8 فروری کو عوام کا ایک سمندر علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر تاریخ بدل دے گا، شہباز شریف

خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر کا پیغام

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 جنوری 2024 14:45

8 فروری کو عوام کا ایک سمندر علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر تاریخ بدل ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 جنوری 2024ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا ایک سمندر علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر تاریخ بدل دے گا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، 8 فروری کو محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کا ایک سمندر نکلے گا جو علیٰ الاعلان شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دے گا، ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی تاہم قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیئے گئے، اس حوالے سے ن لیگ الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی پارٹی کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس میں انہوں نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے امیداواروں کی فہرست بھی جاری کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201، این اے 202، این اے 203، این اے 204، این اے 206، این اے 207، این اے 208، این اے 209، این اے 210، این اے 212، این اے 214، این اے 215، این اے 217، این اے 218، این اے 221، این اے 222، این اے 223، این اے 224، این اے 228، این اے 239، این اے 245، این اے 248 اور این اے 264 پر بھی اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا۔