قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے

جمعہ 3 فروری 2023 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لییجاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کییجائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این ای20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این ای107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این ای152 خانیوال ، این ای158 ملتان، این ای164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔