
پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی الزامات کو عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا ہے،نہال ہاشمی
مودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کو منہ توڑ جواب ملے گا۔کینالز کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف نے حل کیا،راجہ انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 2 مئی 2025 19:55
(جاری ہے)
ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے ۔معیشت بہتر کی طرف گامزن ہے۔
ملک کی ترقی کی تصدیق آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے بھی کی ہے کچھ اندورنی اور بیرونی قوتیں ملک میں امن خراب کرنے کی خواہاں ہیں۔انہوں نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پہلگام متنازعہ علاقہ ہے۔پہلگام واقعہ بھارت کی ناکامی ہے۔پاکستان کا امن کا خواہاں ہے ۔امن ہماری کمزوری نہیں ہے۔بھارت الزامات کو عالمی سطح پر پاکستان نے اپنی مربوط سفارتی کاری سے ناکام بنایا۔بھارت نے جب ایٹمی دھماکے کیے اس کے جواب میں پاکستان نے چھ دھماکے کیے۔پاکستان جیو اور جینے دو کی پالیسی پر گامزن ہی.ہمیں معلوم ہیدہشت گردی کیپیچھیکون ہے۔لیکن ہم خطیکیامن کے لیے ہم کسی بھی قسم کیاایکشن پہل نہیں کررہے ہیں۔آج پاکستان خود اپنے دفاع میں خود کفیل ہے۔دنیا کا بہترین جیایف 17تھنڈرہم تیارکررہیہیں۔سب کوبتانا چاہتا ہوں ہمارے ساتھ چھیڑچھاڑنہ کریں۔ہم امن پسند لوگ ہیں اورامن پریقین رکھتیہیں۔ہم اپنیلوگوں کوکہنا چاہتیہیں کہ آپکی حکومت جاگ رہی ہے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے۔ہم ملکر تمام فیصلہ کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن جمہوریت کی ترجمانی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ پر اعتماد کرتی ہے۔جنگی حالات میں بھی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ ہے۔ہم مسائل کے حل کی کوشش کررہے ہیں۔راجہ انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہ محمد شاہ نے سی سی آئی کے اجلاس بلوانے کے لیے وزیراعظم کوخط لکھا تھا۔ہم نے سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑا ۔وزیراعظم نے کینالزکے معاملے پرسی سی آئی کا اجلاس بلایا۔مسلم لیگی رہنماں نے سندھ کا مقدمہ لڑا۔سی سی آئی نے سندھ کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ماضی مسلم لیگ نواز نے سندھ میں ایک بلدیاتی نظام کے لیے فیصلے کیے۔نواز شریف نے کراچی میں امن دیا۔سی سی آئی کا فیصلہ آئینی ہے۔سندھ میں کینالز کا معاملہ ختم ہوچکا ہے۔اب اس پر احتجاج نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن عوام رابطے شروع کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ چاہتے ہیں کہ صوبے میں ترقی ہو۔کارپوریٹ فارمنگ کا معاملہ صوبائی حکومت کا ہے۔قوم پرست جماعتوں سے رابطے جلد شروع کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما خرم نواز بھٹی نے کہا کہ بجلی کی بلوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے اقدام کررہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.