
کشمیریو ڈٹے رہو: منزل قریب ہے
جمعہ 12 جون 2020

میر افسر امان
(جاری ہے)
کشمیری ۱۹۴۸ء سے بھارت کی غلامی سے نجات پانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ بھارت سے کشمیر کی آزادی کے لیے ۱۹۴۸ء ۱۹۶۵ء اور ۱۹۹۹ء میں تین جنگیں ہوئیں۔ ۵/ اگست ۲۰۱۹ء میں مذہبی انتہا پسند بھارتی راشرٹیہ سیکوک سنگ (آر ایس ایس) ہٹلر طرز کی قومی برتری پر قائم تنظیم کے بنیادی رکن اور بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر داس مودی نے کشمیر بارے بھارتی آئین کی خصوصی دفعات ۳۷۰ اور ۳۵/ اے کشمیریوں کی رائے اور کشمیر کی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ، غیر آ ئینی طور پر ایک ایکٹ کے ذریعے ختم کر کے، ریاست کشمیر کو بھارت کی یونین مین شامل کر کے کشمیر میں کرفیو لگا دیا۔ جو آج تک لگا ہوا ہے۔میڈیا کے سارے ذرایع بند ہیں۔ بھارتی سفاک فوج، آر ایس ایس کے غنڈوں اور اسرئیلی فوجیوں کے ساتھ مل کرسیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کے دروان شہید کر دیا۔خواتین کے ساتھ آبرو ریزی کی، بچوں کے لیے دودھ نا پید ہے، دوائیوں اور علاج کی سہولت نہ ہونے پر اموات ہو رہی ہیں۔ کرفیو کی وجہ سے کشمیری اپنے مردے گھروں کے صحن میں دفنانے پر مجبور کر دیے گئے۔ کون ساحربہ ہے جسے بھارتی سفاک فوج نے استعمال نہیں کیا۔ کشمیریوں کو گم کر دیا گیا۔ اجتمائی قبروں میں ڈال دیا۔کئی نامعلوم قبروں دریافت ہوئیں ہیں۔ مظالم کے خلاف پر امن اور نہتے مظاہری پر ممنوعہ بیلٹ گنیں چلا کر کشمیریوں کو اندھا کر دیا۔ کشمیری بچیوں کو گرفتار کر کے ان کی چوٹیاں کاٹ دی گئیں۔ فوجی جیپ کے بونٹ پر کسی کشمیری کو رسیوں سے باندھ دیا گیا۔ اس لیے کہ مظاہرین جب پتھر ماریں تو فوجی کے بجائے جیپ کے بونٹ پر باندھے مظلوم کشمیری کو لگیں۔
کشمیرمیں جاری بھارتی سفاکیت کو چھپانے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی عملی مدد اور افغانستان کی قوم پرست اور اپنے گلبھوشن یادیو جیسے حاضر فوجیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرائی گئی۔ جسے پاک فوج نے کافی حد تک کچل دیا۔ بلوچستان وکیلوں کی شہادت، کراچی ایک دن میں سو بے قصور پاکسانیوں کی شہادت،پشاورمیں ایک سو پچاس معصوم بچوں کی شہادت کے سفاکانہ واقعات تو اب تک پاکستانیوں کو یاد ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ کا سما پیدا کیا ہوا ہے۔ بھارت کے دہشت گرد مودی نے پاکستان کو سبق سکھانے کے منشور پر الیکشن جیت کر بھارت کا وزیر اعظم بنا ہے۔
مودی نے عملاً بالا کوٹ پر ہائی حملہ کر بھی چکا۔ اس میں منہ کی کھائی ۔ پاکستان نے بھارت کے دو جہاز تباہ کیے۔ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا۔ بھارت کسی وقت بھی پاکستان پر حملے کی حماقت کر سکتا ہے۔عمران حکومت نے پاکستانی فوج کو ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان معاشرہ شہیدوں اور غازیوں کا معاشرہ ہے۔ اگر بھارت نے کسی بھی بہانے سے جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔یاد رکھیں کہ قائد اعظم بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا ہوا ہے۔ کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے حوالے نہیں کر سکتی۔ہمیں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے نہیں کرنی چاہیے بلکہ آنکھیں کھول کر رکھنی ہیں۔ کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اپنے شہیدوں کے جست خاکی پاکستان کے جھنڈوں میں لپیٹ کر دفناتے ہیں۔ پاکستان کے جھنڈے لہراتے رہتے ہیں۔ ہر سال پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہیں۔ بھارت کے یوم آزادی پر کالے جھنڈے لہرا نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنی گھڑیوں کا وقت پاکستان کے وقت سے ملایا ہوا ہے۔ کشمیر کے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی شہید ہو چکا ہے۔ کشمیر ی شہیدوں کی فیملیاں مر مٹنے پر تیار ہو چکی ہیں۔ بھارت کشمیریوں کاجذبہ جہاد ختم نہیں کر سکتا۔کشمیری اپنا آج پاکستان کا کل محفوظ کرنے کے لیے اور تکمیل پاکستان کے لیے قربانیاں کر رہے ہیں۔
ہندوؤں جان جاؤ کشمیر، کشمیریوں کا ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان مثل مدینہ ریاست پر اللہ کا سایہ ہے۔ اللہ اسے ہمیشہ قائم اور دائم رکھے گا۔ بھارت اپنے قومی برتی اورمظالم اور انتہا پسند مذہب کی وجہ سے ہٹلر کی طرح تباہ ہو جائے گا۔ کشمیریو ڈٹے رہو منزل قریب ہے۔ ان شاء اللہ
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.