
اردو کو موقع دیں
بدھ 18 اگست 2021

پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ
(جاری ہے)
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
دیر ائد درست آید کے مصداق تحریک انصاف کی حکومت نے بھی کچھ اقدامات اٹھانے کی ہمت کی۔اگرچہ عمران حکومت کے اقدامات کی کامیاب تکمیل ہمیشہ مشکوک رہتی ہے۔کیونکہ ان کے پاس میاں شہباز شریف جیسا تجربہ کار اور منتظم موجود نہیں۔تاہم اس کے باوجود موجودہ حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جنکی تحسین ضروری ہے۔۔پہلا قدم تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا حکم دیا۔میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے انتہائی جرات اور بہادری سے یہ قدم اٹھایا ہے،اس اقدام کے نافذ کرنے میں کئی قوتیں ان کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہیں لیکن جناب عمران خان اور وزیر تعلیم جناب شفقت محمود عزمِ صمیم سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کرکے رہیں گے،حکومت کے اس اقدام کی راہ میں بین الاقوامی طاقتیں بھی رکاوٹ بن سکتی ہیں۔لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ عمل پایہ تکمیل تک ضرور پہنچے گا۔اگر ہم یکساں نصاب تعلیم کے ذریعے اردو کو موقع دیں گے تو پاکستان میں بہتر سائنسدان پیدا ہو سکتے ہیں،اگر سائنسی اصطلاحات کو اردو زبان میں پیش کر دیا جائے تو کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان سے بھی نوبل پرائز یافتہ سائنسدان پیدا ہوں؟پاکستانی سائنسدانوں کی ایجادات کی دنیا میں اپنا نام پیدا کریں،جاپان چین اور جرمنی اس کی واضح مثالیں موجود ہیں جنہوں نے اپنی مقامی زبانوں میں ترقی کی ہے اور سائنس کے میدان میں اپنا نام پیدا کیا ہے،حکومت کا دوسرا قدم گرین پاکستان پروگرام کو ایک مہم کی شکل دینا ہے،طویل عرصے کے بعد پہلی دفعہ پاکستان کے طول و عرض میں شجر کاری کا شعور پیدا ہو رہا ہے،سرکاری اور غیر سرکاری ادارے درخت لگانے کی طرف متوجہ ہو رہے گی،جناب عمران خان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے،اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کہ وہ ایسے پودے لگانے کی سفارش کریں جو ہمارے مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہو،غیر ملکی پودوں کی کاشت سے حددرجہ اجتناب کیا جائے اور مقامی درختوں کو جس میں بیر، نیم،شیشم،بوہڑ اور پیپل جیسے درخت شامل ہیں ان کی کاشت میں اضافہ کیا جائے۔ان دو پروگراموں پر اگر ان کی روح کے مطابق عمل ہو گیا تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ کے کالمز
-
آن لائن احتجاجی تحریک
جمعرات 17 فروری 2022
-
توجہ کا طالب
جمعرات 10 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
فوجداری قوانین: مجوزہ ترامیم اور حقائق
جمعرات 3 فروری 2022
-
سانحہ مری۔مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
پیر 10 جنوری 2022
-
جمہوری روایات کو لاحق خطرات
بدھ 5 جنوری 2022
-
مولانا آرہے ہیں؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
سانحہ اے پی ایس۔ جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں
جمعہ 17 دسمبر 2021
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.