
۶9 مئی : علیمہ خان ،عظمیٰ خان،عمر ایوب ، فواد چودھری، اعظم خان سواتی اور عبوری ضمانتوں میں 14 ستمبر تک توسیع
ہفتہ 29 جون 2024 20:50
(جاری ہے)
عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا پولیس نے کہا کہ ہم شامل تفتیش نہیں ہو رہے،عدالت کو کہا کہ جھوٹ بولنے پر کیا پولیس کو سزا نہیں مل سکتی ہم جے آئی ٹی میں پیش ہوئے اور تفتیش مکمل کروائی، پولیس نے لوگوں کی زندگیوں کو سال سے عذاب بنادیا ہے،عمران خان اگر کیسوں کا سامنا کر سکتا ہے تو ہم بھی کیسوں کا سامنا کریں گے،عمر ایوب نے کہا کہ جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے،اب مہنگائی کا طوفان آئیگا،محسن نقوی حکومت نے ساڑھے چار سو ارب گندم درآمد کی گئی،اس پر کمیشن بنایا گیا جبکہ کاشتکاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی اور اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے،اب دوبارہ سے پیسہ بنایا جائے گا، امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی، ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہیپی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے،بطور سیکرٹری جنرل انصاف نہیں کر سکتا اس لیے استعفیٰ دیا،عدت میں کیس ٹیکنیکل بنیاد پر مسترد کیا گیا، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جا رہے ہیں،فواد چوہدری کا کہنا تھااستحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازعہ ہو گیا ہے،آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے،عمران خان ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ججوں کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے،اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گی ،ریحام خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھوڑا یا جاتا صحیح اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا،عمران خان کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی،چوہے چاہتے ہیں ان کی قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں،پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی،بابر اعوان نے کہا کہ غیبی مخلوق کے ذریعے بنائے گئے ،کیسوں میں پیش ہوئے،ججوںنے کوشش کی کہ ہمیں شامل تفتیش کیا جائے،پولیس سے لوگ ڈرتے ہیں، یہاں یہ تفتیش میں شامل کرنے سے ڈر رہے ہیں، بھٹو،نواز شریف 7 وزیراعظم اور تین صدور کا ٹرائل اوپن ہوا،عمران خان کی تصویر سے کیوں خوفزدہ ہیں ،عمران خان کے بغیر استحکام نہیں آ سکتا، ملک تین سال پیچھے چلا گیا ہیباجوہ کے ساتھ مل کر لندن پلان تیار کیاگیا،باجوہ کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،ترکی کے انقلاب سے حکمرانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے،کینیا میں لوگوں نے پارلیمنٹ جلا دی،لوگ بھوکے نہیں رہ سکتے،حکمرانوں کی نظر عوام کی جیبوں پر ہے،عمران آئے گا تو استحکام آئے گا،عمران خان کے بعد سب سے زیادہ مقدمات عمر ایوب پر درج ہیں، زین قریشی نے کہا کہ ہم جناح ہائوس کے کیس میں عدالت پیش ہو ئے، فارم 47 حکومت نے بجٹ میں غریب کی کمر توڑ دی ہے نہ انہوں نے دودھ پیتا بچہ چھوڑا ، نہ کوئی فیلڈ ہر جگہ پر ٹیکس. زراعت کے اوپر ٹیکس لگا کر ظلم کر دیا گیا، ڈ ی اے پی بھی مہنگی کر دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ مفاہمت کرنا چاہتا ہوں مسلم لیگ ن کے قول اور فعل میں فرق ہے، پنجاب میں ہمارے اپوزیشن لیڈر کو نہ تقریر کرنے دی گئی ،ہمارے اپوزیشن لیڈر سے گاڑی ،سٹاف اور سب کچھ واپس لے لیا، رانا ثنا اللہ کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال اندر رکھنا ہے ہم سزا معطلی کی درخواستوں کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورڑٹ چیلنج کریں گے۔

مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.