
پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،ترجمان پاک فوج فتنہ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنارہاہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا، سیکرٹری داخلہ خضدار حملے میں زخمی ہونیوالے 51 بچے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہے بھارت کا مکروہ چہرہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
جمعہ 23 مئی 2025 17:49
(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان نے 2009میں دہشت گردی کے ثبوتوں سے بھرا ڈوزیئر شرم الشیخ میں اس وقت کے بھارتی وزیراعظم کو پیش کیا، 2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا۔
انہوں نے کہاکہ 2016 میں دنیا نے بلوچستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بیوقوفانہ چہرہ کلبھوشن یادو کی شکل میں دیکھا، جوکہ بھارتی بحریہ کا حاضرسروس افسر تھا، جس نے بھارتی حکومت کے احکام پر انجام دیے گئے اپنے تمام گھناؤنے جرائم اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کا اعتراف کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2019 میں ایک مرتبہ پھر بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں سے بھرا ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا، انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ملکی و غیر ملکی میڈیا نے رضاکارانہ ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کے اعترافی بیانات دیکھے، جنہوں نے بتایا کہ ہندوستان کیسے بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کررہا ہے اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس آر نے سانحہ خضدار میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا اصل شیطانی اور سفاکانہ چہرہ ہے، اسے یاد رکھنے کی ضرورت ہے، یہ ہے جو 21 مئی کو ہندوستان کے حکم پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، کیا اس میں کوئی انسانیت، کوئی اخلاقیات، کوئی بلوچیت یا کوئی پاکستانیت ہی انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 12 اپریل 2024 کو نوشکی پنج پائی میں 12 مزدوروں کو قتل کیا گیا، 28 اپریل 2024 کو کیچ کے علاقے تمپ میں 2 مزدوروں کو شہید کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان نے 9 مئی 2024 کو گوادر کے علاقے سربندر میں 7 حجاموں کو سوتے ہوئے ذبح کیا ، 26 اگست 2024 کو ماشخیل میں 22 بے گناہ مسافروں کو قتل کیا گیا، 28 ستمبر 2024 کو پنجگور کے علاقے خدابان میں 7 مزدور شہید کیے گئے جبکہ 10 اکتوبر 2024 کو دکی میں 21 کان کنوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان نے 13 نومبر 2024 کو زیارت میں بس میں سفر کرنے والے 3 مسافروں کو شہید کیا ، 10 فروری 2025 کو کیچ میں 2 درزیوں کو شہید کیاگیا، 14 فروری 2025 کو ہرنائی میں آئی ای ڈی کے دھماکے میں 10 معصوم لوگوں کو شہید کیاگیا، 19 فروری کو بارکھان میں 7 مسافروں کو بس سے اتار کر شہید کیا گیا، 9 مارچ کو پنجگور میں 3 حجاموں کو شہید کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 11 مارچ کو فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے معصوم لوگوں اور چھٹی پر جانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا، 26 مارچ کو گوادر میں 6 غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا جبکہ 6 اور 7 مئی کو فتنہ الہندوستان کے اصل باپ نے خود آکر دہشتگردی کی اور مساجد کو نشانہ بنایا اور ہمارے 22 بچوں اور عورتوں سمیت 40 شہریوں کو شہید کیا۔انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان نے 9 مئی کو لسبیبلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیا، 13 مئی کو نوشکی میں 4 غریب مزدوروں کو حملے میں شہید کیا اور پھر 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیا گیا جبکہ 51 زخمی ہیں جن میں بیشتر بچے ہیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قبل ازیں، پریس کانفرنس کے آغاز میں سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔انہوں نے کہا کہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، فتنہ الہندوستان نے امن سبوتاڑ کیا۔
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کی طرف سے ویڈیولنک کے ذریعے گواہ کا بیان قلمبند نہ کرنے کی درخواست مسترد
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال آمد
-
ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف منظور؛ 43 ارب کے یوز آف سسٹم چارجز وصولی کی اجازت
-
سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمن
-
خیرپور، دو برادریوں میں مسلح تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
-
کراچی پولیس کے سابق افسر نے دوران حج ایمانداری کی قابلِ تقلید مثال قائم کردی
-
وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ بینک وفد کی ملاقات، واش منصوبے کا آغاز اور سیلاب متاثرین کے لیے رہائش کی فراہمی پر تبادلہ خیال
-
گورنر سندھ کی آزربائیجان کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت
-
وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا نارووال کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.