کثرت رائے کی خدمات ‘حکومتی چشم پوشی کیوں؟
بدھ 16 فروری 2022
(جاری ہے)
قارئین:کثرت رائے پاکستان کا وہ پہلا کردار ہے جس نے ایل او سی چکوٹھی پر پاکستان کا پرچم لہرایا‘یہ پہلا پاکستانی ہے جس نے 16ہزار کلو میٹر دنیا کا پیدل سفر طے کر کے دنیا کو پاکستان کے بارے اپنی رائے بدلنے میں کیلدی کردار ادا کیا‘یہ پہلا انسان ہے جس نے سات ماہ سڑکوں پر پیدل سفر کیا‘یہ وہ پاکستانی نوجوان ہے جس نے قریبا 60ہزار دنیا کی مختلف جیلوں میں قید اسیروں کو رہائی دلوائی‘یہ وہ پاک دھرتی کا پہلا سپوت ہے جو ملکی و بین الاقوامی سینکڑوں ایوارڈ اپنے سینے پر سجائے ملکی وقار کو بلند کرتا دنیا میں امن کی فاختہ کے چہچہانے کا منتظر ہے‘اتنے اعزازات کی شکل میں امن کوششوں کی طویل داستان سینے پر رقم کئے یہ کردار آج بھی دلوں میں محبتوں کے شجر اگاتا نظر آتا ہے۔کثرت رائے صرف ایک بین الاقوامی واکر ہی نہیں بلکہ ایک تحقیقی‘تخلیقی اور بہترین مشیر بھی ہے جو گڈ گورننس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا ہنر رکھتا ہے۔اس کالم کے توسط سے ایک اہم گزارش ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارصاحب کثرت رائے آپ کے صوبہ پنجاب کا ہی باسی ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب آپ تو ایسے کرداروں کی کھوج میں رہتے ہیں جو کچھ کر گزرنے کی ہمت رکھتے ہوں وزیراعظم عمران خان صاحب آپ تو کثرت رائے کی صلاحیتوں کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں تو پھرایسے روشن کردار سے چشم پوشی کیوں ؟اب تک اس کی خدمات کا حکومتی سطح پر اعتراف نہ کرنا المیہ سے کم نہیں میں سمجھتا ہوں کہ کثرت رائے کے اعزاز میں حکومتی سطح پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے جس میں اس کی صلاحیتوں اور غیر معمولی کارناموں کے اعتراف پر خراج تحسین پیش کیا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
راؤ غلام مصطفی کے کالمز
-
کثرت رائے کی خدمات ‘حکومتی چشم پوشی کیوں؟
بدھ 16 فروری 2022
-
کرناٹک واقعہ اوربھارت کا بھیانک چہرہ!
ہفتہ 12 فروری 2022
-
کشمیر:اقوام متحدہ بھارتی مظالم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے!
ہفتہ 5 فروری 2022
-
”ایک پیج پر“
جمعہ 4 فروری 2022
-
بلدیاتی نظام کے تسلسل کو قائم رکھنے کی ضرورت!
اتوار 23 جنوری 2022
-
بھارت میں نسل پرستوں کیخلاف نصیرالدین شاہ کی آواز!
ہفتہ 8 جنوری 2022
-
اشک شوئی کی ضرورت!
اتوار 5 دسمبر 2021
-
موروثی سیاست اور جمہوریت!
منگل 2 نومبر 2021
راؤ غلام مصطفی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.