چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال، عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور، الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے، سپریم کورٹ رائے مانگے تو 90 روز کی دینی چاہیئے۔ شرکاء کی تجویز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 اگست 2023 18:39

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا صدر پی پی پی پی آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سید قائم علی شاہ، مخدوم احمد محمود، نثار احمد کھوڑو، چنگیز خان جمالی، امجد ایڈوکیٹ، لطیف اکبر، اسلم گل، رضا ربانی، سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، محمد علی شاہ باچہ، چوہدری منظور، مراد علی شاہ، سردار یعقوب، تاج حیدر، چوہدری یاسین، ہمایوں خان، مولا بخش چانڈیو، جمیل سومرو، ہری رام، سلیم مانڈوی والا، مخدوم جمیل الزمان، میر باز کھیتران، حسن مرتضیٰ، منظور وسان، اعجاز جکھرانی، روزی خان کاکڑ، صابر بلوچ، نواب یوسف تالپور، رخسانہ زبیری، ثمینہ خالد گھرکی، سعید غنی، قادر پٹیل، نوید قمر، صادق عمرانی غلام فرید کاٹھیا، عبدالطیف انصاری، جام مہتاب ڈہر، شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی مدد جتک ودیگر بھی شریک ہوئے۔

شرکاء نے تجاویز دیں کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے، عدالت الیکشن کیلئے جو فیصلہ کرے اس کو ماننا چاہیئے، سپریم کورٹ رائے مانگے تو 90 روز کی دینی چاہیئے۔