا۔ مشرقی اور مغربی پاکستان کی لیڈر شپ نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۹۵۶ء کے آئین کو منظور کیا تھا۔ مگر ڈکٹیٹر ایوب خان نے اس کو منسوخ کیا اس وجہ سے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی بنیاد پڑی ۔ ایٹمی اور اسلامی پاکستان دشمنوں کی نظر میں کھٹکتا رہتا ہے۔ہمارے ازلی دشمن بھارت نے اسے دل سے تسلیم نہیں کیا۔ ہمارے حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں اپنی بنائی ہوئی مکتی باہنی کی مدد سے افراتفری پھیلا کر قومیت اور حقوق کے نام سے ہمارے بنگالی بھائیوں کو اُکسا کر ہم سے علیحدہ کر دیا۔ کراچی میں بھی لوگوں کو حقوق ،لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر اُکساتا رہا ہے۔ ان کو مالی اور اسلح سے مدد بھی دیتا رہا ہے۔اس کا انکشاف بھارتی جاسوس کلبھوشن دیو نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کیا ۔بھارت کا دہشت گرد وزیر اعظم مودی اپنے یوم جمہوریہ پر اعلان کرتا ہے کہ مجھے بلوچستان اور گلگت سے مدد کرنے کے لیے ٹیلیفون کال آ رہی ہیں۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔امریکا بھی افغانستان کی جنگ پاکستان میں لے آیا ہے ۔ پاکستان کو افغان طالبان سے لڑانے کے لیے دباؤ ڈالتارہا ہے۔ افغان طالبان اپنی سرزمین سے قابض فوجوں کو نکانے کے لیے لڑتے رہے۔ امریکا کو رب نے فاقہ پرست سے شکست دلائی۔ اب وہ افغان طالبان سے افغانستان نکلنے کے معاہدہ کیا ہے۔ اپنی فوجیں نکالنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان نے امریکا کے دباؤ میں آکر افغان طالبان سے جنگ مول نہ لیا کر تاریخ بات کی ہے۔ امریکا اور اس کی ۴۸/ ملکوں کی فوج طالبان کو شکست نہیں دے سکی۔ افغانستان کا حل صرف اورصرف پر امن مذاکرات تھا جو اب سچ ثابت ہوا۔ امریکا کی شروع کی گئی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے دنیا میں سب سے زیاد ہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔پاکستان ۵۰ ارب سے زیادہ نقصان ہوا۔ مسلمانوں پر کشمیر ،بھارت، چین،برما،شام،چیچینا،بوسینیا پر مظالم کی وجہ سے مظالم کی وجہ سے دنیا میں کرورنا بیماری کو اس لیے بھیجا کہ اللہ کی طرف لوٹو اور انسانوں پر ظلم بند کرو۔ ان حالات میں پاکستانی ۲۳/ مارچ کو یوم پاکستان کے پروگرام کا اس دفعہ منسوخ کیا گیا۔ اللہ پاکستان سمیت دنیا کو کورونا کے عذاب سے بچائے۔ اللہ ہمارے پیارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو قائم و دائم رکھے آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.