چیف جسٹس کے ایک دورے سے ہی خیبر پختونخوا حکومت پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 11:34

چیف جسٹس کے ایک دورے سے ہی خیبر پختونخوا حکومت پر کئی سوالات اٹھ گئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل2018ء) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مجھے بہت افسوس ہوا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پشاور کا ابھی صرف ایک وزٹ کیا ہے اور کے پی حکومت کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھ گئے ہیں اگر پشاور کا یہ حال ہے تو باقی شہروں کا کیا حال ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری مجھے اکثر کہتے ہی کہ جب وہ پشاور میں اپنے سسرال جاتے ہیں تو جیسے ہی اٹک پل سے گزرتے ہیں ان کو نیا کے پی کے نطر آتا ہے۔

وہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تو میں نعیم بخاری پر یقین کر لیتا تھا۔لیکن اب جب چیف جسٹس خیبرپختونخوا گئے ہیں تو انہیں وہاں کے ہسپتالوں کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔اور آئی جی خیبر پختتونخوا نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ 3 ہزار پولیس اہلکار مخصوص لوگوں کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔تو مجھے بہت حیرت ہوئی کیونکہ عمران خان تو کے پی کے کی پولیس کو مثالی قرار دیتے تھے۔تو مجھے بہت افسوس ہوا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پشاور کا ابھی صرف ایک وزٹ کیا ہے اور کے پی حکومت کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھ گئے ہیں اگر پشاور کا یہ حال ہے تو باقی شہروں کا کیا حال ہو گا ۔