
کیا حسان نیازی صرف ایک ہی ہے؟
جمعرات 12 دسمبر 2019

سید شاہد عباس
پنجاب میں وکلاء نے جس طرح پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو پل بھر میں کھنڈر بنا دیا وہ اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ اس قدر برا سلوک یا غم و غصہ تو قتل بھی ہو جاتے ہیں تو نہیں دیکھا کبھی۔
(جاری ہے)
ہم نے تو سنا تھا نیا پاکستان بن رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ نئے پنجاب کی امید بھی پیدا ہو چلی تھی۔ لیکن حیرت ہے اس نئے پنجاب کی نئی حکومت پہ بھی جو ایک اس مسلے سے نمٹنے میں ناکام رہی۔ شیشے ٹوٹتے رہے، مشینری بکھرتی رہی، مریض زاروقطار روتے رہے، سانسوں کی ڈور ٹوٹتی رہی اور ہماری نئے پنجاب کی نئی حکومت اور ہمارے مثل وسیم اکرم کپتان کے فاسٹ باؤلر ستو پی کے سوتے رہے۔ کیا وسیم اکرم پلس ایسے ہوتے ہیں جیسی بزرداری کارکردگی پنجاب میں ہے؟ ایک سال سے زیادہ ہو گیا۔ اس سے پہلے کا پولیسنگ کا نظام پچھلی حکومت نہیں درست رکھ رہی تھی۔ لیکن اس نئی حکومت کو کیا مشکل ہے؟ پولیس کی تربیت کیا ہوئی؟ کہاں گیا پولیس کو اعلیٰ تربیت دینے کا دعویٰ۔ ہنگامے، فساد، احتجاج، سے نمنٹا اگر پولیس کے بس میں نہیں تو بھلا ہو آپ کا کہ پورے صوبے کا پولیسنگ کا نظام حوالے ہی رینجرز کے کر دیجیے۔
حسان نیازی، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نیازی صاحب کے رشتے میں بھانجے ہیں۔ اور پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل ہیں۔ احتجاجی وکلاء میں وہ بھی پیش پیش تھے۔ پولیس وین کو آگے لگانے کے دوران کی تصویر بھی ان کی وائرل ہوئی۔ یہ تو بھلا ہو الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کا کہ ان کی تصویر سامنے آئی اور انہوں نے اب معافی کے ساتھ شرمندگی بھی ظاہر کی ہے۔ حسان نیازی نے شاید میڈیا میں تصویر آنے کے بعد ہی معافی مانگی ہو لیکن بہر حال ایک اچھا کام کیا ہے شرمندہ ہو کے۔ کیا ان کے دیگر ساتھی بھی حسان نیازی کی پیروی کرتے ہوئے معافی مانگیں گے؟ ایک مرتبہ پھر عرض ہے وکلاء اپنے موقف میں درست ہو سکتے ہیں۔ لیکن طریقہ کار میں غلط ہیں۔ اور سینئر وکلاء بھی ان پہ تنقید کر رہے ہیں۔ کیا وکلاء میں حسان نیازی ایک ہی تھا جس نے معافی مانگی؟ کیا باقی وکلاء انسانیت سے معافی مانگنا گوارا نہیں کریں گی؟ یقین مانیے آپ معاشرے کو تباہی کی جانب دھکیلتے اس عمل پہ اگر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگیں گے تو وہ بھی دل سے آپ کو معاف کریں گے جن کے پیارے اس ہنگامے میں علاج رکنے سے جاں سے چلے گئے۔ لیکن آپ اپنی ہٹ دھرمی پہ قائم رہے تو ہو سکتا ہے وہ غریب دنیا میں آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔ لیکن آخرت میں آپ کا گریباں ضرور پکڑیں گے۔ اور شاید اس لمحے حسان نیازی گریباں پکڑے جانے کے بجائے اپنی شرمندگی کی وجہ سے معتوب نہ ٹھہرے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید شاہد عباس کے کالمز
-
کیا یہ دُکھ بانٹنا ہے؟
جمعرات 17 فروری 2022
-
یہ کیسی سیاست ہے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
نا جانے کہاں کھو گئیں وہ خوشیاں
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
نیا افغانستان اور پاکستان
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
توقعات، اُمیدیں اور کامیاب زندگی
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
زندگی بہترین اُستاد کیوں ہے؟
منگل 22 جون 2021
-
کیا بحریہ ٹاؤن کو بند کر دیا جائے؟
منگل 8 جون 2021
-
کورونا تیسری لہر، پاکستان ناکام کیوں؟
بدھ 26 مئی 2021
سید شاہد عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.