
مریم نواز سیاست کا محور
پیر 23 نومبر 2020

سیف اعوان
(جاری ہے)
وزیراعظم ،وزیر داخلہ ،وزیرخارجہ ہو یا وزیر دفاع ہو سب ایک ہی مشن پر چل رہے ہیں ۔حکومتی لوگوں کے بیانات سے تو ایسا لگ رہا ہے حکومت پی ڈی ایم سے بات چیت کو تیار نہیں ہے۔
یا شاید عمران خان اپوزیشن سے بات چیت کرنے میں ہی سنجیدہ نہیں ہیں ۔نوازشریف گردے میں درد کے باعث پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہوں نے پشاور جلسے میں خطاب کیا ۔نوازشریف کے گردے میں پتھری ہے جس کا لندن کے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ایک طرف مریم نواز کی فوج کو بات چیت کی دعوت دوسری طرف نوازشریف کی وقتی خاموشی طاقتوردیوتاؤں کواشارہ ہے ۔شاید نوازشریف اور شہبازشریف نے اب مریم نواز کو تمام معاملات لیڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔پی ڈی ایم کی سیاست اب بلاول بھٹو اور مولانافضل الرحمن کے ہاتھوں سے نکل کر مریم نواز کے گرد ہی گھوم رہی ہے۔پی ڈی ایم کے تمام سیاسی قائدین میں سے سب سے سخت اور جارحانہ رویہ نوازشریف اور ان کی بیٹی کا رہا ہے۔پی ڈی ایم کا کوئی سربراہ اتنی تکلیفوں اور مشکلات سے نہیں گزرا جتنی مشکلات اور پریشانیاں نوازشریف اور مریم نواز نے برادشت کی ہیں اس کے باوجود ان دونوں کے رویے میں فرق نہیں آیا ۔گزشتہ دنوں مریم نواز نے جب فوج کو بات چیت کی آفر کی تو پی ڈی ایم کی لیڈرشپ سمیت پوری حکومت ہل گئی تھی۔مریم نواز کے انٹرویو کے بعد عمران خان نے کابینہ سے الگ اجلاس میں مشاورت کی جبکہ دوسرا اجلاس حکومتی ترجمانوں کا تھا ۔عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو شریف فیملی کی کرپشن مزید سامنے لانے کی ہدایات کی ۔عمران خان سے کوئی پوچھے شریف فیملی کیخلاف جو پہلے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں ان کاتین سالوں میں کیا بناہے ؟
پی ڈی ایم کی سیاست کا محور اب مریم نواز ہیں اور پی ڈی ایم کا مستقبل بھی اب مریم نواز کے ہاتھوں میں ہے دوسری طرف اگر طاقتور دیوتا ملک کو کسی بڑے بحران سے بچانا چاہتے ہیں تو مریم نواز کی آفر کو قبول کریں ۔اگر معاملات ٹیبل ٹاک سے حل ہو سکتے ہیں تو پھر لانگ مارچ،دھرنے اور استعفوں کا انتظار نہ کیا جائے ۔اگر لانگ مارچ ہوتا تو امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو گی سب سے بڑھ کر اگر اپوزیشن نے استعفے دے دیے تو ملک ایک بڑے بحران سے دوچار ہو جائے گا پھر نہ حکومت کچھ کرسکے گی اور نہ دیوتا کچھ کرسکیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سیف اعوان کے کالمز
-
حکمت عملی کا فقدان
منگل 2 نومبر 2021
-
راولپنڈی ایکسپریس
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
صبر کارڈ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
مہنگائی اور فرینڈلی اپوزیشن
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
کشمیر سیاحوں کیلئے جنت ہے
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
چوہدری اور مزارے
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
نیب کی سر سے پاؤں تک خدمت
منگل 28 ستمبر 2021
-
لوگ تو پھر باتیں کرینگے
ہفتہ 25 ستمبر 2021
سیف اعوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.