
شازیہ عطا مری کی ایک بار پھر پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی حکومت کی اشتعال انگیز یوں کی مذمت
بھارت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسی کی جارحیت کا جواب نہیں دیا جائے گا، بلکہ پاکستان منہ توڑ جواب دے گا،مرکزی ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی
ہفتہ 26 اپریل 2025 19:35
(جاری ہے)
شازیہ مری نے کہا کہ جس طرح پہلگام واقعے کے فورا بعد بلاتحقیقات کے نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف الزامات لگائے اور اشتعال انگیز اعلانات کیے، اس سے لگتا ہے کہ وہ اس انتظار میں تھا کہ پہلگام واقعہ ہو اور وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے اقدام کرے۔
انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کو ایک ظالمانہ اقدام قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مودی حکومت کے الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ذمہ دار جوہری ملک ہے۔ مودی کو اپنی اس 7 لاکھ فوج کا آڈٹ کرنا چاہیے جو اس نے مقبوضہ کشمیر میں مسلط کر رکھی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی سے بری طرح متاثر ہونے ولا ملک ہے، دہشتتگردی کے خلاگ جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، جن میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں۔ شازیہ مری نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جس طرح پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا رپورٹنگ کر رہا ہے، اس میں صحافت نہیں، صرف مودی حکومت کا پروپیگنڈہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں منعقد جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی متنازعہ نہری منصوبے کے حوالے سے ہونے والی ملاقات اور اس ملاقات میں طے پانے والے امور پر بھی روشنی ڈالی تھی کہ سی سی آئی کے اجلاس میں باہمی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبا نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کو بنانے اور اس پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ 90 دن کے اندر سی سی آئی کا اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے، لیکن سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی اس آئینی فورم کا اجلاس نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے، لیکن جب ہمیں نظر آگیا کہ نہری منصوبہ نہیں بن رہا تو اس کے بعد ہم میں نہ مانوں کا رویہ اختیار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر احتجاج کرنے والے تمام لوگوں کا احترام کرتے ہیں، ہر آواز ہمارے لیے قابل احترام ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.