
وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی استحکام اوربھارت کی مسلط جنگ کیخلاف تاریخی قائدانہ کردار ادا کیا
جنرل عاصم منیر کوفیلڈمارشل کا غیرمعمولی اعزاز افواج پاکستان کی بہادری کے اعتراف کا مظہر ہے، تاریخ کے نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر نوازشریف نے وفاقی حکومت کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 21 مئی 2025
20:03

(جاری ہے)
اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت پاک فوج کے افسران، جوانوں، انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی عسکری مہارت اور دفاع وطن کے بے مثال جذبے سے پاکستان اور چوبیس کروڑ پاکستانی سربلند ہوئے۔
اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے تاریخ کے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر وفاقی حکومت کی راہنمائی کی اور اپنے تجربے کی روشنی میں مسلسل مشاورت سے دفاع وطن اور قومی مفادات کے تحفظ میں اپنا گراں قدر حصہ ڈالا۔ اجلاس وزیراعظم محمد شہبازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے، معاشی اور سیاسی استحکام لانے اور بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دفاع وطن کے تقاضے نبھانے میں تاریخی قائدانہ کردار ادا کیا، سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ بہترین نظم پیدا کرکے پاکستان کو دنیا میں سربلند کیا۔ بھارت کی اشتعال انگزیوں کے باوجود نہایت تدبر، حوصلے اور ضبط وتحمل سے بروقت اور درست فیصلے کئے۔ عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور عسکری، عوامی اور سیاسی وجود کو یکجان کرکے پوری قوم کو ایک وحدت بنادیا۔جلاس خاص طورپر بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی بے مثال عسکری قیادت، بھارتی کو جنگ کے میدان میں شکست دینے کی بہادری، بہترین عسکری حکمت عملی کی تیاری پر فیلڈ مارشل کا اعلی ترین عسکری اعزاز دینے کو سراہتا ہے۔ غیرمعمولی عسکری اعزاز پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک دیتے ہوئے سمجھتا ہے کہ یہ اجتماعی طورپر افواج پاکستان کی بہادری کے اعتراف کا مظہر ہے۔ اجلاس وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے عوامی اور انتظامی محاذ پر بروقت فیصلے کئے۔ ایک طرف قوم کا جذبہ بڑھایا، بھرپور عوامی حمایت سے مسلح افواج کے جذبے بڑھائے، پولیس، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ہسپتال اور دیگر اداروں کو ہنگامی حالات کے لئے بروقت مستعد اور تیار کیا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے عوام کی بروقت طبی امداد کے لئے بہترین انتظامات کئے۔ اجلاس امتحان کی اس گھڑی میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور سلام پیش کرتا ہے۔ اجلاس پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہے جو آزمائش کی گھڑی میں ایک وجود بن گئی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو سراہتی ہے جنہوں نے فروعی اختلافات بالائے طاق رکھے۔ میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جس نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا اور پوری دنیا ہی نہیں خود بھارت کے عوام سے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف کرایا۔ اجلاس خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
مزید اہم خبریں
-
شام: پابندیاں ہٹانا عوام کی مشکلات کم کرنے کی جانب اہم قدم، پیڈرسن
-
یمن میں انسانی المیہ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت، امدادی ادارے
-
مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا
-
بی ایل اے اور ٹی ٹی پی دونوں بھارت کی پراکسیز ہیں
-
ایشیائی ممالک کے ’دھوکہ دہی مراکز‘ انسانی استحصال کی آماجگاہ، ماہرین
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ فوج کا نہیں حکومت کا ہے
-
امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے حتمی اسرائیلی اجازت کے منتظر
-
پاکستان: یونیسف کی سکول بس پر حملے اور ہلاکتوں کی کڑی مذمت
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں
-
حضرت علی کا مشہور قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے، مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.