
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں‘بیرسٹر گوہر پیغام رسانی کے لیے تعینات ہیں.علمیہ خان
نون لیگ سے کس چیز پر بات کریں ؟ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہماررا مینڈیٹ چوری کیا تھا .سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 مئی 2025
16:28

(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے؟ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہماررا مینڈیٹ چوری کیا تھا انہوں نے کہا کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں گے، وہ پنجاب کی جیل میں ہیں، سارے ظلم اور کیسز پنجاب میں ہو رہے ہیں.
انہوں نے کہاکہ آپ ان سے بات چیت میں کیا مانگو گے؟ 26ویں ترمیم لائی گئی تاکہ عمران خان کو انصاف نہ مل سکے ان کا کہنا تھا کہ کنول شوذب کو شاید بات غلط سمجھ آئی تھی کہ شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف سے بات کی ہے، ہم حیران ہوئے کہ شاید جیل میں کوئی بات چیت ہوئی، بعد میں کلیئر کیا کہ بیرسٹر گوہر سے بات کی. دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی،عمران خان پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالت جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے . ادھر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا. ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے، اب پاکستان کو سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے اندرونی اختلافات کو ختم کر کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے مشیر اطلاعات کے پی کے کا کہنا تھا کہ وکلا کی فیس اور ضمانتی مچلکوں کے پیسے بھی وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کیے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے چالان جلد عدالت میں جمع کروائے اسلام آباد میں احتجاج کے مقدمات کا ابھی تک سامنا کر رہے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
-
سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک
-
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
-
انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.