
شروعات ادھر سے تو اختتام ہم کریں گے،آخری فتح ہماری ہوگی ‘پیپلز پارٹی
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں
بدھ 7 مئی 2025 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے مودی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی قوم وافواج کو دھوکہ دے رہے ہیں بھارتی فوج میں بغاوت ہوئی توخود ہی سفید جھنڈے لہرائے اور مورچے چھوڑ کر بھاگے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارت رافیل پر غرور کرتا تھا ہمارے شاہینوں نے گھر میں گھس کر ان کے طیارے اور ڈرونز مارے ہیں۔بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کی سالمیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان چھوڑا ہے، گجرات کا قصائی پہلگام سے ہوتا ہوا آج پاکستان پر حملہ آور ہے تو پاکستان کہنے پر مجبور ہے اسے دہشت گرد کہیں یا بھارت کو دہشت گرد ریاست کہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے شملہ معاہدہ میں کشمیر کی لائن آف کنٹرول کو لائن آف سیز فائر ڈکلیئر کروایا جائے۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں،پیپلزپارٹی نوجوانوں کو دعوت دیتی ہے بھارتی جنگ بارڈرز پر ہی نہیں میڈیا وار ہے،سوشل میڈیا پر جو فتح پاکستان کو حاصل ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چین اور امریکہ کی بھارتی دہشت گردی پر مذمت بھارت کی شکست ہے،جنگیں افواج نہیں قومیں لڑتی ہیں ہم نے ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، توقع ہے افواج پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گی اور آخری فتح ہماری ہوگی۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ بھارتی حملے کو شاہینوں نے شکست دی،ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،دفاع مضبوط ہے بھارت پاکستان پر حملہ سے پہلے دس بار سوچتا ہے، بھارت کے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی پر اپنا بدلہ لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سالمیت سکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ہم اس جنگ میں کامیاب ہوں گے، پچیس کروڑ لوگ افواج کے ساتھ ہیں فوجی بن کر دفاع کرنا جانتے ہیں۔مخدوم عثمان محمود نے کہا کہ جنگی میدان بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ،اکھنڈ بھارت کا خواب پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کو غیر محفوظ کرتا ہے، واحد ملک پاکستان ہے جو بھارتی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں نقشہ میں پاکستان ، نیپال، بھوٹان بنگلہ دیش اور سری لنکا کی سالمیت کا خیال نہیں رکھتے، رافیل طیاروں کو گھر میں گھس کر پانچ طیارے تباہ کئے، پانچویں نسل کی جنگ بارڈر پر نہیں سوشل میڈیا پر بھی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، افواج پاکستان پارلیمنٹ و حکومت کے پیچھے سب کو کھڑا ہونا ہے اگر دفاع کی بات آئے گی تو سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر سبز ہلالی پرچم لے کر دفاع پاکستان کریں گے اور جان بھی دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.