Live Updates

پارٹی قیادت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،فرح ناز اکبر

مسلم لیگ(ن) کا بنیادی ایجنڈارعوام کی خدمت و خوشحالی اورملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرناہے قائدنوازشریف نے ترقی کی بنیاد رکھی تھی اسے شہبازشریف نے جاری رکھا ، مریم نوازشریف اس تعمیر وترقی و خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں،،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

اتوار 1 جون 2025 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے اپنے جاری بیان میںکہاہے کہ پارٹی قیادت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مسلم لیگ(ن) کا بنیادی ایجنڈارعوام کی خدمت و خوشحالی اورملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرناہے،پاکستان میں توانائی ،موٹروے،سی پیک،شاہراہوں کے میگا منصوبے ،یونیورسٹیوں وصحت کے اداروں کا قیام،صحت کارڈ کا اجراء،لیپ ٹاپ اسکیم،میٹروبس،میٹرواورنج ٹرین کی تکمیل سمیت دیگر مثالی عوامی خدمات مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا اعزاز ہیں اور خدمت کے اس سفر کو اب مزید آگے بڑھایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سیاست قربان کرکے ریاستی مفادات کا تحفظ کیا،حکومت نے سخت فیصلے کئے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور اب پارٹی قائد محمدنوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی فلاح وبہبود کی مثالی جدوجہد کررہی ہیں،28مئی1998ء کو محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی قوت بنا اوراب اُن کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں10مئی2025ء کو ملکی دفاع کی نئی مثال قائم کی گئی اسی طرح مسلم لیگ(ن) کی قیادت اب ملک کومعاشی طورپر ایشین ٹائیگر بنانے کے عزم کی بھی جلد تکمیل یقینی بنائے گی اور پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے مزید کہاکہ قائدمحمدنوازشریف جرات کی علامت ہیں انہوں نے ملک کو ترقی کا انفراسٹریکچر دیا اورسابق وزیراعظم کی قیادت میں ملکی دفاع کی نئی مثال رقم کی گئی ، جب ایٹمی دھماکوں کا وقت تھا پوری دنیا کا پابندیاں لگانے کا دبائوتھا لیکن محمدنوازشریف نے کہاکہ ہم گھاس کھا لیں گے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اب ہم نے نریندر مودی کو منہ توڑ جواب دیا ہے اگراس وقت بھی امریکہ کا دبائوقبول کرلیتے تو آج بھارت کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہ کرسکتے ،موجودہ حالات میں ہمیں تعمیر وترقی کی منازل تک جانے کیلئے عوام کا اعتماد چاہئیے، ہمارے لئے اگلا چیلنج یہ ہے کہ ہم نے چاروں صوبوں کو جوڑنا ہے،بلوچستان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے، تحریک انصاف کی خرابیوں کو ہم نے اپنے سر پر اٹھایا ،پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اب یہ خطرہ ٹل چکا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،ستھراپنجاب پر کام کیاجارہاہے، محمدنوازشریف نے جو تعمیر وترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھی تھی اسے وزیراعظم شہبازشریف نے جاری رکھا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اس تعمیر وترقی و خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات