بلدیاتی اداروں کو قانون سازی کے ذریعے با اختیار بنانے کا روز اول سے قائل ہوں،چوہدری لطیف اکبر
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ اور عالمی امن کیلئے خطرے کا الارم ہیں
منگل 25 مارچ 2025
17:35
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سپیکرقانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو قانون سازی کے ذریعے با اختیار بنانے اور انکے ذریعے زیادہ سے زیادہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا روز اول سے قائل ہوں اختلافات جمہوریت کا حسن و جمال ہوتے ہیں اور صاحب الرائے شخصیات میں اختلافات معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما کرنے کا سبب بن جاتے اگر ان میں حجت انا پرستی ضد اور پسند نا پسند کا غلبہ نہ ہو دنیا بھر میں سب سے بڑا ہتھیار ایٹم بم ہے مگر اس سے بڑی طاقت قوت مکالمہ اور مشاورت ہے بلدیاتی اداروں کو فنڈز بھی فراہم کریں گے اختیارات کے ساتھ عزت و تکریم دیکر قومی دھارے میں شامل کریں گے پیپلز پارٹی کے منشور میں عوام کے بنیادی حقوق کی ہے ،شہیدبینظیر بھٹو نے ضلعی حکومتوں کا تصور پیش کیا تھا مگر وہ کنٹرول ڈیموکریٹک نظام کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتی تھیں عام انتخابات میں کارکردگی کی بنا پر عوام اہنے نمائندگی کا چناؤ کریں گے جو حقیقی جمہوریت کی مظبوطی آئین قانون کی حکمرانی کی ضمانت ہو گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات ممبران ضلع کونسل چوہدری اعجاز اقبال،عظمت حسین اعوان،چئرمیں یونین کونسل راجہ امجد،چیئرمین سید بشارت حسین شاہ،ممبر لوکل کونسل خورشید اعوان،کے علاوہ آزاد کشمیر کے طول وعرض سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سنگین اندرونی بیرونی چیلجز کا سامنا ہے اور دہشتگردی نے بے گناہ انسانوں کو نگل لیا ہے جو بدترین بیرونی سازشیں ہیں جسکا مقصد پاکستان کو کمزور کر کے قومی ترقی کے بڑھتے ہوئے تسلسل میں رکاوٹیں کھڑی کرنی ہیں افواج پاکستان کے آفیسران جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ اور عالمی امن کیلئے خطرے کا الارم ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنیاد پرست پالیسیوں سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں خوفناک حد تک شدت کا سبب بن چکا ہے دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے پاکستانی افواج نے جانوں کی قربانیاں دیکر نئی تاریخ رقم کر دی ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو اغوا کرنے والے دہشت گردوں کے بھارت اور افغانستان سے رابطوں کے مستند شواہد شواہد بھی منظر عام پر آ چکے ہیں جعفر ایکسپریس کے چار سو چھیالیس مغوی مسافروں کو فوجی آپریشن کے ذریعے با حفاظت نکالنے سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار اور مقتدر ادارے کی ساکھ اور دفاعی استعداد کار کو چار چاند لگ چکے ہیں جس کیلئے ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین اور دہشت گردی میں شھید ہونے والے کشمیری سپوت میجر سعد بن زبیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو انکا بنیادی حق خودارادیت دئیے بغیر گلوبل ویلج کا تصور محض افسانہ ہے وفاقی حکومت دونوں اطراف کی کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیکر بیرون ممالک پارلیمنٹرین منقسم خاندانوں اور تاریخ پر دسترس رکھتے والی شخصیات پر مشتمل وفود بھیجے جائیں بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فریب کاریوں چالبازیوں اور جھوٹ دروغہ گوئی کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنا شروع کر رکھا ہے جو بربریت اور سفاکیت کی دردناک داستانیں ہیں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلئہ کشمیر کا تعلق روح اور جسم کی مانند ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کے عزم کے ساتھ کہا تھا میں انسان ہوں غلطی کر سکتا ہوں مگر مسلئہ کشمیر پر خواب میں بھی غلطی نہیں کر سکتا اسی طرح قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ بہے گا وہ ہمارا خون گرے گا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لے کے رہیں گے پوار کشمیر کا نعرہ بلند کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں اسی لئے اہل کشمیر پاکستان اور اسکی افواج، نظریہ استحکام پاکستان کو اپنی ریڈ لائن سمجھتے ہیں مظبوط خوشحال مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی دوٹوک ضمانت ہے عالمی برادری مسلئہ کشمیر کے دیرپا باوقار پائیدار حل کیلئے بھارت کو مذاکرات پر آمادہ کرے دریں اثناء سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے نام ایک تعزیتی مکتوب میں انکی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور دکھ درد کے اس صبر آزما وقت میں انھیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے اور مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کی بھی اللہ ربّ العزت سے دعا کی۔