
مفاد پرست سیاسی قیادت طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہے، لیاقت بلوچ
پیر 2 جون 2025 22:45
(جاری ہے)
اس کی وجہ صرف اور صرف اتحادی پارٹنرز کے تحفظات تھے۔ لیاقت بلوچ نے لاہور پیراگون سٹی میں ملک بابر اعوان کے ڈیرہ پر معززین کے اعزاز میں عصرانہ تقریب سے خطاب کیا اور جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں سندھ اور بلوچستان کے لاہور میں زیرتعلیم طلبہ وفد سے ملاقات کی، طلبہ نے اپنے مسائل سے آگہی دی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ قرآن و سنت اور آئینِ پاکستان کے رہنما اسلامی اصولوں سے متصادم قانون سازی کے خلاف ملک کی تمام دینی جماعتیں ایک موقف رکھتی ہیں۔ منبر و محراب، چوکوں چوراہوں پر پاکستان کے اسلامی نظریاتی وجود کی حفاظت کی جائے گی۔ تمام دینی جماعتوں کی قومی مشاورت کا اجلاس عیدالاضحی کے بعد منعقد ہوگا۔ حکومت جان لے کہ دوقومی نظریہ کی حفاظت صِرف نعرہ نہیں، عملا بھی اسلامی نظریاتی راستہ اختیار کیا جائے۔ حکمران اور ریاستی ادارے دورنگی چھوڑدیں اور‘‘صبغ اللہ’’کا مجسم بن کر اللہ کے رنگ میں رنگ جائیں، یہی دینِ اسلام کا تقاضا بھی ہے اور یہی ایک اچھے مومن مسلمان کی پہچان بھی، قول و فعل کے تضاد نے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ آئین کی بالادستی اور نظامِ مصطفیؐ کے قیام میں ہی ملک و قوم کی بقا اور سلامتی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا طویل راج، وڈیروں کو عوام پر مسلط رکھ کر ظلم کا کھلا لائسنس دینے کا فارمولا ناکام ہوگیا ہے۔ پانی، نہروں کے مسئلہ اور سندھ میں ڈاکو راج، کرپشن و بدانتظامی کی انتہا پر سندھ کے عوام میں سیاسی بیداری کروٹ لے چکی ہے۔ پی پی پی قیادت نے وقتی طور پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مِل کر حالات کو‘مینیج’تو کرلیا ہے لیکن سندھ کے عوام پی پی پی سے انتقام کے لیے بھرے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات کا حق مِل جائے تو پی پی پی کو عبرتناک شکست ہوگی؛ عوام بدمست وڈیروں کی حاکمیت سے آزادی کا عزم کرچکے ہیں۔ سندھ کے عوام حقوق اور امن مانگ رہے ہیں، جوکہ عوام کا بنیادی حق ہے۔ حیدرآباد میں‘انڈیا اسرائیل مردہ باد’فقیدالمثال مارچ نے اعلان کردیا کہ سندھ ازسرِنو باب الاسلام بن رہا ہے۔نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے برکی لاہور میں بارڈر ایریا کے سیاسی عمائدین سے ملاقات میں کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں لاہور بارڈر ایریا کے عوام کی جرآت اور وطن کی حفاظت کا جذبہ قابلِ فخر تھا۔ معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد پاکستان کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں۔ ماضی میں انڈیا کے حوالہ سے نامعلوم توقعات کی بنیاد پر پالیسی میں بڑی کمزوریاں رہی ہیں۔ انڈیا اپنے زہریلے پسِ منظر کے ساتھ پاکستان ہی نہیں ہر ہمسایہ ملک کے لیے خطرناک ہے، تمام ہمسایہ ممالک کے بھارت کیساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاکستان کے لیے اب صرف یہی آپشن ہے کہ بھارت کی آبی، ثقافتی دہشت گردی اور سیاسی و فوجی حکمتِ عملی کے مقابلہ میں دوٹوک جرات مندانہ حکمت و تدبر پر مبنی قومی پالیسی بنائی جائے۔ بھارت کمزور وِکٹ پر ہے، فاشسٹ مودی کی سیاست اور ہندوتوا نظریہ زوال پذیر ہیں۔ پاکستان تذبذب سے باہر آئے اور کشمیریوں کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے واضح بنیان مرصوص کی حکمتِ عملی پر کھڑا ہوجائے۔ غاصب انڈیا سے کشمیر کی آزادی اب نوِشتہ دیوار ہے۔مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.