Live Updates

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی

ن لیگ الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی پارٹی کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 جنوری 2024 14:37

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 جنوری 2024ء ) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی تاہم قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ن لیگ الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی پارٹی کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس میں انہوں نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے امیداواروں کی فہرست بھی جاری کی۔


بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے 53 حلقوں میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، خالی چھوڑے جانے والے حلقوں میں این اے 4، این اے 12، این اے 19، این اے 20، این اے 21، این اے 22، این اے 28، این اے 44، این اے 45، این اے 48، 54 این اے ، این اے 64، این اے 92، این اے 117، این اے 128، این اے 143، این اے 149، این اے 165، این اے 185، این اے 190، این اے 191، این اے 192، این اے 193، این اے 194، این اے 195، این اے 196، این اے 197، این اے 198، این اے 199، این اے 200 شامل ہیں۔

(جاری ہے)


Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات