Live Updates

عمران خان کے دھرنے جلسوںکیلئے پیسہ کون سا ملک دشمن دے رہا ہے قوم کے سامنے رکھیں گے‘ مریم نواز

تم نے اپنے بچوں کولندن میں بٹھایا ہوا ہے قوم کے بچوں کو کہتے ہو لہو کے تھپیڑے کھائو ، اپنے بچوں کو کہو لیڈ کرو یہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہا ہے،ملک بچانے کیلئے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے عدالتوں کو ادب کیساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں ادارے ہوش کے ناخن لیںاس فتنے سے ڈیل کرنے کا طریقہ قرآن میں موجود ہے ، قرآن بتاتا ہے فتنے سے کیسے ڈیل کرناہے حکومت کو اطلاع ملی انہوں نے آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ جمع کر رکھا ہے، کانسٹیبل کی شہادت کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے عمران خان کی دھونس ، دھاندلی اور دبائو میں آکر حکومت نہیں چھوڑیں گے‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس

منگل 24 مئی 2022 19:40

�اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے جلسوںکیلئے پیسہ کہاں سے آرہاہے ہوشربا انکشافات قوم کے سامنے رکھیں گے ، بتائیں گے کون سا ملک دشمن اسے پیسہ دے رہا ہے ، یہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیںیہ لانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہا ہے،ملک بچانے کے لیے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، عدالتوں کو بھی ادب کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں، ایسا نہ کریں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں، ادارے ہوش کے ناخن لیںاس فتنے سے ڈیل کرنے کا طریقہ قرآن میں موجود ہے ، قرآن بتاتا ہے فتنے سے کیسے ڈیل کرناہے ۔

اس نے مذہب ،مدینہ ریاست کا جولبادہ اوڑھاہوا ہے اس کے اندرسے بھیانک چہرہ برآمد ہوا ہے ، تمام اداروںکو فتنے کو پہچاننا چاہیے،اس کے سد باب کی کوشش کرنی چاہیے، حکومت کو اطلاع ملی کہ انہوں نے آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ جمع کر رکھا ہے، لاہور میں کانسٹیبل کی شہادت کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے ،عمران خان کی دھونس ، دھاندلی اور دبائو میں آکر حکومت نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلال چوہدری،عظمیٰ بخاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ لاہورمیں کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران شہید کر دیا گیا، ایک اطلاع پر پولیس پی ٹی آئی کے ممبر کے گھر گئی اور اس نے سیدھی گولی کانسٹیبل پر چلائی جو سینے میں اوروہ شہید ہو گیا ، اس کانسٹیبل کے پانچ بچے ہیں ، سب سے بڑی بیٹی گیارہ سال اور سب سے چھو ٹا بچہ آٹھ ماہ کا ہے ۔

اس سے نہ صرف عمران خان کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے بلکہ لانگ مارچ کے مقاصدمیں کسی شک و شبہ کی گنجائش باقی نہیں رہ گئی ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سینے پر گولی چلا کر یہ بتا دیا ہے کہ ہمارے ارادے کیا ہیں ۔حکومت جو بھی کر رہی ہے جو بھی حفاظتی اقدامات کر رہی ہے وہ عوام کی حفاظت کیلئے ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو اطلاع ملی تھی کہ انہوںنے انتشار اور افرا تفری پھیلانے پورا ارادہ کیا ہوا ہے ،ان کے پاس آنسوگیس کے شیلز ہیں ،اسلحہ بھی جمع کر رکھاہے ،ان کے پاس ڈنڈے بھی ہیں، ان کے ہر وہ چیز ہے جس سے ان کی کوشش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کریں خون و انتشار کا کھیل کھیلیں ،انہوںنے کانسٹیبل کو شہید کیا ہے اس سے ان کے ارادے قوم کے سامنے کھل کر آ گئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ جب عمران خان حکومت سے نکالے گئے جب ان سے کرسی چھن گئی ان کو بہت بڑاا صدمہ پہنچا دھچکا لگاپھر انہوںنے ایک سازش کا ڈھنڈوراپیٹنا شروع کیاجھوٹے خظ کا ڈرامہ کرنا شرع کیا کہ میرے خلاف غیر ملکی سازش ہو گئی ہے جب یہ سب کچھ پٹ گیا تو کہا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے ، جب وہ سب ڈرامے بازیاںفیل ہو گئیں ، جب عوام کے سامنے حق اور سچ آ گیا ہے تو انہوںنے فیصلہ کیا کہ لانگ مار چ کے ذریعے ملک میں ایک بار پھر آگ لگائی جائی ،آگ اور خون کا کھیل کھیلا جائے تاکہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیںکہ ملک میں حالات بہت خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے ملک سری لنکا بن جائے گا،یہ ملک کبھی سری لنکا نہیںبنے گا،ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش آپ کر رہے ہیں لیکن ان شااللہ آپ کی کوشش کامیاب نہیںہونے دیں گے۔ میںپوچھنا چاہتی ہوں جو قوم کا بیٹاشہید ہوا ہے اس میں مریم ،حمزہ ،شہباز ،قاسم اور سلیمان میں کیا فرق ہے ، تمہارے بیٹے باہر رہیں گے ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا ،یہاں قوم کے بچے قوم کے بیٹے جو اپنی زندگی ملک و قوم کی سلامتی کیلئے وقف کر دیں وہ سینوںپر گولی کھائیں گے،صرف ایک آدمی کی کرسی کی ہوس اس کو چین نہیں لینے دیتی ، انقلاب گھر سے شروع ہوتا ہے ، کوئی بھی تحریک ہو گھر سے شروع ہوتی ہے ،جہاد ہو گھر سے شروع ہوتا ہے ، تم نے اپنے بچوں کولندن میں بٹھایا ہوا ہے قوم کے بچوں کو کہتے ہو لہو کے تھپیڑے کھائو ، اپنے بچوں کو کہو لیڈ کرو،قوم کے بچوں کو مارنا چاہتے ہیں ، تم فرنٹ لائن پر اپنے دونوں بیٹوں کو کھڑا کرو ،آپ آزادی او رانقلاب کے لئے مارچ کرو ۔

آپ کے بچوںنے تاج برطانیہ کا جوحلف اٹھایا ہوا ہے اس کا طوق اپنے گلے میں پہنا ہوا ہے وہ ااتار کر پاکستان آئیں ،انہوںنے جو پاسپورٹ رکھے ہوئے ہیں وہ چھوڑیں پاکستان کا آکر سبز پاسپورٹ لیں ، اپنے بچے تو وہاں ٹھنڈی ہوائوں میں ہیں اوردوسروںکے بچوں کو کہہ رہے ہیں نکلو اور مار کھائوڈنڈے کھائو۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ہو یا مسلم لیگ (ن) کی تحریک ہم نے دوسرے کے بچوں کو آگے آ کرمار کھانے کیلئے نہیں چھوڑ دیا، میں عورت ہوں لیکن میں نے چوڑیاںنہیںپہنی ہوئیں۔

جب میں نیب میںپیش ہوئی تو میرے اوپر پتھرائو کیا ،میں نے کارکنوں کو آگے نہیں کیا ۔ تمہارے بچے لندن میں ٹھنڈی فضائوں میں رہیں اور قوم کے بچے لو کے تھپیڑے کھانے کے لئے ہوںیہ یہ تفریق کیوں ہے مجھے اس کا جواب چاہیے ۔ اتنی آزادی کی تحریک ہے اگرتمہارے بچے توپاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں تو آئیں ، ایسے ہم تمہاری آزادی کے بھاشن کو نہیں مانتے۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ امریکہ سے سازش ہو گئی ،جب گزشتہ روز سی این کو انٹر ویو دیا اس میں تو امریکی سازش کی بات نہیں کی ، اگرآپ میں ہمت تھی اگرسازش سچ تھی تو کہتے تمہارا ملک سازش کر رہا ہے ، یہ صرف یہ کہا کہ جوبائیڈ انگیج نہیں کر رہا تھا، اصل غصہ یہ ہے کہ امریکی صدر نے مجھے فون کیوںنہیں کیا ، سازش کا ذکر وہاں پر بالکل نہیںتھا۔

پاکستانی عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ایک او ربیانیہ رکھاہوا ہے امریکی چینل کو انٹر ویو دیتے ہیں تو بھیگی بلی بن جاتے ہو ،قوم کو یہ تضاد نظر نہیں آرہا ۔ سی این این کو کہہ رہے تھے کہ اس کی اتنی اوقات نہیںتھی کہ دنیا اسے منہ لگاتی کیونکہ دنیا کو پتہ تھاکہ آپ جعلی وزیر اعظم ہیںچاہے آپ حکومت میں ہولیکن آپ کی گالیاں دینے والی کی ہے ،آپ نے خارجہ پالیسی کا شیرزاہ بکھیرا ہے ،ایک ملک میں جاتے تھے تو دوسرے ملک کی چغلی کر کے آتے تھے،۔

آپ نے اپنی بیوقوفیوں سے نادانیوں سے پاکستان کے دوستوں کو دشمنوںکی صف میں دھکیل دیا ،کوئی ملک آپ کے ساتھ کھڑا نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ آپ جھوٹی مہم چلارہے ہیں جھوٹے ڈرامے کررہے ہو اس لئے کوئی اس ایندھن کا حصہ نہیںبنے گا ۔انہوںنے کہا کہ کون سی آزادی کی بات کررہے ہو آپ نے کرسی کا نام آزادی رکھاہوا ہے فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہے قوم کو آزادی کا بتائیں۔

آپ اداروںکو دھمکارہے ہیں آپ چاہتے ہیں اداروں پر دبائو ڈالیں ۔پہلے کہتے تھے کہ میں نے موجودہ چیف سے نیوٹرل چیف نہیں دیکھا ، جب کرسی کھسکی کہا کہ تو نیوٹرل توجانورہوتا ہے اور اللہ ہمیں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ کل کہا فوج نیوٹرل رہے ۔ الیکشن کمیشن کاچیئرمین خود لگایا اوردن رات تعریفیں کیں ،جب چیف الیکشن کمیشن کے پاس فارن فنڈنگ کے ناقابل تردید ثبوت آ گئے تو آپ نے گالیاں نکالنا شرو ع کر دیں اور مہم چلانا شروع کر دی۔

جب الیکشن کمیشن نے اراکین کوڈی سیٹ کیا تو پھر تعریفیں شروع کرنا شروع کر دیں ،آج پھر کہہ رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر چیئرمین غلام بنا ہوا ہے ۔ پھر آپ نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اسی لئے نواز شریف اورمریم کو بھی سزا ہو گئی ،اس وقت عدالتیںبہت اچھی تھیں جب آپ نے آئین قانون توڑا پائوں کے نیچے آئین کو روندا سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا اور آپ کوآئین شکنی سے روکا تو عدالت کو نہ صرف برابھلا کہا بلکہ سوشل میڈیا خطرناک ترین گالیوں پر مبنی مہم چلائی ۔

پھر جب عدالت نے شہباز شریف کیخلاف از خود نوٹس لیا تو پھر تعریفیں شروع کر دی ہیں۔ عدالتوں کو ادب سے کہنا چاہتی ہوں یہ روایت مت ڈالیں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے گا اس کے حق میں فیصلے آئیںگے۔ قوم او رملک کے حق میں فیصلے کریں ،سوشل میڈیا اور میڈیا کو مت دیکھیںقوم کے مستقبل کے حق میں فیصلے کریں ۔ یہ ایک ہی آدمی بیانات ہیں ، اگر کسی اور ملک میں ایسا شخص ہوتا تو پاگل خانے کی وین خود آکر اسے گھر سے لے جاتی ۔

ایسا شخص بائیس کروڑ عوام کا چار سال مالک بنا رہا ان کی قسمت اس کے حوالے تھی تبھی ملک کا یہ حال ہوا ہے ۔انہوں ے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ میںنے میر جعفر اور میر صادق کے چہرے پہچان لئے ہیں میں ان کو چھوڑ وںگا نہیں،کیا یہ مریم ،نوازشریف یاشہباز شریف کو کہتاہے ،ہمارے چہرے تو اس کے دل اور دماغ پر لکھے ہوئے ہیں اس کو رات کو نیند نہیںآتی دس بارہ سالوں سے دیکھ رہاہے ، یہ دھمکی اسشیبلشمنٹ کو دیتا ہے ، یہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیںیہ لانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پھر کہتا ہے کہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں ہے تووہ کیسے فیصلہ کر رہا ہے ۔ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں ہے تو عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہے فرح گوگی وزیر اعلیٰ ہے ،احسن گجر صاحب پنجاب کے مالک ہیں ۔ حمزہ شہباز منتخب وزیر اعلیٰ ہے ابھی بہت حساب کتاب باقی ہے ، پنجاب مفت کا آیا ہوا ہے بزدار کے حوالے کیا پھر گوگی نے لوٹا ،بیگ بھر بھر کر بنی گالہ میں اہلیہ محترمہ کو جاتے رہے ، پنجاب کو لوٹ کو کھاگئے ،کھنڈر کا ڈھیر بنا دیا ۔

ہم نے فرح گوگی اوربزردارسے مینڈیٹ چھین کر نوزشریف اور شہباز شریف اور حمزہ کے حوالے کیا ۔۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں حمزہ شہباز شریف ہی وزیر ہے اوروہی وزیر اعلیٰ رہے گا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہیںاور وہی رہیں گے ۔خوابوںکی دنیا سے باہر آ جائو تمہاری حکومت ہی نہیںدنیا بھی بدل چکی ہے،اب تمہارے حکم اورفرمانوںپر فیصلے نہیںہوں گے آئین و قانون کے مطابق اورحکومت پاکستان جیسے چاہے گی عوام کے حق وہی فیصلے ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ اگرکسی نے فیصلہ کرلیا ہے اداروںنے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے آئین وقانون کا ساتھ دینا ہے کسی ایک شخص کا ساتھ نہیں دینا عمران خان کا ساتھ نہیں دیا عوام جو فیصلہ کرے گی تسلیم کیا جائے گا سیاسی میدان میں مداخلت نہیں کی جائے گی میںجمہوریت پسندہونے کے ناطے اس کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد میاںصاحب عوام کے درمیان ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ اگر حکومت کے راستے میں رکاوٹیں نہ پیدا کی گئیںتو یہ حکومت ڈلیور کرے گی ،چند مہینوںمیںملک کی سمت درست کرے گی اوربحرانوں سے نکال کر لے جائے گی اورترقی کے راستے پر واپس ڈالے گی ۔انہوںنے کہا کہ بائیس کروڑ عوام حکومت کی ذمہ داری ہیں، کیسے انہیں عوام کی زندگیوںمیں خلل ڈالنے دیں ۔ آپ کا ٹریک ریکارڈ اچھانہیں ہے ،پچھلے دھرنے میںآپ نے کیا کیا ، آپ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گیآپ جتھے لے کر ریڈ زون میں داخل ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جو کانسٹیبل شہید ہوا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے یہی وہ پورے ملک میں فساد برپاکرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تم اعلان کرکے پھنس گئے ہو ،تمہاری پریس کانفرنس دیکھ رہی تھی ،تمہارا لٹکا چہرہ بتا رہا ہے تم لانگ مارچ کا فیصلہ کر کے پھنس گئے ہو ۔انہوںنے کہا کہ میں نے گزشتہ روز اجلاس میں وزیر اعظم اوروزیر داخلہ سے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے اسے آنے دیں ، اس کو بیٹھنے دیں ہم بھی دیکھیں اس میں کتنا دم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس کی وجہ سے مہنگائی بربادی ہوئی ،اس کی نا اہلی غفلت کی وجہ سے معیشت وینٹی لیٹرپر چلی گئی ہے پاکستان کو کھائی میں پھنک کر چلا گیا ہے ،چار سال میں منوں بوجھ تلے قوم کو دبادیا ،تباہی کا واحد ذمہ یہ شخص ہے دار ہے ۔اس شخص نے اپنے چار سال میں مسائل کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا اس کی توجہ انتقام انتشار پر رہی ،جو تباہی کا ذمہ دار ہے اسی کا نام لینا پڑے گا۔

میں اس کا شفقت سے نہیں لیتی بہت تکلیف سے لیتی ہوں کیونکہ یہ اکیلا بائیس کروڑ کی تباہی کا اکلوتا ذمہ دار ہے ۔انہوںنے کہا کہ انسان سترہ سال کا ہو یاستر سے ستر سال کاہو جائے لیکن اس کی خصلت نہیں بدلتی اور نام تم ریاست مدینہ کا نام لیتے ہو، امربالمعروف کی بات کرتے ہو،تمہاری جس طرح کی ذہنیت ہے اس کا بھی حساب ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ جب تک کوئی ملک قوم مالی خود مختار نہیں ہوتی آزادی اس کے لئے خواب ہی رہ جاتی ہے ، ڈالر کو ایک سو پانچ سے ایک نوے پر پہنچادیا او رڈالر کی قیمت آج بھی کنٹرول میں نہیںآرہی ۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر زمین پر گرا دی اورآزادی کی اور امریکہ کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈالنے کی بات کرتاہے ۔ چھ بلین ڈالرکے عوض اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہوا ہے ،جس نے پاکستان کے ادارںکو گروی رکھ دیا وہ کس طرح آزادی کی بات ہے یہ قوم کو بیوقوف بنانے والی بات ہے ، تم جس آزادی کی بات کرتے ہو یہ بھی بتائو اپنے بچوں کوبھی لے کر آئو اسی آزادی کیلئے وہ اس لئے نہیں آسکتے کہ شہباز شریف نے امپورٹڈ چیزوں پر پابندی لگادی ہے ۔

سب سے بڑے امپورٹڈ تم ہو ، جو اس مٹی کے لوگ ہیں ان کو امپورٹڈ ہونے کا طعنہ دیتے ہو ۔آج تمہارے دل میں معیشت کی محبت جاگی ہے آج جوش آیا انقلابی ترکیب آرہی ہیں ،اچانک تمہیں ڈالر اور معیشت کی فکر پڑ گئی ہے جب تک اقتدارمیں تھے تب انقلابی ترکیبیں کیوں نہ آئیں،جب مسلم لیگ (ن) آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کر رہی ہے تو تمہیں پھر دھرنے یاد آ گئے ہیں ۔

یہ فوری الیکشن اس لئے نہیں چاہتا کہ اسے جیت کا یقین ہے بلکہ اسے پتہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہ گئی تو اس نے جوگند مچایا ہے وہ ملک کو بحران اور دلدل سے نکال لے گی ،اصل تکلیف ہے یہی اور اس لئے اس نے جلدی جلدی میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے ۔ ہمیںچاہے مشکل فیصلے کرنے پڑے کریںگیلیکن ایک چیز ملحوظ خاطررہے ملک اورقوم بائیس کرو ڑ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ دھرنے جلسوںکیلئے پیسہ کہاں سے آرہاہے ہوشربا انکشافات قوم کے سامنے رکھیں گے ، بتائیں گے کون سا ملک دشمن اسے پیسہ دے رہا ہے ، تمہارے پاس اے ٹی ایمزہیں مافیاز ہیں ، تمہارے پاس فرح گوگی ہے لیکن عوام کے پاس یہ سب کچھ نہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے درست کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب سیاسی زندہ لاش ہے ،عمران خان نے تمہاری حکومت ختم کی اور اب تمہاری سیاست بھی ختم کریں گے اورڈی چوک میں تمہاری سیاست ختم ہونے جارہی ہے۔

تم لوگوں کو چوہوں کے نام سے پکارتے تھے ،لیکن خود گرفتاری کے خوف سے پشاور کے بنکرمیں چھپ کر بیٹھا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ اگر حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا یا حکومت چھوڑنے کا سوچا بھی تھا لیکن دھونس اور دھاندلی میں آکرکبھی نہیں چھوڑیں گے، پوری کوشش کریں گے پوری توجہ سے یکسوئی سے محنت سے دن رات ایک کرکے شہباز شریف کی سربراہی میں نوازشریف کی قیادت میں زبردست ٹیم ہے ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ،مسلم لیگ (ن) کو پتہ ہے کیا کرنا ہے ۔

بیماری کا بھی پتہ ہے علاج کا بھی پتہ ہے ۔ شہباز شریف جیسا وزیر اعظم قسمت سے ملاہے وہ ملک کو بھنور سے نکال لے جائے گا۔تمہاری دھمکی پر الیکشن ہوں گے نہ حکومت چھوڑیں گے ،بلیک میلنگ جتھے لگا کر دبائو ڈال کرکسی کو دبائو میں لے آئو گے تو یہ تمہاری بھول ہے مسلم لیگ (ن) یہ نہیں ہونے دے گی ، فیصلے عوام کے حق میں ہوں گے ،آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوںگے ،نوز شریف اورشہباز شریف فیصلے کریںگے ۔

انہوںنے کہا کہ تم چاہے الٹے لٹک جائو دانت پیسوں بال نوچوجو بھی کرو تمہاری بلیک میلنگ میں نہیںآیا جائے گا ، پوری قوت سے تمہیں روکیں گے ۔مریم نواز نے کہا کہ میں اداروں کو پیغام دینا چاہتی ہوں عمران خان سب سے بڑا فتنہ ہے، یہ کرسی کی حرص میں لوگوں کے بچوں کو مروانا چاہتا ہے ،اپنی حکومت کی خاطر جب سے حکومت گئی ہے یہ پاگل ہو گیا ہے ،ہوش کے ناخن لیںاس فتنے سے ڈیل کرنے کا طریقہ قرآن میں موجود ہے ، قرآن بتاتا ہے فتنے سے کیسے ڈیل کرناہے ۔

اس نے مذہب ،مدینہ ریاست کا جولبادہ اوڑھاہوا ہے اس کے اندرسے بھیانک چہرہ برآمد ہوا ہے ، تمام اداروںکو فتنے کو پہچاننا چاہیے،اس کے سد باب کی کوشش کرنی چاہیے، ہم نے اسی مٹی میں جینا ہے ،عدلیہ نے افواج پاکستان کے جوانوںافسران نے اس ملک میں رہنا ہے، خدارا اس ملک کو کسی فتنے کے ہاتھوں فتنے باز کے ہاتھوں یر غمال ہونے سے بچائیں ، سب کو ہوش کے ناخن لینا ہوںگے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ور قطعہ نظراس بات سے کیا ہوتا ہے ہم سر پھینک کر کام میںلگے رہیں گے ۔ ان شا اللہ جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا ابھی انتخابات نہیںہوں گے۔ہمیںان کے خطرناک ارداروںکی فکرہے ۔ وزار ت داخلہ کے پاس اطلاع ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان انتشار کو پھیلا رہا ہے ۔ جس نے کانسٹیبل کی جان لی ہے اس کو نہیںچھوڑا جائے گا اور ماسٹر مائنڈ عمران خان کو بھی نہیں چھوڑاجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ عدلیہ کو خودہی سوچنا چاہیے کہ وہ یہ روایت نہ ڈالیں اگر جو شخص سب سے بڑھ کر عدلیہ کو گالی دے گا فوج کو گالی دے گا سوشل میڈیا پر گالیوں پر مبنی مہم چلائے گا اور اس طرح اداروںپر دبائو ڈالے گاکیا ان کو انصاف ملے گا ،فیصلہ عدلیہ کو کرنا ہے ۔ہم اداروں کی تذلیل کی اجازت دیں گے نہ اداروں کو دبائو میں لانے کی اجازت دیں گے بلکہ ایسا کرنے والوںکو ایکسپوز کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ ثاقب نثارعبرت کا وہ نشان ہیں کہ ہر انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے کواس چہرے کواپنے سامنے رکھنا چاہیے ۔ان کی اہلیہ مجھے ایک ایک فوتیدگی پر ملیں ،مجھے ان خاتون کا بہت احترام ہے ،جو صاحب فوت ہوئے وہ ثاقب نثار کے کلاس فیلو تھے۔ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اس طرح پبلک میں نہیں آ سکتے ، یہ انجام کافی ہے ،وہ عبرت کی تصویر ہے ، عدلیہ کی عدل کی سمت درست کرنے کیلئے اس ایک تصویر دیکھنا چاہیے تو ثاقب نثار کو دیکھا جائے۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان بھی ایک دن خود بولے گا اس نے غلط کیا ہے ، سچ کو ایک نہ ایک دن سامنے آناہے ۔ عمران خان گھر سے باہر نکلتے ہوئے سوچ لینا انتشار اور خون خرابے کا ایجنڈا ہے تو اس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر کوئی گورنر بن آئین و قانون کو پائوں کے نیچے روندتاہے تو اسے گورنر ہائوس میں گھس کر گرفتار کرناچاہیے ،آئین شکنوں اور فتنہ بازوں سے پیار و محبت کا سلوک نہیں کرنا چاہیے انہیںگھروںمیںگھس کر گرفتار کرنا چاہیے ۔

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی ذمہ داریوں کا اندازہ ہے ، پوری قوت سے فتنے کو روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے سب کو ایک ہی پیچ پر ہونا چاہیے ۔عمران خان کے مقاصد اور جدوجہد اور ہمارے مقاصد او رجدوجہد میں فرق ہے، ہماری تنقید یہ تھی کہ ادارے دائرہ کار میں رہیں مداخلت نہ کریں ، یہ تنقید بھی کوئی محب وطن پاکستانی ہی کرے گا۔ عمران خان کی تنقید یہ ہے کہ ادارہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہا ، حکومت میں کیوں نہیں لے کر آرہے ،جب لوگ چھوڑ کر جارہے تھے تھے انہیں دبائو ڈال کر روکاکیوںنہیں گیا ، کیوں میرے کان ہاتھ اور آنکھ نہیں بن رہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے جو کیا ہے اس کی تحقیقات بھی ہوں گی اورنتائج قوم کے سامنے بھی آئیں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات