
۷پختونوں اور بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر خیبر پختونخوا، بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمن
&خطے میں امن کی کنجی پاک افغان تعلقات کی بحالی ہے، امیر جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 26 مارچ 2025 21:00
(جاری ہے)
جماعت اسلامی بلوچستان پر 14اپریل کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی، 20اپریل کو پشاور میں امن مارچ ہوگا۔ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک برپا کریں گے۔
’’حق دو عوام کو، بچائو پاکستان کو‘‘ تحریک کے ذریعے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی و امیر کے پی جنوبی پروفیسر ابراہیم، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ، امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان، امیر کے پی وسطی عبدالواسع و دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔امیر جماعت نے کہا کہ افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اسلام آباد افغانستان کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دے، طورخم بارڈر کا کھل جانا اور بات چیت کا آغاز نیک شگون ہے، دونوں ممالک امن اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کی خاطر بامعنی مذاکرات کریں۔ پاکستان میں قیام امن کے لیے پالیسی سازی کا فقدان ہے، عوام کو اعتماد میں لینا ہو گا، کے پی بلوچستان ہی نہیں پنجاب اور سندھ میں بھی مراعات یافتہ طبقہ ایک طرف اور عوام دوسری طرف ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ گورننس کا بحران ہے جو حکومتوں کی ذمہ داری ہے، ادارے جب فارم 47کے ذریعے مرضی کے لوگ مسلط کریں گے تو گورننس کیسے قائم ہو گی وفاقی حکومت و ادارے کے پی میں امن کے لیے کردار ادا کریں، صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داری سے غافل ہے، بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہیں مل رہے، صوبے میں 500ترقیاتی سکیموں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا ایشو ہے، ترقیاتی کام نہیں ہو رہے، نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے، صوبے کے عوام کی محرومیوں کو دور کرناہو گا، بلوچستان پر ہونے والی اے پی سی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کریں گے، حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں کو بلا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان مزید کسی سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا، خطے کو بیرونی طاقتوں کی اجارہ داری اور اپنی امریکی غلاموں سے آزاد کرانا ہو گا، کے پی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پشاور امن مارچ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، تمام مکتبہٴ فکر کے افراد کو مدعو کیا جائے گا، لاکھوں مارچ میں شرکت کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں مجموعی معاشی حالات خراب ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، حکومت نے بارہا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات کیے، عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پٹرولیم لیوی کو بڑھا دیا گیا، تنخواہ دار طبقات پر ناجائز ٹیکسز مسلط ہیں، سولر صارفین پر تلوار لٹک رہی ہے، ایک طرف عوام چکی میں پس رہے ہیں دوسری جانب ممبران پارلیمنٹ، وزرا اپنی تنخواہوں اور مراعات میں مسلسل اضافہ کیے جا رہے ہیں، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکمرانوں کی کیا ترجیحات ہیں، ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف عید کے بعد عوام کو بڑے پیمانے پر موبلائز کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر اور لوڈرز دن کے وقت دندناتے پھر رہے ہیں جس سے آئے روز لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ میں ایک ’’سسٹم‘‘ مسلط ہے، اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے، ہر شعبہ تباہ حال ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی، ن لیگ سمیت تمام اتحادیوں میں کوئی فرق نہیں، پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر ہیں، بلاول اور شہباز شریف ایک ہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نسل کشی کی نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے، غزہ کی بندربانٹ کے لیے سازشیں ہو رہی ہیں، امریکا صہیونی دہشت گردی کو مکمل پشت پناہی فراہم کر رہا ہے، مسلمان حکمران خاموش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی رپورٹس پر حکومت نے تاحال وضاحت جاری نہیں کی، ملک میں اسرائیل نواز لابی سرگرم ہے، حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام انھیں نشانِ عبرت بنا دے گی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.