
یا رب دل ِمسلم کو وہ زندہ تمنا دے!
پیر 27 جولائی 2020

میر افسر امان
ان حالات میں کیا طیب اُردگان علامہ اقبال کی دعا کا نتیجہ نہیں ہے ،کہ جس نے صداقت،عدالت اور شجاعت کو عام کیا۔
(جاری ہے)
صلیبیوں نے شروع میں کمال پاشا کو کچھ جعلی طریقے جنگی کامیابیاں دلا کر ترک قوم کا مصنوہی باپ یعنی کمال اتاترک بنا یا۔ پھر اس زہر کو استعمال کر کے ایک معاہدے کے تحت اسلامی خلافت کو ختم کر کے ترکی کو سیکولر ریاست بنا دیا۔ خلیفہ کے سارے اثاثوں پر قبضہ کر کے اسے کو جلاوطن کر دیا۔ ترکی کو اپنے سمندر سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ٹیکس نہ لینے کاپا بند کیا گیا۔ ترکی اپنے ملک میں اپنی زمین سے تیل کے ذخاہر تلاش نہیں کر سکے گا۔اُس وقت برطانیہ کے وزیر دفاع نے ایک اعلان کیا تھا کہ مسلمانوں کو اسلامی دنیا میں کہیں بھی اسلامی خلافت قائم نہیں کرنے دی جائے گی۔ اسی ڈاکٹرائین پر عمل کرتے ہوئے مصراور الجزائر کی جمہوری حکومتیں ختم کی گئیں۔ افغانستان کی امارت اسلامیہ پر ۴۸ نیٹو فوجیوں کے ساتھ حملہ کر کے ختم کیا گیا۔ اللہ کا شکرہے کہ صلیبی افغانستان اور ترکی سے شکست کھا چکے ہیں۔ ان شاء اللہ جلدساری اسلامی دنیا کے عوام صلیبیوں کو شکست سے دو چار کریں گے۔
اسلامی دنیا اور خاص کر پاکستان کے سیکولرزحضرات کو یاد کرانا چاہتے ہیں کہ وہ سیکولرزم کے سراب سے نکل کر اپنی اصل کی طرف لوٹ آئیں، قبل اس کے پاکستان عوام ان کا گھیراؤ کریں اور وہ مجبور کر دیے جائیں۔ مسلمانوں نے اپنے اصل پر عمل کر کے ہی دنیا پر تیرا سو سال کامیابی سے حکمرانی کی تھی۔ پاکستان تو بنا ہی” لا الہ الا اللہ“ کی بنیاد پر تھا۔بانی پاکستان نے نظریہ پہلے دیا اور اس نظریہ کے تحت مملکت پاکستان بعد میں حاصل کی تھی۔ تاریخ میں تو بانی پاکستان ،حضرات قائد اعظم محمد علی جناح برعظیم میں نشاة ثانیہ کے پہلے پتھر کے طور پر یا د رکھے جائیں گے۔ قاعد اعظم نے پاکستان حاصل کرنے بعد پہلا کام اس کے اسلامی آئین، معاشرت، نظام حکومت،تجارت، اخلاق اور ساری چیزوں کو اسلامی رنگ میں ڈھالنے کے لیے ایک ادارہ” ری کنسٹرکشن آف اسلامک تھاٹ “بنایا تھا۔ اس کے سربراہ ایک نو مسلم علامہ محمد اسد کو بنایا تھا۔ علامہ محمد اسد نے کافی کام کیا۔ مگر قائد اعظم کی وفات کے بعد مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے اس ادارے کو ختم کر کے اس کے ریکارڈ کو آگ لگا کرجلا دیاگیا۔علامہ محمد اسد کو بیرون ملک سفیر بنا دیا گیا۔ قائد اعظم نے سید مودودی کو حکم دیا تھا کہ وہ حکومت اور عوام کی رہنمائی کریں کہ پاکستان میں اسلام عملی طور پر کیسے اسلام کا نفاذ ہو سکتا ہے۔ سید مودودی نے ریڈیو پاکستان سے تقریریں کی تھیں جو اب بھی ریڈیو پاکستان کے ریکارڈ اور کتابی شکل میں موجود ہیں۔ پاکستان میں اسلامی نظام کا مطالبہ کرنے پر، مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے سید مودودی کو بھی جیل میں بند کر دیا۔ ”کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں“
عمران خان نے علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے منشور پر انتخابات جیتے ہیں۔ ایک مسلمان ہونے کے ناتے ہمیں ان پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ مگر کیا کیا جائے اس کی ٹیم کے سارے کے سارے لوٹے ہیں۔ یہ پاکستان کو روشن خیال بنانے والے ڈکٹیٹر پرویز مشرف،پیپلزپارٹی کے سیکولرز، لبرلز اور نواز شریف جوقائد اعظم کے اسلامی نظریے کے مخالف ہیں کے پرانے مہرے ہیں۔یہ حضرات عمران خان کی حکومت میں شامل ہیں۔ یہ کبھی بھی عمران خان کو مدینے کی اسلامی ریاست نہیں بنانے دیں گے۔ اس لیے عمران خان کو ہم کئی بار درخواست کر چکے ہیں کہ ان سیکولر حضرات سے جان چھوڑائیں۔ چھبیس سال کی محنت سے جو تحریک انصاف نے بنیادی نئے لوگ تیار کیے ہیں ان کو سامنے لائیں۔ وہ ہی آپ کے حقیقی مدد گار ہیں۔
صلیبیوں نے پاکستان اور ساری اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو اسلام سے ڈرایا ہوا ہے۔ اسلام آیا توتمھاری عیاشیوں کو ختم کر دیاجائے گا۔ ساری مسلم دنیا کے حکمران سیکولرزم کے جھال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ہم ان کو اسلام کے سنہرے دور کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان کی فوج ویسے بھی اسلامی فوج ہے۔ اس کاماٹو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔پاکستانی فوج کو چاہیے کہ وہ بھی ترکی فوج کے طرح مسجدوں کے میناروں اورمہرابوں والے نعرے لگا کر اپنے عوام کو اپنے ساتھ ملائیں۔ اس بھارت کے جنگی جنون کا توڑ ہو گا۔ اب ان شاء اللہ! مسلم دنیا اپنی اصل اسلام کی طرف لوٹنے کی طرف گامزن ہو رہی ہے۔ اسی میں مسلمانوں کی فلاح و ترقی کا راز چھپا ہوا ہے۔اس میں ہی اسلام کی نشاة ثانیہ چھپی ہے۔
جو قلب کو گرما دے،جو روح کر تڑپا دے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.